بارش نے پھر جنوبی افریقہ کا کھیل بگاڑا ، نیوزی لینڈ پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کھیلے گا
آکلینڈ ، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے آج تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں رسائی حاصل کرلی جس کیلئے طاقتور جنوبی افریقہ کے خلاف آخری چار کے دم بخود کردینے والے مقابلے میں چار وکٹ کی سنسنی خیز جیت درج کرائی، جس نے آخرکار اس منفی بات کو زائل کردیا کہ کیوی ٹیم اس میگا ایونٹ میں دائمی طور پر اپنی صلاحیت سے کمتر