ویژن سے عاری خیالی پلاؤ پر مبنی بجٹ:اپوزیشن

نئی دہلی 26 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن نے آج بی جے پی زیر قیادت حکومت کے پہلے مکمل ریلوے بجٹ پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ویژن سے عاری ہے اور اس میں منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی حکومت عملی نہیں ہے ۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھرگے اور ٹی ایم سی کے دنیش ترویدی نے کہا کہ اس بجٹ میں کوئی مواد نہیں ہے بلکہ صرف خواب ننے کی کوشش

عوام کی صحت مند زندگی کیلئے ’سیاست‘ مصروف خدمت

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں نے کہا کہ کیرو پراکٹک طریقہ علاج نہ صرف حیدرآباد بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں رائج ہے اور اس علاج سے دنیا کے تمام عوام استفادہ کررہے ہیں ۔ جناب عامر علی خاں آج ادارہ سیاست و پالمیر یونیورسٹی ایواڈیون پورٹ امریکہ اور اعظم ہاسپٹل کے تعاون سے عابد علی خاں آ

کانگریس لیڈر سلطان احمد کی آج ٹی آر ایس میں شمولیت

حیدرآباد /26 فروری (سیاست نیوز) کانگریس کے سابق رکن قانون ساز کونسل سلطان احمد اور اُن کے فرزند محمد ذوالفقار احمد زرعی مارکٹ کمیٹی کے صدر نشین اپنے حامیوں کے ساتھ 27 فروری کو چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والے سلطان احمد کا شمار کانگریس کے سین

ریل بجٹ سے چندرا بابو ناراض

حیدرآباد 26 فبروری ( پی ٹی آئی )چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ریل بجٹ میں آندھرا پردیش کو نظر انداز کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے نا انصافی کی گئی ہے اور آندھرا پردیش تنظیم جدید ایکٹ کا مرکزنے کوئی لحاظ نہیں رکھا ۔

تلنگانہ میں 21 مئی کو ای سیٹ

حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ای سیٹ 21 مئی کو منعقد ہوگا۔ 30 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ طلباء اعلامیہ کی اجرائی کے بعد 6 مارچ سے آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ امتحانی فیس 300 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔

غیر مسلم لڑکے سے محبت کا عبرتناک انجام ‘مسلم لڑکی نے خودکشی کرلی

حیدرآباد 26 فبروری (سیاست نیوز) ایک مسلم لڑکی کی غیر مسلم لڑکے سے محبت کا عبرتناک انجام ہوا جس میں لڑکی نے زہریلی دوا استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب 21 سالہ مسلم لڑکی ایک ہندو لڑکے سے محبت کرتی تھی اور لڑکے والے شادی کیلئے اس سے پوجا پاٹ کرنے اصرار کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکے کے ارکان خاندان خزانہ حاص