Month: 2015 فروری
کے سی آر 600 میگاواٹ برقی پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
حیدرآباد 24 فروری (پی ٹی آئی) چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ عنقریب جئے پور (ضلع عادل آباد) میں 3570 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے 600 میگاواٹ برقی پیداوار پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ موجودہ 1200 میگاواٹ یونٹ کے علاوہ ہوگا۔ یہ پراجکٹ ڈسمبر 2017 ء میں مکمل ہوجائے گا۔
گردوں کی پیوند کاری کا ریاکٹ، ملزمین پولیس تحویل میں
حیدرآباد /24 فروری ( سیاست نیوز ) گردوں کی پیوند کاری کے ملزمین کو سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے آج 5 دن کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 فروری کو کمشنر ٹاسک فورس کی جانب سے بین الاقوامی پیوند کاری ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کمار سکسینہ ، اشوک ، راگھاویندر اور پرانے شہر کے سنجئے کمار جین کو گرفتار کرتے ہوئ
اے پی اسمبلی کا 7 مارچ سے بجٹ سیشن
حیدرآباد 24 فروری (پی ٹی آئی) آندھراپردیش اسمبلی کا بجٹ سیشن 7 مارچ سے شروع ہوگا۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے اِس ضمن میں اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سیشن 7 مارچ کو 8.55 بجے صبح شروع ہوگا۔ تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ سیشن بھی توقع ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں شروع ہوگا۔
ملک بھر میں سوائن فلو سے 875اموات اور 15,000متاثرین
نئی دہلی۔ 24 فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا کہ ملک بھر میں سوائن فلو سے 875جانیں تلف ہوئی ہیں اور 15,000 افراد اس مرض سے متاثر پائے گئے ۔ تاہم صورتحال سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیر صحت جے پی نڈا نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں وبائی مراض کی سنگین صورتحال پر ایک بیان دیتے ہوئے کہاکہ H1N1 وائرس سے سوائن فلو پھیل رہ
تبدیلیٔ مذہب پر امتناع تک ’گھر واپسی‘ جاری رکھنے کا اعلان
روہتک (ہریانہ) 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے شعلہ بیان رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک تازہ تنازعہ کھڑا کرتے ہوئے کہاکہ وشوا ہندو پریشد کا ’’گھر واپسی‘‘ پروگرام اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ تبدیلیٔ مذہب پر امتناع عائد نہیں کیا جاتا۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ ہندوستان کا مسئلہ یہ ہے کہ ’’جہادی جوش سے ووٹ بینک سیاست کو بھڑ
راجستھان میں یوتھ کانگریس کا احتجاج
جئے پور ۔ 24 فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین یوتھ کانگریس کا اسٹیٹ ونگ متنازعہ حصول اراضیات آرڈیننس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 28 فبروری کو راجستھان اسمبلی کا گھیراؤ کریگا اور سابق یو پی اے حکومت کی جانب سے نافذ کردہ ایکٹ میں ترمیم سے باز آجانے کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس رکن اسمبلی اشوک چندنا نے بتایا کہ پردیش یوتھ کانگریس کے ہزارہا کارکن 28
موہن بھاگوت پر چرچ اور اپوزیشن کی تنقید
کولکتہ ؍ نئی دہلی 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت پر آج عیسائی اداروں اور غیر بی جے پی پارٹیوں نے مدر ٹریسا کے بارے میں اُن کے متنازعہ تبصرہ کی بناء پر شدید تنقید کی جس کی گونج پارلیمنٹ میں بھی سنائی دی جہاں اپوزیشن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھاگوت نے کل راجستھان میں کہا تھا کہ عیسائیت مدر ٹریسا کی غ
جیہ للیتا کی 67 ویں سالگرہ تقریب
چینائی ۔ 24 فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انا ڈی ایم کے سربراہ جیہ للیتا کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر آج 67 کلو وزنی کیک کاٹا گیا اور صحت و درازی عمر کیلئے خصوصی پوجا اور فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا گیا جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے ۔ ریاستی گورنر کے روشیا نے پیام مبارکباد کے ساتھ ایک گلدستہ روانہ کیا اور جیہ للیتا کی قائ
وکی تیاگی قتل کیس کے ملزم کی جان کو خطرہ
مظفرنگر ۔ 24 فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جیل حکام نے وکی تیاگی قتل کیس کے ایک ملزم کو ضلع کی دوسری جیل منتقل کردینے کی مقامی عدالت سے درخواست کی ہے اور بتایا کہ یہاں پر ملزم کی جان کو خطرہ ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ ضلع جیل مسٹر شیورام چودھری نے ایک عرضی عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا قتل کیس کے ملزم ساگر ملک کو مظفرنگر جیل سے دوسری جیل منتقل کردیا جائ
صدر کے خطاب میں نہرو اور گاندھی کو نظرانداز کرنے پر تنقید
نئی دہلی۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے آج حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے صدر کے خطاب میں مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو جیسے قائدین کو نظرانداز کردیا ہے جو نہ صرف قومی شخصیات ہیں بلکہ ان کے تذکرہ سے گریز نامناسب ہے۔
سہارا ایک اور تنازعہ کا شکار ، سپریم کورٹ کی تنقید
نئی دہلی۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اپنے سربراہ سبرتا رائے کو جیل سے باہر لانے کی کوشش میں مصروف سہارا گروپ آج ایک اور تنازعہ کا شکار ہوگیا جب سپریم کورٹ نے ان تمسکات کی تفصیلات طلب کی جنہیں اس نے فروخت کیا ہے اور جو آر بی آئی میں جمع ہیں۔ انہیں ڈپازٹ دہندگان کو 484 کروڑ روپئے ادا کرنے کیلئے عدالت کی منظوری کے بغیر استعمال کیا گیا ہے۔
کانگریس لیڈر کے مکان میں جسم فروشی کا اڈہ
میرٹھ ۔ 24 فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سابق کانگریس لیڈر کے مکان پر پولیس دھاوے کے دوران مغربی بنگال کی 2 خواتین گرفتار کرلی گئی جوکہ جسم فروشی میں ملوث تھیں۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر پولیس نے ضلع کے پلہاڈہ علاقہ میں واقع ایک دو منزلہ عمارت پر دھاوا کیا اور تلاشی کے دوران 2 خواتین برآمد ہوئیں۔