گھر واپسی تنازعہ کا حل ، مخالف تبدیلی مذہب قانون کا نفاذ

لکھنو ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گھر واپسی پروگرام پر جاریہ تنازعہ کے پیش نظر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر کلراج مصرا نے آج کہا ہے کہ مخالف تبدیلی مذہب قانون کی ضرورت ہے اور ہر ایک پارٹی کو اس کی تائید کرنی چاہئے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہم روز اول سے ہی یہ کہتے آرہے ہے کہ تبدیلی مذہب کی روک تھام کیلئے ایک قانون مدون کیا جائے

شمال مشرقی ہند میں 4 اپریل کو مکمل چاند گہن

اندور ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ستاروں اور فلکیاتی نظارہ کے شائقین آئندہ ماہ چند گہن کا نظارہ کرسکیں گے۔ شمال مشرقی ریاستوں میں 4 اپریل کو چاند گہن دیکھا جاسکتا ہے۔ اجین جیواجی رصدگاہ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجندر پرکاش گپت نے کہا کہ 4 اپریل کو ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ اور 4 سکنڈ سے شام 7 بجکر 15 منٹ اور 2 سکنڈ تک مکمل چاند گہ

بی جے پی مغربی بنگال یونٹ سے تین کارکنوں کا اخراج

کولکتہ ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مجوزہ میونسپل الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر بغاوت سے دوچار بی جے پی مغربی بنگال کے صدر راہول سنہا جن کا گھیراؤ کیا گیا ہے، آج خبردار کیا کہ پارٹی میں ناراضگی اور ڈسپلن شکنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور سخت تادیبی کار روائی کی جائے گی۔ مسٹر سنہا کا آج ناراض پارٹی کارکنوں نے ان کے آفس میں گھیرا

نروڈا پاٹیہ فسادات مقدمہ کی دوسری بنچ پر سماعت کی اپیل

احمد آباد ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے نروڈا پاٹیہ میں 2002 ء کے دوران ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے 97 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 84 زندہ بچ جانے والے افراد نے آج گجرات ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس کے نام ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس مقدمہ کی سماعت دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ نروڈا پاٹیہ

گورنر مدھیہ پردیش کے فرزند مشتبہ حالت میں فوت

لکھنو ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : مدھیہ پردیش کے گورنر رام نریش یادو کے فرزند سیلیش جو کہ کروڑہا روپئے کے ویاپم اسکام میں ماخوذ ہیں ۔ آج اپنے والد کی سرکاری رہائش گاہ میں مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ موت کی حقیقی وجوہات فی الفور بتانا ممکن نہیں ہے ۔ وہ ، مدھیہ پردیش پروفیشنل اکزامنیشن بورڈ یا ویپم اسکام میں اپنا ن

ذبیحہ گاؤ پر پابندی کی کانگریس محرک تھی،مہاراشٹرا کے وزیر کا دعویٰ

ممبئی ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے وزیر فینانس سدھیر منگنتیور نے آج کہا کہ ذبیحہ گاؤ پر پابندی کی مہاتما گاندھی نے پرزور وکالت کی تھی اور یہ کانگریس حکومت تھی جس نے 1976 ء میں آندھراپردیش اور دیگر ریاستوں میں امتناعی قانون نافذ کیا تھا ۔ ایوان اسمبلی میں بجٹ پر پر دو روزہ بحث پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریسی لیڈر مو

دائیں بازو کے غلبہ کیخلاف عوامی جدوجہد پر زور

پڈوچیری ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ بائیں بازو کی جماعتیں گزشتہ انتخابات میں کمزور ہوگئی تھیں جس سے عوام کو مایوس ہونا پڑا ہے ۔ سی پی آئی نے بائیں بازو میں وسیع تر جمہوری اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دائیں بازو کی جماعتوں میں ہونے والے استحکام نے بائیں بازو کی جماعتوں کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ

مدھیہ پردیش اسمبلی میں کانگریس کا رات بھر دھرنا

بھوپال ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کانگریس نے کسانوں کے مسئلہ پر مدھیہ پردیش اسمبلی کے وسط ایوان میں اپنا دھرنا رات بھر جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر ستیہ دیو کاترے نے کہا کہ ہمارے مطالبات کی تکمیل تک احتجاج سے دستبرداری اختیار نہیں کی جا ئے گی اور ایوان کے وسط میں احتجاجی دھرنا (بیٹھو رہو) اس وقت تک جاری رہے گا ت

اترپردیش کی آبادی میں تیز رفتار اضافہ

لکھنو ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی آبادی آئندہ 20 تا 25 سال کے دوران 45 کروڑ تک پہنچ جائے گی ۔ ریاستی اسمبلی میں آج یہ اطلاع دی گئی۔ ریاستی حکومت کی آبادی کنٹرول پالیسی پر بی جے پی کے سریش کمار کھنہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت و بہبود خاندان مسٹر شنکھ لال ماجھی نے کہا کہ قومی پالیسی کے خطوط پر سال 2000 ء میں ریاستی پالیسی شرو

آئی اے ایس افسر کی موت، ثبوت حذف کرنے سی آئی ڈی پر خسر کا الزام

بنگلور ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے نوجوان آئی اے ایس افسر ڈی کے روی کمار کی پر اسرار موت کو ایک نیا موڑ دیتے ہوئے ان کے خسر نے آج الزام عائد کیا کہ سی آئی ڈی نے اس واقعہ کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کرنے سے قبل حساس ثبوتوں کو حذف کردیا ۔ ہنمنت ایپا نے دعویٰ کیا کہ ان کی رہائش گاہ پر نصب ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈس سے سی آئی ڈی نے سی سی ٹی

املاک کو نقصان پہنچانے پر ہرجانہ کی وصولی

ممبئی ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت مہاراشٹرا نے آج کہا ہے کہ ریاست گیر سطح پر ہر ایک ضلع میں خصوصی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی تاکہ سماجی تحریکیوں میں حصہ لینے پر سیاسی کارکنوں کے خلاف کیسوں سے دستبرداری کا جائزہ لے سکیں ۔ چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے آج قانون ساز کونسل میں بتایا کہ کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی تحریکیوں میں ح

ملاوٹ کے خلاف سخت قانون ضروری:اعظم خاں

لکھنو ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش حکومت، ملاوٹی غذا کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے سخت گیر قانون کے حق میں ہے ۔ ریاستی اسمبلی میں بی جے پی رکن سریش رانا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور محمد اعظم خاں نے کہا کہ غذائی اشیاء میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے مزید سخت گیر قانون کی ضرورت ہے لیکن یہ کام مرکزی حکومت کا ہے ۔

بابا آشارام کی درخواست ضمانت مسترد

احمد آباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گاندھی نگر کی ایک عدالت نے خود ساختہ بھگوان آشارام جو کہ عصمت ریزی کیس میں ملزم ہے کی درخواست ضمانت مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے بھتیجہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے 30 یوم کے لیے رہائی کی درخواست پیش کی تھی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج آر اے گھوگھری نے کہا کہ آشارام کو محض اپنے بھتیجہ کی آخری رسومات کی اد

آئی ٹی قانون کے بیجا استعمال کی 3 سال قبل ہی مخالفت کی گئی تھی : جیٹلی

نئی دہلی 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئی ٹی قانون کے دفعہ 66A کو منسوخ کردینے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے ایک دن بعد وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج فیس بُک پر اپنی تقریر کو پوسٹ کیا ہے جس میں 3 سال قبل راجیہ سبھا میں بحث کے دوران اس قانون کے دفعات کے بیجا استعمال پر تشویش ظاہر کی گئی تھی۔ ارون جیٹلی نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ اختیارات کا عام طور پ

سڑک حادثہ میں معذور شخص کو 15 لاکھ روپئے معاوضہ

نئی دہلی 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سڑک حادثہ میں معذور ہونے والے شخص کو مؤثر ایکسیڈنٹ کلیمس ٹریبونل نے 15 لاکھ روپئے کا معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی پاداش میں یہ معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ موٹر ایکسیڈنٹ کلیمس ٹریبونل کے پریسائیڈنگ آفیسر نکھیل چوپڑہ نے یونائیٹیڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹیڈ کو ہدای

جموں و کشمیر اسمبلی میں نیشنل کانفرنس رکن کے ریمارک پر ہنگامہ

جموں 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر اسمبلی میں آج حکمراں بی جے پی اور پی ڈی پی ارکان کی جانب سے نیشنل کانفرنس کے رکن جاوید رانا پر تنقید کئے جانے کے بعد زبردست ہنگامہ ہوا۔ جاوید رانا نے اسپیکر کو ویندر گپتا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کے خلاف جانبدارانہ کارروائی کررہے ہیں۔ انھوں نے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ گڑبڑ اس وقت شرو

فرنویس حکومت کے کسی وزیر نے بھی اثاثہ جات کا اعلان نہیں کیا

ممبئی 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کی نئی حکومت میں کسی بھی وزیر نے اپنے اثاثہ جات کا اعلان نہیں کیا ہے۔ چیف منسٹر کو اپنی جائیداد کی رپورٹ نہیں دی گئی۔ ریاستی اسمبلی نے آر ٹی آئی کے ایک سوال کے جواب میں یہ انکشاف کیا ہے۔ آر ٹی آئی کارکن انیل گلگلی نے چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس کی کابینہ سے یہ تفصیلات دینے کی خواہش کی