خاتون حادثاتی طور پر جھلس کر فوت

حیدرآباد 13 فروری (سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک خاتون حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 28 سالہ نتوشا جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی، 9 فروری کے دن پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی۔ نتوشا پکوان کے دوران شدید جھلس گئی تھی جو کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

بہار میں عقبی دروازہ سے اقتدار پر قبضہ کیلئے بی جے پی کی سازش

لکھنؤ۔/13فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ بہار میں صدر راج نافذ کرنے کی کوشش میں ہے تاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھایا جاسکے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار پر قبضہ کی سازش تیار کی ہے جس کے تحت عقبی دروازہ سے بہار میں صدر راج ناف

مودی دورہ چین کے بے چینی سے منتظر

نئی دہلی ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ بے چینی سے دورہ چین کے آئندہ ماہ مئی میں منتظر ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کا دورہ کرنے والے سینئر چینی کمیونسٹ پارٹی قائد وانگ جیا روئی سے ملاقات کے دوران ان سے یہ بات کہی۔ وزیر بین الاقوامی محکمہ مرکزی کمیٹی چینی کمیونسٹ پارٹی وانگ نے کہا کہ صدر ژی جن پنگ نے ان کے لئ

انتخابی نتائج 2013ء کی عوامی رائے کی توسیع

نئی دہلی ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شیلاڈکشٹ کی ان پر تنقید کی پرواہ کئے بغیر کانگریس قائد اجئے ماکن نے آج الزام سابق چیف منسٹر دہلی پر عائد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابی ناکامی صرف 2013ء کی عوامی رائے کی توسیع ہے۔ اجئے ماکن نے ان پر کل ہند کانگریس کے اجلاس میں شیلاڈکشٹ کے تبصرہ پر سوالات کی بوچھار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہندو منانی کے کارکنوں کی گرفتاری

کوئمبتور ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندومنانی سے وابستہ کم از کم 20 ورکرس کو آج یہاں یوم عاشقان کے خلاف نعرے بلند کرنے پر گرفتار کرلیا ۔ قبل ازیں ان ورکرس نے ایک کتے کے ساتھ گدھے کی شادی کر کے یوم عاشقان کے خلاف احتجاج درج کروایا ۔ بعد ازاں تریپورہ کے قریب مظاہرہ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔۔

مرکزی حکومت کی سزا ء پر دہلی حکومت کی جزاء

نئی دہلی۔/13فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ارویند کیجروال کی عام آدمی پارٹی ایک شخص کو محکمہ انسداد رشوت ستانی کا سربراہ نامزد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جسے حال ہی میں مرکزی حکومت نے دیانتداری کی سزا دی تھی ۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ سنجیو چترویدی ہیں انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس ہاپسٹل میں ویجلنس چیف کی حیثیت سے ہٹایا گیا تھا