کرکٹ پر سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ان دنوں اپنی ساری توجہ کرکٹ سٹہ بازی پر مرکوز کی ہے اور آئے دن سائبرآباد کے کسی نہ کسی علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ سٹہ بازی ریاکٹ کو بے نقاب کیا جارہا ہے ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سی وی آنند کی خصوصی ہدایت پر ایس او ٹی کارروائیاں انجام دے رہی ہے ۔ گذشتہ رو

برقی کھمبے سے گرنے پر الیکٹریشن کی موت

حیدرآباد۔ /11 مارچ (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقے میرعالم منڈی کے قریب آج الیکٹریشن برقی کھمبے سے گرنے کے سبب ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ عقیل سلیمان ساکن پرانی حویلی جو خانگی الیکٹریشن کا کام کرتا ہے آج شام میرعالم منڈی علاقہ میں واقع انمول ہوٹل کے قریب ایک مکان میں برقی سربراہی متاثر ہونے کے سبب برقی کھمبے پر چڑھ کر برقی ت

مختلف سڑک حادثات ، خاتون سمیت تین افراد کی موت

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک ہوگئی ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 37 سالہ کمار جو پیشہ سے کسان تھا محبوب نگر میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز کمار اپنی بیوی بچوں کے ساتھ مہیشورم میں واقع اپنے سسرال آیا تھا اور بیوی بچوں کو چھوڑ کر واپس ہو رہا تھا کہ مہیشورم چوراہے پر مخالف سم

ایک شخص اپنے مکان میں مشتبہ حالت میں فوت

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں ایک شخص اپنے مکان میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ پرکاش جو ریلوے ملازم بتایا گیا ہے ۔ لالہ گوڑہ کوارٹرس میں رہتا تھا ۔ پرکاش کل شام اپنے مکان کے حمام میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ اس شخص کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی ۔ اور اس کا ایک 5 سال کا لڑکا بھی ہے ۔

پولیس کو تالاب سے نعش برآمد

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی پولیس نے ایرہ کنٹہ تالاب سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جو گذشتہ 2 دنوں سے لاپتہ تھا ۔ پولیس نے اس نعش کی شناخت کرلی ہے اور بتایا کہ 22 سالہ یادیا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ پدماشالی نگر کاٹے دھن کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ یادیا ضلع محبوب نگر کا متوطن تھا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ 9 مارچ کے دن وہ نشہ کی حا

والد کی ڈانٹ پر عشق میں گرفتار کمسن طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) کمسن طالب علم کے عشق میں گرفتار ایک کمسن طالبہ نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ڈنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 15 سالہ جنیفر نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جنیفر راجیو گاندھی نگر علاقہ کے ساکن فنی کمار کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی ایک مقامی خانگی اسکو

مائیکے سے ملاقات میں رکاوٹ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) مائیکے والوں سے ملاقات میں شوہر کی رکاوٹ و ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی جو تین لڑکیوں کے بعد اپنے شوہر کی اذیت رسانی کا شکار تھی اور شوہر کی معاشی حالت بہتر نہ ہونا بھی اسی خاتون کا قصور قرار دیا جارہا تھا ۔ جبکہ دونوں نے 6 سال قبل اپنی پسند سے شادی کی تھی ۔ سب انسپکٹر مسٹر بھوپال راؤ نے بتا

صنعت نگر میں گودام شدید آگ سے جلکر خاکستر

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک گودام جلکر خاکستر ہوگیا ۔ گودام میں اچانک لگی آگ اور آگ کے شعلوں سے مقامی عوام خوف زدہ ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ صنعتی علاقہ میں اس طرح کا واقعہ تشویش کا باعث بنا ہوا ہے ۔ چونکہ اس گودام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق اس گودام کے تعلق سے پولیس سے کوئی رجوع نہیں

نتیش کمار کو خط اعتماد حاصل ، بی جے پی کی مذمت

پٹنہ ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج آر جے ڈی، کانگریس اور سی پی آئی کے علاوہ ایک آزاد رکن اسمبلی کی مدد سے خط اعتماد حاصل کرلیا۔ اپوزیشن بی جے پی اس بات سے بخوبی واقف تھی کہ ارکان کی تعداد نتیش کمار کے حق میں ہے۔ چنانچہ اس نے خط اعتماد سے رائے دہی سے قبل واک آؤٹ کردیا۔ رائے دہی سے قبل نتیش کمار نے بی جے پی کی مذمت

کالا دھن پر اندرون 10 یوم بل کی پیشکشی کا امکان

چینائی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت امکان ہے کہ پارلیمنٹ کے جاری سیشن کے دوران اندرون 10 یوم کالا دھن پر نیا قانون متعارف کرے گی تاکہ اِس لعنت سے مؤثر طور پر نمٹا جاسکے۔ ریونیو سکریٹری شکتی کانتا داس نے آج یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے سی آئی آئی کے پروگرام سے خطاب کے دوران کہاکہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ بجٹ سیشن کے پہلے مرحلہ میں ہی ایک ای

این ڈی اے حکومت مسرت عالم کی رہائی روک سکتی تھی صدر راج کے دوران کیا گیا فیصلہ : کانگریس

نئی دہلی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کشمیری علیحدگی پسند لیڈر مسرت عالم کی رہائی پر حکومت کو تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن نے آج کہاکہ یہ فیصلہ اُس وقت کیا گیا جبکہ ریاست میں صدر راج نافذ تھا۔ این ڈی اے حکومت اِسے روک سکتی تھی۔ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اُٹھاتے ہوئے جیوتر آدتیہ سندھیا (کانگریس) نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کمشنر نے بتایا ک

کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ پر بات چیت کی مخالفت نہیں کی جائے گی: اناہزارے

رالیگاؤں سدھی (مہاراشٹرا) ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرپشن مخالف سماجی کارکن اناہزارے جنہوں نے حصول اراضی قانون کے خلاف 20 مارچ سے ایک ماہ طویل پدیاترا کا اعلان کیا ہے، آج اشارہ دیا کہ وہ نریندر مودی حکومت سے بات چیت کے مخالف نہیں ہیں بشرطیکہ اسے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ میں مدد مل سکے۔ تاہم انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ م

صادق انکاونٹر مقدمہ، ڈپٹی ایس پی ترون باروت کی ضمانت پر عارضی رہائی

احمدآباد ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے آج معطل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ترون باروت کو جو 2003ء کے صادق جمال جعلی انکاونٹر مقدمہ میں ملزم ہیں، ضمانت پر عارضی رہائی کی منظوری دے دی۔ جج ایم ایم گاندھی نے دو ہفتہ کی رہائی 10 ہزار روپئے کے شخصی مچلکہ پر منظور کی۔ ترون باروت نے 4 ہفتہ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی تھی تاکہ ا

تمام سیاسی پارٹیوں سے مخالف حصول اراضی قانون جلوس میں شرکت کی ترنمول کانگریس کی اپیل

کولکتہ ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے آج حصول اراضی قانون کی مخالفت کرنے والی تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ ہاؤز سے راشٹرپتی بھون تک نکالے جانے والے احتجاجی جلوس میں شامل ہوجائیں تاکہ اپنا احتجاج درج کروا سکیں۔ ترنمول کانگریس پارلیمانی پارٹی راجیہ سبھا کے قائد ڈریک اوبرائن نے تمام سیاسی پارٹیوں سے جو حصو

متوفی شریف الدین کی بیوہ کا ناگا قبیلے سے تعلق فوجیوں کے خاندان کو پناہ گزین قرار د ینے پر جمال الدین کا اعتراض

کولکتہ ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اگرچیکہ میرے بھائی کی بیوی کا تعلق ناگا قبیلے سے ہے لیکن وہ اپنی دختر کے ساتھ چند روز قبل ہمارے یہاں آئی تھی، اس وقت ہم نے ان کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا تھا ۔ گوکہ ناگا لڑکوں نے ہمارے بھائی کا بہیمانہ قتل کردیا ۔ متوفی شریف الدین کے بڑے بھائی سید جمال الدین نے یہ انکشاف کیا۔ شریف الدین کو گزشتہ

عاپ سے پرشانت بھوشن اور یوگیندریادوکا اخراج متوقع

نئی دہلی ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی میں داخلی خلفشار اور کشمکش کے دوران عام آدمی پارٹی کے بعض ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ باپ بیٹے شانتی اور پرشانت بھوشن کو یوگیندر یادو کے ساتھ ان کی پار ٹی مخالف سرگرمیوں کی پاداش میں خارج کردیا جائے۔ ڈسپلن شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اصرار کرتے ہوئے پارٹی رکن اسمبلی کپل مصرا

اترپردیش اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور شور و غل کے مناظر

لکھنو ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : اترپردیش اسمبلی کی کارروائی آج اس وقت ملتوی کردی گئی جب اپوزیشن بی جے پی اور کانگریس ارکان میں مرکز کے حصول اراضیات بل پر جھڑپ ہوگئی ۔ وقفہ صفر کے دوران کانگریس ارکان نے حصول اراضیات بل 2014 سے متعلق ضمنی سوالات کیے ۔ جس پر بی جے پی ارکان نے شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ بل چند ایک ترامیم کے سات

بی جے پی رکن کے ریمارک پر سمرتی ایرانی کی برہمی

نئی دہلی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ایک رکن نے ملک میں خواندگی کی سطح پر ’’شرم آنی چاہئے، کہتے ہوئے آج خود اپنی ہی پارٹی کی حکومت کو الجھن میں ڈال دیا اور اس رکن کو مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی ڈانٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ جب انہوں نے رکن سے کہا کہ وہ احتیاط کے ساتھ الفاظ کا انتخاب کریں۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران بی جے پی رکن

پولیس کانسٹبل کی مبینہ فائرنگ میں ایڈوکیٹ زخمی

الہ آباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطہ میں آج پیش آئے فائرنگ کے واقعہ ایک ایڈوکیٹ شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے وکلا نے پولیس اور انتظامیہ کے عہدیداروں پر سنگباری اور توڑ پھوڑ کردی ۔ پولیس ترجمان مرتنجئے مصرا نے بتایا کہ یہ واقعہ آج 2 بجے دن پیش آیا ۔ فائرنگ میں زخمی ایڈوکیٹ محمد نبی کو ہا

مرکزی ملازمین کی سبکدوشی کی عمر میں تبدیلی کا منصوبہ نہیں: حکومت

نئی دہلی11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی عمر میں اضافہ یا کمی کی کوئی تجویز نہیں رکھتی۔ لوک سبھا کو آج یہ بات بتائی گئی۔ مرکزی سرکاری ملازمین کی موجودہ سبکدوشی کی عمر 60 سال ہے۔

ملک میں ٹیلی کام شرحیں سب سے کم