وزیراعظم کا مجوزہ دورہ سری لنکا ، پارلیمنٹ سے خطاب

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی سری لنکا کے ٹامل غالب آبادی والے علاقہ جافنا کا دورہ کریں گے اور آئندہ ہفتہ سے سری لنکا کے تین روزہ دورہ کے موقع پر ملک کی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ہند جافنا کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد سری لنکا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ وہ پہلے وزیراعظم ہند ہیں اور وزیراعظم برطا

صدرجمہوریہ کے خطبہ میں ترمیم کی منظوری

نئی دہلی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطبہ میں ترمیم کے مسئلہ پر ووٹوں کی تقسیم پر حکومت کو پشیمانی اُٹھانے کے ایک دن بعد ناخوش وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی پارٹی بی جے پی اور این ڈی اے حلیفوں کے ارکان سے وضاحت طلب کی ہے کہ ووٹنگ کے اہم مرحلہ پر ایوان سے وہ کیوں غیر حاضر تھے۔ بی جے پی 46 میں 10 اور حلیف جماعتوں کے 12

پی ڈی پی ۔ بی جے پی اتحاد موقع پرستی : بایاں بازو

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی ۔ بی جے پی جموں و کشمیر کی مخلوط حکومت کو واضح موقع پرستی قرار دیتے ہوئے سی پی آئی ایم نے آج انتباہ دیا کہ بی جے پی وزراء اب چیف منسٹر مفتی محمد سعید کو دھمکاتے رہیں گے اور وہ خود کو اپنی ’’جنونی سیاست‘‘ کا قیدی محسوس کریں گے۔ سی پی آئی ایم قائد سیتارام یچوری نے کہا کہ اس اتحاد کے پریشان کن اثر

عوام مرکزی حکومت کے خلاف جدوجہد کو تیز کردیں : نوین پٹنائک

بھوبنیشور 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت پر اوڈیشہ کے خلاف سیاسی امتیاز کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف منسٹر نوین پٹنائک نے آج عوام سے کہا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے مرکز کے خلاف جدوجہد تیز کردیں۔ پٹنائک نے اپنے والد بیجو پٹنائک کے 99 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی نظام کے تحت مرکز کی بھی ذمہ دا

ہولی کے موقع پر نائب صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج عوام کو ہولی کی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ رنگوں کا یہ تہوار کثرت میں وحدت کی علامت ہے۔ حامد انصاری نے کہاکہ ملک بھر میں ہولی کا تہوار بلا لحاظ مذہب، ذات پات اور نسل ہر کوئی جوش و خروش سے مناتا ہے جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی مضبوط ہوتی ہے۔

بہار میں مانجھی حکومت کے فیصلوں کی تنسیخ حق بجانب: چیف منسٹر بہار نتیش کمار

پٹنہ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج اپنے پیشرو جتن رام مانجھی کے عہدہ چھوڑنے سے ایک دن قبل کئے گئے 34 مقبول عام فیصلوں کی تنسیخ کو حق بجانب قرار دیا ہے اور کہاکہ بنیادی طور پر یہ کوئی فیصلے تھے اور نہ ہی کسی طریقہ کار پر عمل درآمد کیا گیا۔ اُنھں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قانونی رائے کی بنیاد پر سابق چ

جے بی ٹی اسکام : سابق چیف منسٹر ہریانہ اور فرزند کو 10سال سزائے قید کی ہائیکورٹ میں توثیق

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج سابق چیف منسٹر ہریانہ اوم پرکاش چوٹالہ اور ان کے فرزند اجئے چوٹالہ کے علاوہ دیگر 3 افراد کی ٹیچرس کے تقررات کے اسکام کے مقدمہ میں کرپشن کیلئے 10 سال سزائے قید کے فیصلہ کی توثیق کردی۔ جسٹس سدھارتھ مردول نے شیرسنگھ بادشامی اور دو آئی اے ایس عہدیداروں ودیادھر اور سنجیو کمار کی سزائے ق

بنگلہ دیشی سیکس ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد۔/5مارچ، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے علاقہ عنبر پیٹ اور نلہ کنٹہ میں دھاوا کرتے ہوئے بنگلہ دیشی سیکس ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور 5 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ اس ریاکٹ کا سرغنہ 38 سالہ عبدالباریق شیخ جو بنگلہ دیشی شہری ہے اور وہاں کے ضلع جاسور کا متو

نامعلوم شخص کی نعش برآمد

شمس آباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں برج کے قریب ایک نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب 50 تا 55 سالہ نامعلوم شخص کی نعش تونڈپلی کے قریب مشتبہ حالت میں پائی گئی ۔ شمس آباد پولیس نے نعش کو بغرض شناخت دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔۔