لیبیا کی جہادی‘ یورپ کو راست خطرہ: وزیراعظم فرانس

میڈرڈ۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ لیبیا کے جہادی یورپ کے لئے راست خطرہ ہیں۔ وزیراعظم فرانس مینوئل والس نے آج میڈرڈ میں کہا کہ وہ لیبیا کے جہادیوں کو یورپ کی صیانت کے لئے سنگین خطرہ سمجھتے ہیں جن کی نظریں ہماری سرحدات پر لگی ہوئی ہیں۔ وہ یورپ کو جہادی دہشت گردوں کی ایک اور محفوظ پناہ گاہ تصور کرتے ہیں۔ وہ سوشیل ڈیموکریٹس کے ایک اجتماع

30 پاکستانی اسکولی طلبہ زہریلی گیس کے اخراج پر بے ہوش

لاہور۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کم از کم 30 پاکستانی اسکولی طلبہ ان کے اسکول میں نصب جنریٹر سے زہریلی گیس کے اخراج کے بعد بے ہوش ہوگئے۔ 100 طلبہ ایک خانگی اسکول کے تہہ خانے میں موجود تھے جو گنجان آباد علاقہ مغل پورہ میں واقع ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ اسکول کے انتظامیہ نے بعض طلبہ کی وداعی پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ طلبہ کا ایک گروپ اسکی

سوئزرلینڈ کے پہاڑ آلپس سے برف کا تودہ کھسکنے سے 3 اطالوی ہلاک

جنیوا۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ اطالیہ کے 3 اسکیئنگ کرنے والے 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک کی حالت نازک ہے۔ سوئزرلینڈ کے کوہِ آلپس سے کھسکنے والے ایک برف کے تودے کی زد میں یہ چاروں افراد آگئے تھے۔ پولیس کے بموجب پانچویں شہری کو معمولی زخم ہیں۔ پانچوں اطالوی کوہِ آلپس پر اسکیئنگ کررہے تھے جب کہ 1.40 بجے دوپہر گرانڈ سینٹ برنارڈ پہاڑی

آسٹریلیا میں طوفان ’مارشیا‘ سے 1500 مکان تباہ

میکے۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ آسٹریلیا کے عہدیداروں نے آج کہا کہ استوائی سمندری طوفان ’مارشیا‘ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ریاست کوئنس لینڈ میں 1500 مکان تباہ ہوچکے ہیں اور ہزاروں مکانوں کو برقی سربراہی منقطع ہوگئی ہے۔ پہلا استوائی طوفان ’لام‘ شمالی آسٹریلیا کے جزیرہ ایلچو میں آیا تھا۔ مارشیا کو ا

چین میں کشتی حادثہ، 6 ہلاک

بیجنگ۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کم از کم 6 افراد ہلاک اور دیگر 3 لاپتہ ہوگئے جب کہ ایک خانگی کشتی چین کے وسطی صوبہ ہونان کے دریائے زیجیانگ میں غرق ہوگئی۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کہ 18 مسافروں کے ساتھ دریائے زیجیانگ میں کشتی غرق ہوگئی۔ 9 افراد کو بچالیا گیا۔ کشتی واپسی کے سفر کے دوران غرق ہوئی۔

یوکرین جنگی قیدیوں کا تبادلہ

ہندوستا ن بالآخر جنوبی افریقہ کے خلاف کامیاب

ملبورن۔22فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم بالآخر چوتھے مقابلہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ کی پہلی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی جیسا کہ اس نے اے بی ڈی ویلئرس کی زیرقیادت ٹیم کو 130رنز سے شکست دی‘ جیسا کہ جنوبی افریقی ٹیم کامیابی کیلئے 308رنز کا تعاقب کررہی ہے تاہم وہ 40.2اوورس میں 177رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ ہندوستانی ٹیم ج

۔2019ء کا ورلڈ کپ 10ٹیموں میںہوگا:آئی سی سی

ملبورن۔22فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیورچرڈسن نے آج کہا ہے کہ 2019ء میں جو ونڈے ورلڈ کپ انگلینڈ میں کھیلا جائے گا اُس میں خطاب کے لئے 14کی بجائے 10ٹیمیں ہی ایکشن میں نظرآئیں گی اور ممکن ہے کہ ٹونٹی 20ورلڈ کپ 16ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا تاکہ دوسرے درجہ کی ٹیموں کو تیز رفتار کرکٹ میں کھیلنے کا موقع مل سکے ۔ آئ

ڈھول بجانے والے بھی مایوس

سیالکوٹ ۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ کی مسلسل دوسری شکست نے پاکستانی عوام کو تو افسردہ کیا ہی ہے، سیالکوٹ میں ڈھول بجانے والے بھی مایوس ہیں۔شادی بیاہ کے سیزن میں ڈھول بجاکر روزی کمانے والے ورلڈ کپ شروع ہونے پر بہت خوش تھے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر انہیں زیادہ سے زیادہ کمائی کا موقع ملے گا۔ لیکن پاکستان کی ہ

ورلڈ کپ میں زیادہ ٹیموں کی ضرورت : سچن

ملبورن۔22فبروری( سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی کی جانب سے 2019 ء کے ورلڈکپ میں موجودہ 14 ٹیموں کی بجائے 10ٹیموں کو کھیلنے کے منصوبے پر ہندوستانی ٹیم کے سابق عظیم بیٹسمین سچن تنڈولکر نے کہا کہ کرکٹ کے حق میں یہ بہتر فیصلہ نہیں ہے۔اس ضمن میں سچن نے مزید کہا ہے کہ کرکٹ کے عالمی فروغ کے لئے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ ٹیموںکو شرکت کا موقع دین لیکن

افغانستان کے خلاف سری لنکا جدوجہدکے بعدکامیاب

ڈوینڈن ۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ورلڈ کپ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 4وکٹوں سے شکست دے کر نشانات کے جدول میں کھاتہ کھول لیا ہے۔ گروپ اے کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو افغانستان کی ٹیم نے اصغر ستانی کزی کے54،سمی اللہ شنواری کے 38اور میرواعظ اشرف کے 28رنز کی بدولت تمام وکٹوں کے نقصان 232رنز بنائے۔سری لنکا کی طر

پاکستانی ٹیم کا فرضی جنازہ ‘جلوس میں خواتین بھی شامل

ملتان۔22فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے برہم شائقین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم کی شرمناک شکست پر اپنا غصہ انوکھے انداز میں نکالتے ہوئے ٹیم کا فرضی جنازہ نکالنے کے علاوہ اس کی تدفین بھی کی ۔ ملتان کے جنوب مشرقی شہر میں ایک فرضی جنازہ نکالا گیا جس میں ایک کافن پر متعدد بیٹس رکھے گئے جس کے ساتھ ایک کثیر مجمع موجود تھا جس میں ج

بنگلہ دیش کی توجہ سری لنکا پر مرکوز : مرتضیٰ

برسبین ۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیشی کر کٹ ٹیم کے کپتان مشرف مر تضی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بارش کی وجہ سے ایک نشان نے ایونٹ میں ہمارا موقف بہتر کردیا ہیاور اب ہماری تمام تر توجہ سخت ترین ایشیائی حریف سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ پر مر کوز ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے پول اے میں نیوزی لینڈ اور آ سٹریلیا کے بعد تیس

2مئی کو باکسنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین مقابلہ

لاس ویگاس ۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )باکسنگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے مقابلے میں فلوئڈ مے ویدر اور مینی پیک یاؤ 2 مئی کو لاس ویگس میں مدِمقابل ہوں گے۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے37 سالہ فلوئڈ اور فلپائن کے 36 سالہ مینی اپنے دور کے سب سے بہترین باکسر مانے جاتے ہیں۔فلوئڈگزشتہ 47 پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہے ہیں جبکہ مینی کو 64

سابق کرکٹرز کی پاکستانی ٹیم پر شدید تنقید

کراچی ۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ میچوں میں یونس خان کو خارج کرنے اور سرفراز احمد، یاسر شاہ کو مستقل موقع دینے کا مطالبہ کر دیا۔ لیجنڈ کرکٹر سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا انتخاب ہی غیرمنصفانہ کی