مدینہ منورہ کے پراجکٹس کی بروقت تکمیل پر زور

مدینہ منورہ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مدینہ منورہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے سرکاری محکمہ جات پر زور دیا ہے کہ مدینہ منورہ کے تمام توسیعی پراجکٹس کسی تاخیر کے بغیر مکمل کرلئے جائیں۔ سلمان بن فیصل نے صوبائی کونسل کے ایک اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے تمام شہریوں کی اُمیدوں اور اُمنگوں کو پورا کرنے

بوکرحرام کے 300 جنگجو ہلاک، فوج کا دعویٰ

کانو 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کی فوج نے آج دعویٰ کیاکہ اس کے سپاہیوں نے شمال مشرقی ریاست بورنو کے مونگونو ٹاؤن پر دوبارہ قبضہ کرتے ہوئے بوکو حرام کے 300 جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے۔ دفاع کے ترجمان کرس اولوکولاڈے نے ای میل کے ذریعہ جاری کردہ بیان میں کہاکہ 300 دہشت گردوں کو ہلاک اور چند برسوں کو گرفتار کرلیا گیا‘‘۔ لی

نائجیریا کے انتخابات روک دینے بوکوحرام کی دھمکی

کانو 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسلامی گروپ بوکو حرام نے اپنے زیرکنٹرول شمال مشرقی نائجیریا میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری کے ذریعہ تشدد پھیلانے کے بعد اس ملک میں ہونے والے انتخابات کو ناممکن بنادینے کا عہد کیا ہے۔ بوکوحرام کے سربراہ ابوبکر شیخاؤ نے منگل کو رات دیر گئے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک نئے ویڈیو پیام میں کہاکہ ان کے حامی ج

سوئزرلینڈ میں ایچ ایس بی دفاتر پر دھاوے

جنیوا 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سوئزرلینڈ کی پولیس نے آج ایچ ایس بی سی کے کئی دفاتر پر دھاوے کئے جو اس سرکردہ عالمی بینکنگ ادارہ کی جانب سے مشتبہ ہیر پھیر کی تحقیقات کا ایک حصہ ہیں۔ یہ بینک اس وقت شہ سرخیوں میں آگئی جب اس کے کھاتہ داروں کی فہرست کا افشاء ہوگیا۔ اس فہرست میں 1,195 ہندوستانی کھاتہ داروں کے نام بھی پائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ

بنگلہ دیش میں جنگی جرائم پر نائب صدر جماعت اسلامی عبدالسبحان کو سزائے موت

ڈھاکہ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں 1971 ء کی جنگ آزادی کے دوران انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ایک خصوصی ٹریبونل نے بنیاد پرست جماعت اسلامی کے ایک سرکردہ لیڈر کو آج سزائے موت دی ہے۔ بین الاقوامی جرائم کے ٹریبونل ۔ 2 نے 80 سال سے زائد عمر کے عبدالسبحان کو یہ سزا دیتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف عائد کردہ 9 الزا

امن فورس پر حملے، اقوام متحدہ کی خاموشی تشویشناک

اقوام متحدہ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ امن فورسیس پر حملے کرنے والوں کے خلاف رکن ممالک کی جانب سے واضح ٹھوس کارروائی نہ کئے جانے پر اقوام متحدہ کی مذمت کی اور خبردار کیاکہ امن فورسیس پر حملوں کے جواب میں عدم کارروائی کے بین الاقوامی اور سلامتی کی برقراری پر خطرناک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ہندوستان نے جو اقوام متح

ہندوستانی پر پولیس حملہ، الاباما گورنر کی معذرت خواہی

واشنگٹن 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست الاباما کے گورنر نے اس ماہ کے اوائل پولیس کی طرف سے ایک عمر رسیدہ ہندوستانی کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کو بدبختانہ قرار دیا۔ اس پولیس کارروائی کے سبب یہ ہندوستانی شخص جزوی طور پر مفلوج ہوگیا ہے۔ گورنر رابرٹ بنٹلے نے الاباما میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کو حکم دیا کہ 6 فروری

دیبالتیو سے یوکرینی فوج کا تخلیہ

آرٹمیوسک 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین نے دیبالٹسیو سے اپنی تقریباً تمام فوج کا تخلیہ کردیا ہے۔ یوکرین کے صدر نے اس خبر کی توثیق کی ہے۔ یہ علاقہ جنگ زدہ مشرقی علاقہ میں حالیہ لڑائی کا مرکز تھا، روس نے ان علیحدہ پسندوں کی تائید کی تھی جنھوں نے کئی فوجیوں کو یرغمال بنالیا تھا اور حکمت عملی کے حامل ریل ۔ روڈ جنکشن پر حملے جاری رکھے گئے

قطر ایرویز میں شادی شدہ ملازمین کی برطرفی کا الزام مسترد

دوحہ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) قطر ایرویز کے سربراہ اکبر البکر نے ان دعوؤں کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے کہ ان کے ادارہ میں شادی کرنے والے ملازمین کو برطرف کردیا جاتا ہے۔ البکر نے سی این این سے کہاکہ یہ دعوے غلط ہیں اور ان کی کمپنی میں ملازمت کی روایات و شرائط انتہائی ترقی پسندانہ ہیں۔ اس سوال پر شادی کرنے پر ملازمین کو برطرف کردیا جاتا ہ

کویت سے 25000 غیرقانونی تارکین وطن ملک بدر

کویت 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم بیرونی تارکین وطن کے خلاف گزشتہ سال کی مہم کے دوران 10 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25000 افراد کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہاکہ 2014 ء کے دوران 26000 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو طلحہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔ جن کے منجملہ 500 کو اقاموں کا موقف درست کرنے کے

مرسی کو فوجی ٹریبونل سے رجوع کرنے کی تردید

قاہرہ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں ایک اعلیٰ عدالتی عہدیدار نے معزول صدر محمد مُرسی اور ان کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون کے ایک نائب سربراہ کو فوجی ٹریبونل سے رجوع کئے جانے کی تردید کی ہے۔ ایک عہدیدار نے گزشتہ روز کہا تھا کہ استغاثہ نے معزول صدر محمد مرسی اور اخوان کے سینئر لیڈر خیزت الشاط کو اگسٹ 2013 ء کے دوران شہر سوئز میں تش

سعودی عرب پر تنقید کویتی بلاگر کو سزاء

کویت 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کویت میں اپیل کی ایک عدالت نے ایک کویتی جہدکار کو قبل ازیں دی گئی چار سال کی سزائے قید میں آج مزید دو سال کا اضافہ کردیا۔ اس کویتی جہدکار کی طرف سے ٹوئٹر پر کئے گئے تبصرہ خلیج کے طاقتور ترین ملک سعودی عرب کے خلاف پائے گئے تھے۔ صالح سعید کو ڈسمبر سے تحت کی ایک عدالت نے ٹوئٹر پر تبصرہ پوسٹ کرتے ہوئے سعودی عرب

مدھیہ پردیش اسمبلی سے کانگریس کا واک آؤٹ

بھوپا ل ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کانگریس نے آج مدھیہ پردیش اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن گورنر رام نریش یادو کے خطبہ کا بائیکاٹ کردیا اور گورنر سے ان کے فرزند کے MPPEB اسکام میں ملوث ہونے پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ گورنر جیسے ہی ایوان سے خطاب کیلئے پہنچے اور تحریری تقریر پڑھنا شروع کیا تو کانگریس کے رام نواس راوت اور دوسروں ن

اترپردیش اسمبلی میں گورنر کے خطبہ کا بائیکاٹ

لکھنو ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا ہے کہ ریاستی گورنر رام نائک کے ساتھ سینئر وزیر محمد اعظم خاں کے غیر شائستہ سلوک کے خلاف اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے وہ غیر حاضر رہے گی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمی کانت باجپئی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی کابینہ سے محمد اعظم خاں کی برطرفی کے مطالبہ پر اسمبل

واشنگٹن کے سابق میئر سے امیتابھ بچن کی ملاقات

ممبئی۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے نیویارک کے سابق میئر میشل بلومیرک سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ ملاقات ان کے تجربات سے استفادہ کیلئے کی گئی ۔ 72 سالہ اداکار نے کل شام ممتاز صنعتکار انیل امبانی اور کریسٹو فیلڈ ، کارپوریٹ ورلڈ اور میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں امریکی مہمان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جس میں سیاست

پرساد کھانے کے بعد 400 شیوبھگت علیل

اجین ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیری ڈی گاؤں کے ایک مندر میں مہاشیوراتری کے موقع پر پرساد کھانے کے بعد 400 افراد علیل ہوگئے ۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر ڈی پی ایس گھیروار نے بتایا کہ اجین سے 35 کلومیٹر دور ترانہ تحصیل میں واقع مہادیومندر میں تقریبا 3000 دیہاتیوں نے کھیچڑی اور کھیر پر مشتمل پرساد کھایا تھا ۔ پرساد کی تقسیم کا آغا

شمالی ہند میں سوائن فلو ،اموات جاری ، علیگڑھ یونیورسٹی کو تعطیل

جئے پور ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجستھان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوائن فلو سے مزید 7 افراد فوت ہوگئے ۔ جاریہ سال اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 183 تک ہوگئی ۔ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈائرکٹوریٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک 3,302 افراد سوائن فلو سے متاثر پائے گئے اور 183 مریض فوت ہوگئے ۔ درین اثناء علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے حکا

مہاراشٹرا میں اقلیتوں کی بااختیاری کا نقوی نے جائزہ لیا

ممبئی ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج مہاراشٹرا میں اقلیتوں کی بااختیاری سے متعلق مسائل کا چیف منسٹر دیویندر فرنویس کے ساتھ ایک ملاقات میں جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیاد پرست طاقتیں اور طالبانی ذہنیت ترقی کی دشمن ہے۔ مہاراشٹرا میں ترقی کیلئے اقلیتوں کی بااختیاری کی تجویز ہے۔

عام آدمی پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ قانون کی خلاف ورز ی نہیں، ہائی کورٹ میں حکومت کا بیان

نئی دہلی ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج دہلی ہائیکورٹ کو اطلاع دی کہ عام آدمی پارٹی کے خلاف قانون فیرا کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات میں قانون کی کوئی خلاف ور زی ثابت نہیں ہوسکی۔ بیرونی ممالک سے عاپ کو جو مالیہ حاصل ہوا ہے ، وہ قانون کے مطابق تھا۔ عدالت نے کہا کہ حقائق پر غور کرنے کے بعد معاملہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت