متھرا میں برج مہا اتسو

متھرا ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : متھرا کی ایم پی اور فلمی اداکارہ ہیما مالینی کے زیر اہتمام 11 اور 12 اپریل کو دو روزہ برج مہا اتسو منعقد ہوگا تاکہ شہر متھرا کے تاریخی ورثہ اور عظمت رفتہ کا احیاء کیا جاسکے ۔ یہ فیسٹیول یہاں قومی شاہراہ سے متصل زیر تعمیر برانڈوان چندرودیا مندر میں منعقد ہوگا ۔ جس میں سیاسی اور فلمی دنیا کے نمائندے شری

بابا آشا رام کے فرزند کی درخواست ضمانت پر حکومت کو نوٹس

احمد آباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گجرات ہائی کورٹ نے آج خود ساختہ بھگوان آشارام کے فرزند نارائنا سائی کی درخواست عبوری ضمانت پر حکومت گجرات کو نوٹس جاری کی ہے ۔ جو کہ سورت کے ایک لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں ان دنوں جیل میں ہے ۔ گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس پریش اوپادھیائے نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ نارائنا سائی کی درخواست ضمان

شردھا گروپ کے سربراہ 14 یوم کیلئے عدالتی تحویل میں ریٹائرڈ فوجی کی شکایت پر عدالت کا اقدام

دارجلنگ ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کروڑہا روپئے کے چٹ فنڈ اسکام کے اصل ملزم اور شردھا گروپ کے سربراہ سندیبتا سین کو 14 یوم کے لیے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ہے جب کہ ایک ریٹائرڈ فوجی کی جانب سے دائر کردہ کیس میں مقامی عدالت نے یہ کارروائی کی ہے ۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ دارجلنگ کورٹ اوپتل مصرا نے کل شام یہ احکامات اس وقت جاری کئے جب عدال

بھوپال گیس المیہ کی مصنفہ ڈاکٹر سواتی تیواری کو ایوارڈ

بھوپال ۔/24مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) نامور ہندی ادیبہ ڈاکٹر سواتی تیواری کو بھوپال گیس المیہ کا شکار بیواؤں کی حالت زندگی پر ان کی تصنیف کیلئے نیشنل لاڈلی میڈیا اینڈ ایڈورٹائزنگ ایوارڈ عطا ء کیا گیا ۔ پاپلیشن فرسٹ نے غیرافسانہ کے زمرہ کے اس ایوارڈ کیلئے ڈآکٹر تیواری کو منتخب کیا تھا۔ جبکہ یہ ایوارڈ ممبئی میں 20مارچ کو منعقدہ ایک تقریب

فوج کے خصوصی اختیارات قانون پر فوج کا موقف برقرار

نئی دہلی ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فوج اب بھی جموں و کشمیر میں فوج کے خصوصی اختیارات قانون میں کسی نرمی پیدا کرنے کی مخالف ہے حالانکہ چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے کہا ہیکہ وہ مرحلہ وار انداز میں متنازعہ قانون کو برخاست کردیں گے اور اس سلسلہ میں فوج سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مفتی سعید کے تبصرہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے فوجی ذرا

عام آدمی پارٹی حکومت کے مطالبات زر پیش

نئی دہلی ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی حکومت نے آج دہلی اسمبلی میں آئندہ 3 ماہ کیلئے مطالبات زر پیش کردیئے اور اعلان کیا کہ 17,750 کروڑ روپئے مالیتی مکمل بجٹ برائے 2015-16ء تین ماہ بعد پیش کیا جائے گا۔ مطالبات زر پیش کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے کہا کہ حکومت مکمل بجٹ عوام کے ساتھ مشاورت کے بعد پیش کرے گی تاکہ مختلف شعبو

گجرات میں 76لاکھ افراد ناخواندہ

گاندھی نگر۔/24مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت گجرات نے آج اسمبلی میں یہ اعتراف کیا ہے کہ اگسٹ 2014 تک ریاست میں جملہ 76لاکھ ناخواندہ افراد ہیں۔ وقفہ صفر کے دوران کانگریس ایم ایل اے تیجا شری پاٹل نے حکومت سے ناخواندہ افراد کے اعداد و شمار اور فروغ خواندگی پر اقدامات کی تفصیلات طلب کی جس پر ریاستی وزیر تعلیم بھویندر سنہا نے بتایا کہ اگسٹ 2014ت

نیوی ممبئی کے چرچ پر حملہ کیس میں 4 افراد گرفتار

نیوی ممبئی ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک چرچ پر حملہ کے 3 دن بعد پولیس نے آج یہ ادعا کیا ہے کہ 4 افراد کو گرفتار کر کے اس معمہ کو حل کرلیا گیا ہے ۔ نیوی ممبئی پولیس کمشنر کے ایل پرساد نے آج بتایا کہ سینٹ جارج کیتھولک چرچ پر حملہ کے سلسلہ میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ۔ اپوزیشن کی تنقی

وزیراعظم کو مجوزہ دورۂ چین سے ’’ٹھوس‘‘ توقعات

نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اپنے دورۂ چین اور اعلیٰ سطحی قیادت سے تبادلہ خیال کے منتظر ہیں۔ اُنھیں اُمید ہے کہ اِس کے ’’ٹھوس نتائج‘‘ برآمد ہوں گے اور باہمی تعلقات ایک نئی سطح پر پہونچ جائیں گے۔ نریندر مودی نے یہ بات چین کے مشیر مملکت یانگ جی چی سے کہی جو اُن سے ملاقات کیلئے آئے ہوئے تھے تاکہ صدر چین ژی جن

سیارہ مریخ مہم کے 6 ماہ مکمل، 6 ماہ کی توسیع

بنگلورو ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کم لاگتی مریخ مہم کے 6 ماہ مکمل کرلئے۔ آج اس مہم نے سیارہ مریخ کے اطراف فاضل ایندھن کی وجہ سے مداری گردش کے 6 ماہ مکمل کرلئے چونکہ اب بھی اس مہم میں ایندھن موجود ہے اس لئے اس میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ اسرو کے ترجمان دیوی پرساد کارنی نے کہاکہ سیارہ مریخ کے اطراف مداری گردش کرنے والے خلائی ج

گوا میں بغیر آستین کے ملبوسات اور جینس پر امتناع

پاناجی ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ’’اخلاق کا ضابطہ برقرار رکھنے کیلئے حکومت گوا کے محکمہ فنون لطیفہ و ثقافت نے اپنے ملازمین سے خواہش کی ہیکہ وہ بغیر آستین کے لباس، جینس، ٹی شرٹس اور کئی جیبوں والے پتلون دفتری اوقات میں زیب تن نہ کریں۔ ریاستی وزیر برائے فنون لطیفہ و ثقافت دیانند مندریکر نے جاری اسمبلی اجلاس کے دوران ایک سوال کا جواب د

کانگریس اور این سی پی پر مسلم کوٹہ سیاست کرنے حکومت کا الزام

ممبئی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کی قانون ساز کونسل میں آج ہنگامے کے مناظر دیکھے گئے جبکہ حکومت نے کانگریس اور این سی پی پر الزام عائد کیاکہ اُنھوں نے تعلیمات میں مسلمانوں کے لئے کوٹہ کے مسئلہ پر سیاست کرنے کی سازش کی ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران قائد اپوزیشن دھننجے منڈے نے الزام عائد کیاکہ حکومت دانستہ طور پر آرڈیننس جاری کرکے

مذہبی آزادی بنیادی حق، تحفظ مملکت کی ذمہ داری

پٹنہ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے مختلف مقامات پر عبادت گاہوں پر حملوں سے فکرمند چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہاکہ ہر شخص کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی ہے اور ادعا کیاکہ یہ مملکت کی ذمہ داری ہے کہ اِس آزادی کا تحفظ کرے۔ نتیش کمار نے کہاکہ عبادت گاہوں پر حملوں کے بعض واقعات ملک کے مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں جو ہر ایک کے لئے

نقل نویسی کرنے والے طلباء مسابقتی امتحان میں کامیاب نہیں ہوں گے

پٹنہ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ جنتادل کے صدر نے حسب توقع یہی کہا ہے کہ ان کی حکومت بہار میں طلباء کو نقل نویسی کی اجازت دے گی اور کہے گی کہ نصابی کتابوں سے دیکھ کر کھلے عام جواب لکھے۔ انہو ںنے کہا کہ ان کا بیان دراصل اس تناظر میں تھا کہ اگر طلباء نقل نویسی کریں گے تو وہ مسابقتی امتحان میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ انہو ںنے کل دیئے گئے اپ

اجتماعی عصمت ریزی ڈاکو منٹری ‘سپریم کورٹ کی جواب طلبی

نئی دہلی /24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے 6 ڈسمبر کے اجتماعی عصمت ریزی واقعہ کے ملزمین کی نمائندگی کرنے والے دو وکلاء سے جواب طلب کی ہے جن کے خلاف قانون وکلاء کی یونین نے بی بی سی کی ڈاکومنٹری فلم میں قوانین کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کرنے کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی ۔جسٹس وی گوپتا گوڈا اور سی ناگین پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ہ

آئی ٹی قانون پر این ڈی اے اور یو پی اے کے موقف میں یکسانیت نہیں

نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )این ڈی اے حکومت جس نے آئی ٹی قانون کے دفعہ 66(A) کی دستوری افادیت کی بھر پور مدافعت کی تھی آج کہا کہ اس قانون پر این ڈی اے اور یو پی اے حکومت نے موقف میں کوئی متوازی کیفیت نہیں پائی جاتی ۔ سابق یو پی اے حکومت نے اس قانون پر ناراضگیاں اور اختلاف رائے کو کچلنے کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی

وی ایچ پی کے رام مہاتسو کی ڈرون کیمروں سے نگرانی

لکھنو 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )وشوا ہندو پریشد کی جانب سے رام نومی تقریب کے سلسلہ میں منائے جانے والے رام مہاتسو کے لئے مقامی پولیس سے وسیع تر بندوبست کیا ہے اور اس کی ڈرون کیمروں کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی ۔سپرنٹنڈنٹ پولیس غازی آباد اومیش چندر سریواستو نے کہا کہ ہم نے وی ایچ پی کے جلسہ کی ڈرون کیمروں کے ذریعہ نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہ

سدرامیا حکومت کو مالیاتی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مشورہ

بنگلور 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )سدارمیا حکومت کی توجہ اس کی مالیاتی ذمہ داریوں کی جانب مبذول کراتے ہوئے اپوزیشن بی جے پی کے لیڈر جگدیش شیٹر نے آج حکومت پر تنقید کی کہ اس نے گذشتہ دو سال کے دوران کئی قرضے حاصل کئے ہیں جبکہ بی جے پی کی سابق حکومت کے مقابل سدرامیا حکومت کی مالیاتی کارکردگی پیچھے ہے ۔ بی جے پی لیڈر نے مزید کہا کہ سدرامیا ایک

اظہار خیال کی آزادی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ 300 ملین نیٹ استعمال کرنے والوں کی فتح

نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آئی ٹی قانون کے دفعہ 66A کے حذف کرنے کا حکم دیا ہے جو 300 ملین نٹ استعمال کنندگان کے لئے کامیابی پر سپریم کورٹ نے اس آئی ٹی قانون کو غیر دستوری قرار دیا ہے ۔ ملک میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والے 300 ملین افراد کیلئے یہ حکم ایک بڑی کامیابی ہے ۔ انٹر نیٹ اور موبائیل اسو سی ایشن آف انڈیا نے کہا کہ سپر

ہند۔ چین سرحد تنازعہ کی یکسوئی تعلقات میں بہتری کیلئے ضروری

نئی دہلی /بیجنگ24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) چین نے آج کہا کہ ہندوستان کے ساتھ دیرینہ سرحدی تنازعہ کی عاجلانہ یکسوئی کی دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کیلئے ضروری ہے ۔ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ہم کو اصل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا ۔ چین نے نہایت ہی پیچیدہ مسئلہ کو حل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ دہلی میں دونوں ملکو