ایم بی اے سیمسٹر امتحانات

منچریال۔27 فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپل اعزہ کالج آف انجنیئرنگ منچریال کی اطلاع کے بموجب 2مارچ 2015ء کو ایم بی اے سیمسٹر امتحانات کا آغآز ہورہا ہے ۔ انہوں نے طلبہ اور اولیائے طلبہ سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنے ہال ٹکٹس 2مارچ سے قبل حاصل کرلیں اور امتحانات کے نظام الاوقات کی پابندی کریں۔

شادی مبارک اسکیم کا آغاز

منچریال۔27 فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی حکومت سماج کے تمام طبقات بشمول مسلم اقلیتوں کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے ۔ وزیراعلیٰ مسٹر کے چندر چندرا شیکھر راؤ اس خصوص میں راست نگرانی کرتے ہوئے تمام اسکیمات پر کامیاب عمل آوری کی جارہی ہے ۔ یہ بات مسلم شادی خانہ منچریال میں ’’ شادی مبارک ‘‘ اسکیم است

وکلاء کا خاموش احتجاج

یلاریڈی ۔27فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی مستقر پر منصف مجسٹریٹ کورٹ میں وکلاء نے خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ تلنگانہ ریاستی ہائی کورٹ کا فوری قیام عمل میں لانے کا ڈیمانڈ کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہیں ۔ تلنگانہ کا قیام ہوئے 10ماہ گزر گئے پھر بھی ہائیکورٹ کا قیام نہ کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر وکلاء می

آتشزدگی کا واقعہ

یلاریڈی ۔27فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے کورپلی علاقہ میں رات دیر گئے پیش آئے آتشزدگی حادثہ میں دو رہائشی جھونپڑیاں چل کر خاکستر ہوگئیں جس میں دو لاکھ روپئے کا نقصان بتایا گیا ۔ وی آر او بنڈمانلو نے مزید بتایا کہ نریش‘ رادھا کے رہائشی جھونپڑیاں حادثاتی طور پرآگ لگنے سے جل گئیں جس میں نریش کے تین تھیلے چاول ‘ برقی موٹر

فیلڈ اسسٹنٹس کی ہڑتال

یلاریڈی ۔27فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روزگار کا تحفظ فراہم کرنے کا ڈیمانڈ کرتے ہوئے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے فیلڈ اسسٹنٹس مقامی منڈل پریشد آفس کے روبرو ہڑتال کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر فیلڈ اسسٹنٹس منڈل فورم صدر سرینواس نے کہا کہ خدمات کی میعاد کی مدنظر رکھتے ہوئے پنچایت اسسٹنٹ سکریٹری کی حیثیت سے مقرر ک

طلبہ کو حصول علم کیلئے سخت محنت کرنے کا مشورہ

کورٹلہ۔27فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول کورٹلہ میں عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کے زیراہتمام تیارکردہ سیاست کوسچن بینک اردو میڈیم طلبہ میں تقسیم کئے گئے ۔ شریمتی سروپا رانی ہیڈ مس مدرسہ ہذا نے جلسہ کی صدارت کی ۔ اس موقع پر کی گئی اپنی تقریر میں جناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ و کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹ

آرمور کے ترقیاتی کاموں کیلئے 2کروڑ کی منظوری

آرمور۔27فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نمائندہ آرمور سید ظفر علی رکن اسمبلی جیون ریڈی نے آرمور کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے آرمور منڈل کے شہر پرکٹ ہپنچ کر این آر ای جی ایس اسکیم کے تحت منظور کئے گئے 40لاکھ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جس میں ایس سی کالون

کریم نگر کو خوبصورت شہر میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات

کریم نگر ۔ 27فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کو خوبصورت شہر میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے جمعرات کی صبح صلع ایس پی ‘ جوائنٹ کلکٹر و متعلقہ عہدیداران کے ساتھ مل کر شہر کی سڑکوں ‘ رعیتوبازاروں‘ ترکاری مارکٹس ‘ پارکنگ مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ک

امتحانات میں کامیابی کیلئے منصوبہ بندی ضروری

کورٹلہ ۔ 27فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب مدھو تحصیلدار کورٹلہ بی سی فلاح و بہبود شاخ ڈسٹرکٹ عہدیدار شریمتی منجولہ نے کورٹلہ ٹاؤن کے راما کرشنا ڈگری کالج میں بروز چہارشنبہ امتحانی مقابلوں پر طلبہ کو جانکاری اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنے مقصد کے حصول میں آگے رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو صحیح جانکاری نہ ہونے کے سبب

اراضی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت

کتھلاپور۔27فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب کرشنا بھاسکر سب کلکٹر جگتیال نے بروز چہارشنبہ میڈپلی منڈل کلواکوٹ گاؤں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو عوام کی جانب سے اراضی کے مسائل کے تعلق سے دی جانے والی یادداشت کی فوری یکسوئی کرنے کی ہدایت دی ۔ اراضی کے مسائل پر دی جانے والی درخواستوں کی یکسوئی کے سلسلہ میں کلواکوٹ کو آنے والے سب

مکمل خواندگی سے ہی ترقی ممکن

کریم نگر 27 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکمل خواندگی سے ہی ترقی ممکن ہے۔ ضلع کلکٹر نیتو کماری پرساد نے چہارشنبہ کو سوا شکتی کالج میں ساکشر بھارت کے پانچویں مرحلہ کے ڈسٹرکٹ ریسورس پرسنس کے لئے منعقدہ دو روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے کہاکہ انسان کے معلوماتی دائرہ کی وسعت کیلئے تعلیم

روزنامہ سیاست کی فلاحی خدمات ناقابل فراموش

اوٹکور 27 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور میں جماعت دہم کے طلباء و طالبات میں روزنامہ سیاست کے زیراہتمام شائع کردہ ایس ایس سی کوئسچن بینک 2015 ء کی رسم اجرائی تقریب منعقد ہوئی۔ جناب محمد خورشید گدوال نائب صدر سوسائٹی ملت اسلامیہ کے ہاتھوں کتابیں تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر جناب محمد خورشید گدوال نے افتتاحی تقریب

پوسٹ میٹرک بوائز ہاسٹل کی عمارت کیلئے اقدامات

نظام آباد 27 فروری (فیاکس) ڈاکٹر ایس اے شکور منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن نے سرکاری پوسٹ میٹرک ہاسپٹل (بوائز) برائے اقلیتی طلباء نظام آباد کا معائنہ کیا۔ مذکورہ ہاسپٹل ضلع نظام آباد کے ہونہار طلباء جوکہ غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں کیلئے ریاستی حکومت نے گزشتہ پانچ سال قبل شہر نظام آباد کے احمدی بازار میں موجود اقبال ک

مسائل کی یکسوئی ہی پلے وکاسم پروگرام کا نصب العین

کوڑنگل 27 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موضع نندی گاؤں کلاں میں پلّے وکاسم پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر مسٹر سوریہ نارائنا اسپیشل آفیسر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دیہی مقامات پر رونما ہونے والے عوامی مسائل کی یکسوئی ہی پلّے وکاسم پروگرام کا نصب العین ہے۔ ایم پی ڈی او نرسنگ راؤ، ایم ای او وینکٹ راما ریڈی کے بشم

اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے متحد ہونے مسلمانوں کو مشورہ

ورنگل 27 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیخ الاسلام حضرت مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ عالم اسلام کی ہمہ پہلو شخصیت تھے۔ شیخ الاسلام کے عرس کی صدی تقاریب کا مقصد علم کی ترویج اور جہالت کو دور کرنا ہے۔ حضرت شیخ الاسلامؒ نے جامعہ نظامیہ کو قائم کرکے علم دین کی اشاعت کا مستقل انتظام کیا۔ آپسی اختلافات کو دور کرکے کلمہ

پاکستانی سربراہ فوج راحیل شریف کا ہندوستان کو انتباہ

اسلام آباد۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے طاقتور سربراہ فوج جنرل راحیل شریف نے آج ہندوستان کو انتباہ دیا کہ اگر مبینہ طور پر خط قبضہ پر اشتعال انگیز کارروائیاں کی جائیں تو ہندوستان کو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ معتمدخارجہ جئے شنکر چند ہی دن بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ فوج کے جاری کردہ ایک بیان میں راحیل شریف نے کہا

بابری مسجد تنازعہ:مسلم قائدین کو مذاکرات میں شامل کرنے کی کوشش

ایودھیا ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عدالت کے باہر ایودھیا تنازعہ حل تلاش کرنے کی کوشش میں بابری مسجد شہادت مقدمہ کے کلیدی فریق ہاشم انصاری نے آج کہا کہ وہ اقلیتی طبقہ کے ممتاز قائدین کو اس کوشش میں شامل کریں گے تاکہ تنازعہ کی پرامن یکسوئی ہوسکے۔ ہاشم انصاری نے حال ہی میں اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت گیان داس سے ملاقات کرکے ایودھیا تنازعہ

مودی بنے لالو اور ملائم سنگھ کے مہمان

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور صدر کانگریس سونیا گاندھی کے علاوہ سیاسی قائدین کی کثیر تعداد نے آج لالو پرساد یادو کی دختر اور ملائم سنگھ یادو کے پوتر بھتیجے کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی جو آج رات نئی دہلی میں منعقد ہوئی تھی ۔ سیاسی قائدین نے جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر دو ریاستوں کے قائدین کی اس تقر

داعش کا موصل میوزیم پر حملہ ، نادر اشیاء تباہ و تاراج

بغداد ۔ /26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) داعش نے عراق کے موصل میوزیم کو نشانہ بناتے ہوئے یہاں تاریخی عجائبات اور قدیم تہذیبی ورثے کو تباہ و تاراج کردیا ۔ انتہاپسندوں نے ڈرل مشینوں اور دیگر اوزار استعمال کرتے ہوئے تقریباً 3 ہزار سال قدیم نادر مجسمہ اور دیگر قیمتی اشیاء کے ذخیرہ کو ختم کردیا ۔ ویڈیو فوٹیج میں داعش ارکان کو نینوا میوزیم میں قی