راہول گاندھی کی جاسوسی کروانے کا الزام مسترد

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کانگریس کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ راہول گاندھی کے بارے میں مودی حکومت سیاسی جاسوسی کروارہی ہے اور کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت ہر معاملہ کو سازش کے نظریہ سے دیکھ رہی ہے اور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر تصور کررہی ہے۔ بی جے پی نے راہول گاندھی کے منظر عام سے غائب ہوجانے پر سوال اُٹھاتے ہوئے ک

ایس پی حکومت کے آج تین سال

لکھنو ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الزامات اور جوابی دعوؤں کے ماحول میں اکھلیش یادو زیر قیادت ایس پی حکومت جو 2012ء کے اتر پردیش اسمبلی الیکشن میں بی ایس پی کی جگہ برسراقتدار آئی، اتوار کو اقتدار کے تین سال مکمل کرلے گی۔ جہاں برسراقتدار ایس پی کا ادعا ہے کہ گزشتہ تین سال شاندار اور تاریخی رہے، وہیں اپوزیشن نے اس پر تنقید کرتے ہوئے الزام عا

ہریانہ میں بھی بڑے جانور کے ذبیحہ و گوشت کی فروخت پرامتناع

چندی گڑھ 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت ہریانہ نے آج ریاست میں بڑے جانور کے گوشت کی کسی بھی حالت میں فروخت پر مکمل امتناع عائد کردیا ہے اور گاؤ کشی پر 10 سال قید کی سزا کا اعلان کیا ہے تاہم حکومت نے گاؤ کشی کو قتل کے برابر قرار دینے سے گریز کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک سرکاری اعلامیہ وزیر افزائش مویشیان او پی دھنکر کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے

دلہا نے 15×6 کا جواب نہ دیا، دلہن شادی چھوڑ گئی

لکھنو ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک دلہن نے اپنی شادی محض اس لئے ختم کردی کہ دلہا حساب کا سادہ سا مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہوا، اور سارے معاملے نے سینکڑوں مہمانوں کو اُداس کردیا۔ اترپردیش پولیس نے بتایا کہ دلہن والوں نے دلہے کی تعلیمی قابلیت پر تشویش میں مبتلا ہوکر اسے آزمانے کا فیصلہ کیا۔ دلہے کی فیملی کی منت سماجت کے باوجود ہونے والی

خراب موسم سے شمسی طیارہ کے سفر میں تاخیر

احمد آباد 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمسی توانائی سے چلنے والے دنیا کے اولین طیارہ کی احمد آباد سے روانگی خراب موسم کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ۔ اس طیارہ کو بغیر فیول کے چلایا جاتا ہے ۔ احمد آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ڈائرکٹر آر کے سنگھ نے کہا کہ یہ طیارہ منگل تک ایرپورٹ پر ہی رہے گا کیونکہ یہاں موسمی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ یہ طیارہ اح

چیف منسٹر کجریوال کی کل دہلی واپسی

نئی دہلی ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال جو موجودہ طور پر ہائی بلڈ شوگر اور کھانسی کا بنگلورو میں نیچروپیتھی طریقے سے علاج کرا رہے ہیں، دوشنبہ کو اس دارالحکومت شہر کو واپس ہوجائیں گے۔ اپنے والدین کے ہمراہ کجریوال 5 مارچ کو مسلسل کھانسی اور ہائی بلڈ پریشر کا علاج کرانے بنگلورو کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ عام توقع یہی

یو پی : نئے سیاسی پلیٹ فارم کی تجویز

لکھنو ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں 2017ء کے انتخابات سے قبل شیعہ علماء کی نمائندہ تنظیم نے آج ایک سیاسی پلیٹ فارم تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ علماء کے اجلاس کے دوران جو مجلس علماء ہند کے بیانر تلے منعقد ہوا، شیعہ ’انجمنوں‘ اور اسکالرز نے نیا سیاسی محاذ تشکیل دینے کا خیال پیش کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہوا کہ اس ضمن میں کوئی اعلان دیگ

حکومت پر راہول گاندھی کی سیاسی جاسوسی کا الزام

نئی دہلی 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج مرکز کی نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے راہول گاندھی کے تعلق سے سیاسی جاسوسی کروائی ہے ۔ پارٹی نے ادعا کیا کہ راہول گاندھی کے اسٹاف نے دہلی پولیس کے ایک عہدیدار کو راہول کے تعلق سے غیر ضروری اور عجیب سوالات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ یہ اعلان کرتے ہوئے کہ راہول کی جاسوسی اور نگر

۔71 سالہ نن کا گینگ ریپ ، کانونٹ اسکول میں گھس کر گھناؤنی حرکت

رانا گھاٹ ، کولکاتا ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک 71 سالہ راہبہ کو مبینہ طور پر آج کی ابتدائی ساعتوں میں مغربی بنگال کے ضلع ناڈیا کے ایک کانونٹ کے اندرون اجتماعی عصمت ریزی کا شکار بنایا گیا، جس پر احتجاجوں کا سلسلہ چھِڑ گیا۔ راناگھاٹ سب ڈیویژن کے مقامی کانونٹ اسکول کے حکام کے مطابق تین تا چار افراد رات دیر گئے تقریباً 12:30 بجے بلڈنگ میں

اراضی بل کیخلاف نتیش کمار کی ستیہ گرہ

پٹنہ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کے حصول اراضیات بل کے خلاف جنتادل متحدہ کے ریاست گیر احتجاج کے سلسلہ میں چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج یہاں گاندھیائی طریقہ پر 24 گھنٹے کی بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا ہے۔ نتیش کمار آج صبح پارٹی آفس پہنچے اور یوگا اور غسل کے بعد بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ احتجاج میں چیف منسٹر کے ساتھ جنتادل متحدہ

برطانوی پارلیمنٹ اسکوائر میں مجسمہ گاندھی کی نقاب کشائی

لندن ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے پارلیمنٹ اسکوائر پر مہاتما گاندھی کے ایک تاریخی مجسمہ کی نقاب کشائی عمل میں آئی ۔ سچ اور عدم تشدد کے نظریہ کے علمبردار مہاتما گاندھی کا یہ مجسمہ کانسہ سے بنایا گیا ہے جو عالمی جنگ کے زمانہ میں برطانیہ کی قیادت کرنے والے وزیراعظم آنجہانی سرونسٹن چرچل کے علاوہ رنگ و نسل کے امتیاز کے خلاف جدوجہد

رائنا کی سنچری‘ ہندوستان نے زمبابوے کو 6وکٹس سے ہرایا

آکلینڈ۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سریش رائنا نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کی ناکامی کا اثر ختم کیا اور ٹیم کو کمزور زمبابوے کے خلاف 6وکٹس سے کامیابی دلائی ۔ جاریہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی متواتر کامیابیوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے ۔ رائنا کے 110 ناٹ آؤٹ اور کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے اہم 85رنز کی بدولت ہندوستان نے 48.4 اوورس

بیٹسمین کی غیر مستقل مزاجی پر شعیب اختر کو تشویش

نئی دہلی۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹیم کے کل ہونے والے اہم میچ سے قبل بیٹسمین کی غیر مستقل مزاجی پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ شعیب اختر نے جو اسٹار اسپورٹس ہندی کمنٹری پیانل کا حصہ ہیں بتایا کہ بولنگ شعبہ کے بارے میں زیادہ فکر کی بات نہیں لیکن بیٹنگ آرڈر درست نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا سوال یہ ہے کہ اگر آئرلینڈ ک

آسٹریلیا کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف 7وکٹس سے کامیابی

ہوبرٹ۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے آج شاندار بولنگ 4/14کے ذریعہ ٹیم کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف 7وکٹس سے آسان کامیابی دلائی ۔ ا س طرح ٹیم پول اے کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ آخری راؤنڈ رابن لیگ میچ میں کپتان مائیکل کلارک نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور اسکاٹ لینڈ کو 25.4اوورس میں 130پر آل آؤٹ کردیا ۔ ٹیم نے کامی

آسان کامیابی پر سیکھنے کا موقع نہیں ملتا : دھونی

آکلینڈ۔14مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے آخری گروپ لیگ مقابلہ میں زمبابوے کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا لیکن کہا کہ آسان کامیابی سے ٹیم کو کچھ سیکھنے کا موقع نہیں ملتا ۔ انہوں نے کہا کہ سریش رائنا کی سنچری نے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم رول ادا کیا ۔ یقیناً یہ ایک اہم کامیابی تھی لیکن رائنا نے نمبر پ

پاکستان کیلئے آج آئرلینڈ کے خلاف کامیابی ضروری

اڈیلیڈ۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کا پول بی میچ میں کل آئرلینڈ سے مقابلہ ہوگا اور کوارٹر فائنل میں رسائی کیلئے اسے یہ میچ جیتنا ضروری ہے ۔ فائنل لیگ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ سکے گی جب کہ شکست خوردہ ٹیم کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا ۔ ویسٹ انڈیز کا کل یو اے ای سے مقابلہ ہوگا اور اگر ٹیم یہ میچ جیت جاتی

دھونی نے ویسٹ انڈیز کے کلائیولائیڈ کا ریکارڈ توڑ دیا

آکلینڈ۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے متواتر 10ویں اور جاری ورلڈ کپ میں چھٹی ورلڈ کپ کامیابی حاصل کی ہے اور اُس نے کلائیو لائیڈ کے ریکارڈ کو پیچھے کردیا ۔ لائیڈ کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے 1970 اور 1980ء کے دہے میں متواتر 9کامیابیاں حاصل کی تھی۔ لائیڈ کی ٹیم نے 1975ء اور 1979ء کے افتتاحی ورلڈ کپ میچس میں

ویسٹ انڈیز کیلئے آج جیت ناگزیر پوائنٹس کی تقسیم پر ٹورنمنٹ سے اخراج

نیپئر۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کو رواں ورلڈ کپ میں پیش رفت کیلئے کئی پہلوؤں سے مثبت نتیجہ ناگزیر ہے کیونکہ اتوار کو یو اے ای کے خلاف کسی بھی وجہ سے اگر کامیابی نہ ملے تو دو مرتبہ کی چمپئن ٹیم کا اخراج ہوگا۔ پول بی کے میچز میں جیسن ہولڈر زیرقیادت ٹیم کا مظاہرہ توقعات سے کمتر رہا۔ اُسے آئرلینڈ کے خلاف شکست ہوگئی۔ اس گروپ میں وی

ویمنس ہاکی ورلڈ لیگ : ہندوستان کا فائنل میں پولینڈ سے مقابلہ مقرر

نئی دہلی ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میزبان ہندوستان نے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کو آج یہاں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں 5-0 سے شکست فاش دے کر ہیرو ایف آئی ایچ ویمنس ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ 2 کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ جسپریت کور، سنیتا لاکڑا، پونم رانی، رانی رامپال اور امن دیپ کور نے گول بنائے۔ ہندوستانی خواتین کو