باہمی تعلقات پر پیشرفت سے ہند ، امریکہ کا اتفاق

واشنگٹن ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے قصر صدارت وائیٹ ہاؤز نے کہا کہ صدر بارک اوباما کے حالیہ دورہ ہند کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں پیدشدہ گرمجوشی کا تسلسل برقرار رکھنے سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزین رائیس اور ہندوستانی معتمد خارجہ جئے شنکر نے اتفاق کیا ہے۔ سوزین رائیس نے جئے شنکر کو ان کی ترقی پر مبارکباد دی ا

امریکی طلبہ کو ہندوستانی زبانوں سے کم دلچسپی

واشنگٹن ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ امریکی تعلقات میں اضافہ ، ہندوستانی معیشت کی تیز رفتار تبدیلی کے باوجود امریکی طلبہ کو ہندوستانی زبانوں کی تعلیم حاصل کرنے سے زیادہ دلچسپی نہیں ہے ۔ماڈرن لینگویج اسوسی ایشن ( ایم ایل اے ) نے امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکی کالجس اور یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے طلبہ کا سروے کیا ہے جس سے

ایرانی نیوکلیئر پروگرام پر جنیوا میں مذاکرات

تہران ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کے نائب صدر رواں نیوکلیر مذاکرات پر امریکی معتمد توانائی سے جنیوا میں ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کریں گے ۔ ایران کے سرکاری خبررساں ادارہ سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی ایٹمی توانائی ادارہ کے ترجمان بہروز کمال وند نے کہاکہ ایرانی نائب صدر علی اکبر صالحی جنیوا میں ایران اور امریکہ کے مابین ماہرین

ہند ۔امریکہ خلائی سلامتی مذاکرات آئندہ ماہ انعقاد

واشنگٹن ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پہلے ہند۔ امریکی خلائی سلامتی مذاکرات مارچ کے اوائل کے دوران نئی دہلی میں منعقد ہوں گے۔ وزیراعظم ہند موی اور امریکی صدر بارک اوباما کے مابین گزشتہ سال ستمبر کے دوران وائیٹ ہاوس میں ہوئی پہلی ملاقات کے موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا ۔ امریکہ کے نائب معتمد خارجہ برائے تح

’’اسامہ بن لادن القاعدہ کا نام بدلنا چاہتے تھے‘‘

واشنگٹن ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم ’القاعدہ ‘ کے بانی سربراہ مقتول اسامہ بن لادن تنظیم کا نام تبدیل کرنا چاہتے تھے۔ موت سے چندروز قبل وہ اپنی تنظیم (القاعدہ) کے حوالے سے سخت مایوس تھے اور وہ اسے اسلام کی نمائندہ تنظیم بنانے کے خواہاں تھے۔وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ک

امریکی قومی سلامتی مشیر اور پاکستانی وزیر داخلہ کی بات چیت

واشنگٹن ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے مقصد سے بحیثیت ساجھیدار مشترکہ طورپر کام کرنے اور علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ تعاون کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائیس نے گزشتہ روز وائیٹ ہاوز میں پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں سے اس ضمن میں بات چیت کی

حیدرآباد اور اورنگ آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی، لاری لٹیرے گرفتار

حیدرآباد ۔ 21 فبروری (سیاست نیوز) سٹی پولیس کی ٹاسک فورس ٹیم نے اورنگ آباد پولیس کی مدد سے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اورنگ آباد اور ویسٹ زون ٹاسک فورس کی اس مشترکہ کارروائی میں لاری کے اصل لٹیرے پولیس کے ہاتھ لگ سکے۔ بتایا جاتا ہیکہ پولیس نے 49 سالہ شیخ ہمایوں ساکن بہادر پورہ، 28 سالہ سید وسیم اکرم عرف اکرم ساکن

شام جانے والی لڑکیوں کی گرفتاری میں مدد دیں: برطانیہ

لندن۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے شامی شدت پسند گروپوں میں شمولیت کیلئے جانے والی تین لڑکیوں کی تلاش شروع کی ہے اور ساتھ ہی انہیں گرفتار کرنے میں معاونت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس کے چیف رچرڈ والٹن کا کہنا ہے کہ انہیں روپوش یا بیرون ملک چلی جانے والی تینوں لڑکیوں کے انجام ب

الشباب کا موگادیشو کی ہوٹل پر خودکش حملہ ، 25 ہلاک

موگادیشو ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کے دارالحکومت کی ایک ہوٹل پر خونریز خودکش دھماکہ کے نتیجہ میں کم سے کم 25 افراد ہلاک اور دیگر 40 زخمی ہوگئے ۔ وزیراعظم عمر عبدالرشید علی شرمارکے کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ایک اسلامی انتہاپسند نے سنٹرل ہوٹل کے باب الداخلہ میں دھماکہ خیزمواد سے لدی گاڑی کو گھسادیا اور دوسرا ان

داعش نے اسٹوڈیو میں ویڈیو تیار کیا

واشنگٹن ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : داعش کے ہاتھوں لیبیا میں 21 عیسائیوں کی ہلاکت کے بارے میں جاری کردہ ویڈیو کے تعلق سے ماہرین نے شبہات کا اظہار کیا ہے ۔ فاکس نیوز کے مطابق ماہرین نے پانچ منٹ کی اس ویڈیو کا بغور مشاہدہ کیا جس میں 21 مصری عیسائیوں کو لیبیا میں ساحل سمندر مارچ کرتے دکھایا گیا اور سیاہ لباس میں ملبوس داعش کے ارکان پھر ا