مالی پریشانی سے ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /17 فروری ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ سوریہ نارائنا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ شاردھا نگر ونستھلی پورم میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ونستھلی پورم مصروف تحقیقات ہے ۔

دھونی کو سیمی یا فائنل میں پاکستان سے شکست کا خدشہ

اڈیلیڈ۔17فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ٹیم کی مسلسل کام یابی پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی بہت خوش ہیں تاہم وہ اس حوالے سے بھی فکر مند ہیں ان کی ٹیم ہمیشہ اپنے حریف کیخلاف ناقابل شکست نہیں رہ گی۔ دھونی نے اس بہترین ریکارڈ کے باوجود پاکستان کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہندوستان

داعش کے گھناؤنے جرم

خود آپ سن رہے تھے خموشی کی داستاں
حالات ہی کچھ ایسے تھے وہ بے زبان تھا
داعش کے گھناؤنے جرم

جنوبی افریقہ کو شکست دینے کی ہندوستان میں اہلیت : لکشمن

نئی دہلی ۔ 17 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم جوکہ اتوار کو ورلڈ کپ کا اپنا اگلا مقابلہ جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی تاہم اسے ورلڈ کپ کے اب تک کھیلے گئے تمام تین مقابلوں میں ناکامی برداشت کرنی پڑی لیکن حیدرآبادی سابق بیٹسمین وی وی ایس لکشمن نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ ہندوستانی ٹیم میں حریف جنوبی افریقہ کو شکست دینے کی ا

ویسٹ انڈیز کیخلاف یونس کو ٹیم سے خارج کرنے پر غور

کرائسٹ چرچ۔17فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلے میں 76رنز کی شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم اڈیلیڈ سے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے جہاں اسے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز سے میچ کھیلنا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے بموجب اب کامیابی کے سوا کوئی راستہ نہیں اور اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے، شکست

انگلینڈ بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم : معین

ویلنگٹن ۔ 17 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلے میں ناقص فیلڈنگ کے بعد آسٹریلیا کو 342 رنز کا اسکور بنانے کا موقع فراہم کرنے کے باوجود انگلش ٹیم کے اوپنر معین علی پرعزم ہیں کہ ٹیم نے ان ناقص مظاہروں کو پس پشت ڈال دیا ہے اور اب وہ جمعہ کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔ انگلینڈ کیلئے ن

اسکاٹ لینڈ کیخلاف کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ سرفہرست

ڈینوڈین ۔ 17 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) میزبان نیوزی لینڈ نے کم اسکور لیکن مسابقتی مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے نہ صرف رواں ورلڈ کپ میں متواتر دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے بلکہ گروپ اے میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کی کامیابی میں فاسٹ بولروں نے کلیدی مظاہرہ کیا جیسا کہ ان میں ٹرینٹ بولٹ نے 21 رنز کے عوض دو ک

ہولڈنگ کی ویسٹ انڈیز پر شدید تنقید

سڈنی ۔ 17 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے آئرلینڈ کے خلاف شکست پر اپنی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ویسٹ انڈیز جسے 304/7 رنز بنانے کے باوجود آئرلینڈ کے خلاف شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر شدید الفاظ میں ہولڈنگ نے کہاکہ وہ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا

کیویٹووا سرفہرست 3 کھلاڑیوں میں داخل

پیرس ۔17فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیک جمہوریہ کی ٹینس اسٹار پیٹرا کیویٹووا ڈبلیو ٹی اے ٹینس درجہ بندی میںسرفہرست 3 کھلاڑیوں میں پہنچ گئیں جبکہ سرینا ولیمس اورماریا شاراپوا کی پہلی اور دوسری جگہ پر حکمرانی جاری ہے۔ اے ٹی پی عالمی درجہ بندی میں سربیائی اسٹار نواک جوکووچ بدستور پہلے مقام پر موجود ہیں۔ ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے

آئرلینڈ ٹسٹ موقف کے حصول کاخواہاں

لاہور۔17فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آئرش کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں اپ سیٹ کنگ ثابت ہوئی ہے، لیکن مسلسل عمدہ کارکردگی کے باوجود تاحال ٹسٹ موقف کی منتظر ہے۔ 2007 میں پاکستان اور 2011 میں انگلینڈ آئرش ٹیم شکاربنا اور آئر لینڈ نے2015 میں ویسٹ انڈیز کوشکست دیکر اپ سیٹ کی روایت برقرار رکھا۔1999 ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف حیران کامیابی بنگلہ دیش کی ٹیم کیلئے

عامر پر پابندی کیلئے درخواست، پی سی بی سے جواب طلب

کراچی۔17فبروری (سیاست ڈاٹ کام)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شوکت میمن پر مشتمل بنچ نے کرکٹر محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت کے خلاف دائر کردہ درخواست پر چیر مین پی سی بی سے جواب طلب کیا ہے جبکہ درخواست گزار کو آئند ہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دینے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے موقع پر پی سی

افغانستان اور بنگلہ دیش میں آج دلچسپ ٹکراؤ متوقع

کینبرا۔ 17 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کل یہاں کھیلا جانے والا مقابلہ ورلڈ کپ تاریخ کا ایک نیا باب ہوگا کیونکہ مذکورہ ٹیمیں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹورنمنٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہورہی ہیں۔ جنگ زدہ افغانستانی ٹیم نے حالیہ برسوں میں کرکٹ کے میدانوں پر کافی متاثرکن مظاہرہ کرنے کے ساتھ گزشتہ تین ٹوئنٹی 20 ورلڈ

دوردرشن کو ورلڈ کپ مقابلوں کی نشریات کی اجازت

نئی دہلی ۔ 17 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے اپنے عبوری فیصلے میں مزید وسعت دیتے ہوئے دوردرشن کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے مقابلوں کی نشریات کی اجازت دی ہے جیسا کہ اسٹار ٹی وی نے دوردرشن کی جانب سے مقابلوں کی نشریات کی وجہ سے اسے تجارتی نقصان کا اعادہ کیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے آج دیئے گئے اپنے فیصلے میں اسٹار ٹی وی سے یہ بھی مطالبہ کیا

بہانے بازی

کب تلک ساتھ نبھائے گی بہانے بازی
ایک دن تم کو رُلائے گی بہانے بازی
اپنے اسکول سے بھاگو گے کہاں جاؤ گے
تم کو سڑکوں پہ ڈرائے گی بہانے بازی
شیخ چلی کی طرح تم کو چڑھا تو دے گی
پھر یہ اونچے سے گرائے گی بہانے بازی
اچھے بچوں کے کبھی پاس نہیں آسکتی
ہاں مگر اُن کو رجھائے گی بہانے بازی
صرف محنت ہی بنائے گی تمہارا جیون

اندھوں کا پارک

آؤ بچو آج تمہیں ایک عجیب و غریب پارک کی سیر کرائیں ۔ یہ دلچسپ اور عجوبہ پارک آسٹریلیا میں واقع ہے جو صرف اندھے لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے ۔ پارک کے مین گیٹ یعنی صدر دروازے پر ہی ایک تختی آویزاں ہے جس پر موٹے اُبھرے ہوئے لفظوں میں لکھا ہوا ہے ’’اندھوں کا پارک ‘‘ اندھا آدمی ٹٹول کر اس عبارت کو پڑھ لیتا ہے ۔