عادی سارق گرفتار ، زیورات و رقم ضبط

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 17 تولہ طلائی زیورات ، 250 گرام چاندی کے زیورات اور 8 لاکھ روپئے نقد رقم کو ضبط کر لیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر بی پرکاش کے مطابق 26 سالہ سرینواس عرف سینو جو پیشہ سے مزدور تھا آج عطا پور کے علاقہ میں مشتبہ طور پر گشت کررہا تھا اس کے ہاتھ میں ایک

کرکٹ بیٹنگ ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے کرکٹ بیٹنگ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ اصل سرغنہ ہنوز پولیس گرفت سے باہر ہیں ۔ متحدہ عرب امارات اور آئرلینڈ کے میاچ پر سٹہ لگایا تھا ۔ جبکہ اصل بکی افراد کو پولیس تلاش کررہی ہے ۔ ایس او ٹی نے ونستھلی پورم کے علاقہ ہل کالونی کے ایک مکان

سرقہ کے دوران جھلسنے والا شخص فوت

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) مولی علی سب اسٹیشن میں سرقہ کی کوشش کے دوران جھلس کر زخمی ہونے والا شخص آج فوت ہوگیا ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 26 سالہ بھاگیہ راج عرف راجو جو چنتل علاقہ کا ساکن تھا جوگزشتہ ماہ اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ جن کی شناخت نہیں ہوپائی ہے مولی علی سب اسٹیشن سرقہ کے ارادہ سے پہونچا اور اس دوران وہ برقی شا

ذہنی اذیت کا شکار فوجی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک فوجی نے خودکشی کر لی بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ سنتوش کمار جو پیشہ سے آرمی جوان تھا اس نے ایلاریڈی گوڑہ علاقہ میں واقع اپنے مکان میں آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنتوش کمار 9 فبروری کے دن چھٹی پر اپنے مکان آیا ہوا تھا اور 15 فبروری کے دن اس شخص کو پیرالا

برقی شاک کی زد میں ایک شخص فوت

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص ٹیلی ویژن آن کرنے کی کوشش میں ساکٹ کو ہاتھ لگنے سے برقی شاک کا شکار ہوگیا ۔ الوال پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ نیوجو پیشہ سے میستری تھا ۔ ٹیلی کام کالونی الوال میں رہتا تھا ۔ کل وہ دوپہر کے کھانے کیلئے کام سے اپنے مکان

جلدی مرض میں مبتلا شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) جلد کی بیماری کے شکار ایک شخص نے اپنے ساتھی کے مکان میں خودکشی کرلی یہ واقعہ اپل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 34 سالہ پٹنائیک نے کل رات اپنے ساتھی کے مکان میں خودکشی کرلی ۔ پٹنائیک جلدی بیماری کا شکار تھا اور اس نے گزشتہ کئی دنوں قبل اپنا مکان چھوڑ دیا تھا اور بیرایا گوڑہ علاقہ میں اپنے ساتھی کے مکان م

زہریلی دوا کے استعمال سے ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) مہیشورم کے علاقہ میں ایک شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ شیکھر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اس نے 18 فبروری کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران آج شیکھر فوت ہوگیا ۔ شیکھر

آئیل کمپنی سانحہ میں زخمی شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) گلف آئیل کمپنی سانحہ میں زخمی ایک اور ملازم فوت ہوگیا ۔ یاد رہے کہ 23 فبروری کے دن اس آئیل کمپنی میں ریاکٹرکے قریب دھماکہ سے 2 افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوگئے تھے آج ان زخمیوں میں سے ایک شخص 59 سالہ مدھو سدھن ریڈی فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کارپوریٹ ہاسپٹل میں زیرعلاج مزید چار ملازمین کی حالت تش

سڑک حادثہ میں ایک ہلاک دوسرا زخمی

شمس آباد ۔ 25 فبروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب نارائنا 55 سالہ ساکن فتح نگر بال نگر موٹر سائیکل پر رشتہ دار بالاکرشنا کے ہمراہ مامیڈی پلی سے شمس آباد کی جانب آرہا تھا کہ سی آئی ایس ایف کوارٹرس کے قریب ایک الکٹرک پول سے اس کی گاڑی ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں نارائنا برسر

عریاں ویڈیو سے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) خاتون کی عریاں ویڈیو سے بلیک میل کرتے ہوئے جنسی استحصال کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ جواہر نگر پولیس انسپکٹر مسٹر وینکٹ گیری کے مطابق پولیس نے ملیش نامی شخص کو گرفتار کر لیا جو پیشہ سے لیبر کنٹراکٹر ہے یہ شخص پی جے آر نگر کا ساکن ہے ۔ جو کرایہ پر مزدوروں کو لایا کرتا تھا ۔ اس کے خلاف ایک

بیوٹیشن خاتون کی عصمت ریزی کا سنگین واقعہ آٹو ڈرائیورس دو سگے بھائی گرفتار

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ قطب اللہ پور میں بیوٹیشن خاتون کی عصمت ریزی کا سنگین واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دو آٹو ڈرائیوس جو آپس میں سگے بھائی بتائے گئے ہیں اس واردات کو انجام دیا ۔ یہ بیوٹیشن خاتون جس کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے ۔ دو آٹو ڈرائیوس کو ہوس کا شکار ہوگئی ۔ خاتون اپنے مکان چنتل جانے کیلئے رات

خالدہ ضیاء کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری

ڈھاکہ۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بی این پی کی صدر اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی رشوت ستانی کے دو مقدمات میں سماعت کے لئے حاضری میں بار بار ناکامی کے بعد ان کی موجودہ ضمانت کو منسوخ کرتے ہوئے فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ 69 سالہ خالدہ ضیاء کی گرفتاری کا وارنٹ اس وقت جاری کیا گیا جب ان کے وکلاء نے اس مقدمہ

سر قلم کرنے اور فضائی حملوں کے بعد 20 ہزار مصری لیبیا سے فرار

قاہرہ ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی سرحد پر تعینات ایک عہدیدار نے کہا کہ 20 ہزار مصری لیبیا سے فرار ہوچکے ہیں۔ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کی جانب سے سرقلم کرنے کے گھناونے واقعہ کے ویڈیو جاری کرنے کے بعد فرار واقعات پیش آئے۔ یہ ویڈیو جس میں 21 مصری عیسائیوں کے سرقلم کرنے کا منظر فلمایا گیا ہے۔ قاہرہ کی جوابی کارروائی کا سبب بنا جس

واشنگٹن مندر میں توڑپھوڑ، خاطیوں کیخلاف کارروائی کیلئے بین مذہبی قائدین کا مطالبہ

واشنگٹن۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے قائدین نے واشنگٹن کے ایک مندر میں توڑ پھوڑ کے نفرت پر مبنی واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے سخت پیام دیں۔ کونسل آف امریکی اسلامک ریلیشنس (کائر) کی واشنگٹن یونٹ نے کہا ہے

پیرس میں دوسری رات بھی پُراسرار ڈرونس کی پرواز

پیرس۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی دارالحکومت پیرس پر لگاتار دوسری رات آج بھی نامعلوم و پراسرار ڈرونس اُڑتے دیکھے گئے جس کی توثیق کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب دارالحکومت میں سخت ترین چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ یہ پراسراربلا پائیلٹ ڈرونس اُڑتے ہوئے نظر آئے۔ پیرس میں گزشتہ شب ایفل ٹاورس، صدارتی محل، امریکی سفارت خانہ

پاکستانی آئی ایس آئی سربراہ رضوان اختر کا دورہ ٔ امریکہ

اسلام آباد۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاسکتانی جاسوس ادارہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر اپنے اولین دورہ پر امریکہ روانہ ہوگئے جہاں وہ علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور انٹلیجنس مسائل پر سرکردہ امریکی ذمہ داروں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ آئی ایس آئی سربراہ ان اطلاعات کے پس منظر میں امریکہ کا دورہ کررہے ہیں کہ طالبان

H-1B ویزا یافتگان کے شریک حیات کو امریکہ میں ملازمت کی اجازت

واشنگٹن۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے H-1B ویزا کے حامل باصلاحیت پیشہ ور مرد ؍ خواتین کے شریک حیات (شوہر ؍ بیوی) کو 26 مئی سے ورک پرمٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے ہزاروں ہندوستانیوں کو فائدہ پہونچ سکتا ہے۔ موجودہ امریکی قوانین کے تحت H-1B ویزا کے حامل پیشہ وروں کے شریک حیات کو ملازمت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ امریکی شہریت اور ایمیگ

مودی حکومت پر ایمنسٹی کی تنقید

لندن ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج نریندر مودی زیرقیادت حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی نئی حکومت کے دوراقتدار میں فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اس کا حصول اراضی آرڈیننس ہزاروں ہندوستانیوں کو جبری تخلیہ پر مجبور کرنے کا خطرہ ہے۔ اپنی سالانہ رپورٹ 2015ء میں جو آج جاری ک

اوباما کی ہندوستان کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی تائید

واشنگٹن ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوبامانے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ہندوستان کو مستقل رکنیت دینے کی تائید کی۔ وائیٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے کہا کہ جہاں تک ہندوستان کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا معاملہ ہے، صدر امریکہ نے اس کی تائید کی ہے۔ سلامتی کونسل میں دیگر اہم اصلاحات کی بھی ضرورت ہے۔ ہندوست

ابو سیاف کے عسکریت پسندوں پر فلپائینی فوجیوں کے حملے

منیلا۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے فوجیوں نے توپ خانے اور جنگی ہیلی کاپٹرس کی مدد سے ابو سیاف کے 300 عسکریت پسندوں پر حملے کئے جس میں دو فوجی اور پانچ عسکریت پسند جنوبی فلپائن میں ہلاک کردیئے گئے۔ فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل ہیرالڈ کابوناک نے کہا کہ دن بھر کی لڑائی میں 16 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ 16 عسکریت پسندوںکے زخمی ہونے کی بھی اطل