پینے کے پانی کے لئے عوامی احتجاج

یلاریڈی۔6فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی مستقر پر شدید پینے کے پانی کیلئے عوام کو دشواری ہورہی ہے ۔ عوام نے مقامی منڈل پریشد آفس کا رُخ کر کے کچھ ماہ سے بی سی کالونی میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہونے کی شکایت عہدیداروں اور عوامی نمائندوں سے کی ۔ کئی مرتبہ اس طرف توجہ مبذول کروانے کے بعد بھی کوئی اس مسئلہ کوحل نہ کرنے پر برہمی

پکوان گیس سبسڈی ‘ 10 کروڑ افراد پہل اسکیم سے مربوط

نئی دہلی 5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریبا 10 کروڑ پکوان گیس صارفین گیس کے حصول پر ملنے والی سبسڈی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کی اسکیم سے جڑ گئے ہیں۔ ان صارفین کو سبسڈی بینک اکاؤنٹس میں آتی ہے اور پھر وہ کمپنیوں سے گیس مارکٹ قیمت پر خریدتے ہیں۔ اس طرح بلیک مارکٹنگ کو روکنے میں مدد ملی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صرف دو مہینوں میں اس ح

بی جے پی پر ووٹ خریدنے کی کوشش کا الزام : عام آدمی پارٹی

نئی دہلی 5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ دہلی انتخابات میں ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ پارٹی لیڈر اشوتوش نے کہا کہ بی جے پی رائے دہندوں میں شراب اور رقومات تقسیم کر رہی ہے ۔ ہمیں یہ اطلاع ہے کہ رقم ‘ شراب اور نان ویج غذائیں رائے دہندوں میں تقسیم کی گئیں اور غریب عوام کے ووٹر شناختی کارڈز

اوباما ۔ مسلم قائدین ملاقات‘ انتہا پسندی کے چیلنج پر تبادلہ خیال

واشنگٹن 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)صدر امریکہ بارک اوباما نے مسلم قائدین سے ملاقات کی اور کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جس میں خوفناک دولت اسلامیہ اور اُس کی ہولناک دہشت گردی کی کارستانیاں شامل تھیں۔ صدر امریکہ نے دولت اسلامیہ اور دیگر گروپس کا مقابلہ کرنے میں تسلسل کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اسلام کے نام پر یہ لوگ ہولناک پُر تشدد حر

نیتی آیوگ کا آج پہلا اجلاس بجٹ کی پیشکشی سے قبل تجاویز کی طلبی کا بھی امکان

نئی دہلی 5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کل منصوبہ بندی کمیشن کی بجائے قائم کئے گئے نیتی آیوگ کے اولین اجلاس میں ماہرین کے ساتھ مشاورت اور تبادلہ خیال کرینگے تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جاسکے ۔ اس مشاورت کو اس لئے اہمیت حاصل ہوتی ہے کہ حکومت اپنا پہلا مکمل بجٹ جاریہ ماہ کے اواخر میں پیش کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ نیتی آیوگ

بوس پر استعفیٰ کیلئے دباؤ : پارتھو چٹرجی

بردوان ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی نے آج کہا کہ رکن پارلیمنٹ سرنجوئے بوس پر جنہوں نے ایک دن قبل ترنمول کانگریس کے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ انہیں شردھا اسکیمات کے سلسلہ میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ اب ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہیکہ وہ پارٹی اور پارلیمنٹ کی رکنیت سے بھی مستعفی ہوجائیں۔ چٹرجی بردوان یونی

شمال مغربی ہند میں مودی کے خلاف احتجاج ، پتلا نذرآتش

اگرتلہ ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذرآتش کردیا۔ وہ ان کے شمال مغربی ہند کے عوام کے بارے میں جو دہلی میں مقیم ہیں، تبصرہ کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔ بی جے پی کی نظریاتی دستاویز میں جو دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے جاری کی گئی تھی، شمال مشرقی ہند کے عوام کو تارکین وطن قرار دیا گیا تھا۔ سینکڑ

ہند ۔ امریکہ دفاعی تعلقات کا استحکام اولین ترجیح

واشنگٹن / نئی دہلی 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کا دورہ کرنے والے وزیر دفاع امریکہ کی حیثیت سے صدر اوباما کاانتخاب ایشٹن کارٹر نے کہا کہ ہندوستان اس علاقہ میں صیانت فراہم کرنے والا ایک اہم ملک ہے اور تمام دفاعی معاملات میں امریکہ کا شریک ہے جن میں بحری صیانت سے لیکر علاقائی استحکام کیلئے انسانی بنیادوں پر مدد کی فراہمی شامل ہیں۔

سنندا پشکر کے فرزند سے ایس آئی ٹی کی پوچھ تاچھ

نئی دہلی 5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سنندا پشکر کے فرزند شیو مینن آج اپنی والدہ کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی کے روبرو حاضر ہوئے ۔ شیو مینن کو اس سے قبل بھی ایس آئی ٹی نے طلب کیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوسکے تھے ۔ شیومینن آج ایس آئی ٹی کے دفتر پہونچے جہاں ان سے ایس آئی ٹی نے سوالات کئے ۔ شیو دوبئی میں رہتے ہیں اور سابق میں انہوں نے ایس آئی

’’ہندوستان میں مذہبی عدم رواداری گاندھی جی کیلئے تکلیف دہ ہوتی‘‘: اوباما

واشنگٹن۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما نے آج کہا ہے کہ ہندوستان میں گزشتہ چند سال سے مختلف مذاہب کے ماننے والے جس طرح کی ’’عدم رواداری ‘‘ سے دوچار ہیں ، اس پر گاندھی جی کو بے حد صدمہ پہنچتا۔ اوباما نے یہ تبصرہ نئی دہلی میں کی گئی تقریر کے ضمن میں کیا ہے۔ اس تقریر میں انہوں نے مذہبی رواداری کا تذکرہ کیا تھا، لیکن یہ تا

عراق میں 11 ہندوستانی نرسوں کو بچا لیا گیا

نئی دہلی۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے جنگ سے متاثرہ کرکک میں 11 ہندوستانی نرسیس کو بچا لیا گیا ہے اور وہ آئندہ 3 تا 5 دن میں واپس ہوں گی۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ 11 نرسوں کا بیاچ اربیل پہنچ گیا اور وہ ہندوستانی مشن اسٹاف کے پاس محفوظ ہیں۔ وہ آئندہ 3 تا 5 دن میں کیرالا واپس ہوں گی کیونکہ ان کی سفری دستاویز کی میعاد ختم ہوچ

گستاخانہ کارٹونس : ممبئی میں 2 ہاکرس گرفتار

ممبئی۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گستاخانہ کارٹونس شائع کرنے والے اُردو روزنامہ کی مبینہ طور پر فروخت میں مصروف دو ہاکرس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ لکھنؤ کے ’’اودھ نامہ‘‘ کے مقامی ایڈیشن کی ایڈیٹر شیرین دلوی کو فرانس کے میگزین میں شائع ہونے والے ان اہانت آمیز کارٹون کی نقل شائع کرنے پر پہلے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں انہیں ضمانت

اُردنی پائلٹ کی ہلاکت داعش کیخلاف فضائی حملوں میں شدت

عمان۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اُردن نے آج کہا ہے کہ داعش کے خلاف مزید سخت موقف اختیار کرتے ہوئے جنگی طیاروں نے تازہ فضائی حملے کئے۔ شام میں داعش نے اُردن کے ایک فوجی پائلٹ کو پکڑ لیا تھا اور دو دن قبل اسے زندہ نذرآتش کردیا۔ اس واقعہ کے خلاف عالمی سطح پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ شاہ عبداللہ دوم نے شخصی طور پر فوجی کے ارکان خاندان کو

امریکی تاریخ کا بدترین سائبر حملہ 80 ملین صارفین کے ڈیٹا کا سرقہ

نیویارک۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس کمپنی ’’اینتھم‘‘ کے تقریباً 80 ملین صارفین کے ڈیٹا کا سرقہ کرلیا گیا۔ یہ ملک کی تاریخ میں اب تک کی بدترین واردات سمجھی جارہی ہے۔ سائبر حملہ آوروں نے انتہائی منظم انداز میں حملہ کرتے ہوئے اینتھم کے آئی ٹی سسٹم تک غیرمجاز رسائی حاصل کرلی اور صارفین کے علاوہ کمپنی کے م

اسرائیل کے ہندوستانی سفارت کار کو برطرفی کا سامنا

یروشلم۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے سفیر برائے سوئٹزرلینڈ اور دیگر دو سفارت کار بشمول ہندوستان کو ٹوئٹر پوسٹ کی بناء برطرفی کا سامنا ہے کیونکہ اسے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو پر تنقید سمجھا جارہا ہے۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ یہ ٹوئٹر پوسٹس عوامی نمائندے کے غیرجانبدارانہ موقف کے تناظر میں منفی نوعیت کے ہیں۔ اسرائیل میں 17 مارچ کو

داعش کو غیرمعمولی عوامی مقبولیت نئی کتاب میں انکشاف

پیرس۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) داعش نے ماضی میں جہادی تحریکوں کی غلطیوں سے سبق حاصل کیا اور اپنا ایک ایسا مضبوط موقف بنالیا ہے کہ اسے نقصان پہنچانا مشکل ہے۔ داعش کو عراق اور شام میں غیرمعمولی تائید حاصل ہورہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ دنیا بھر کے کئی سُنّی مسلمان بھی اس کے حامی ہیں۔ ایک نئی کتاب میں یہ بات کہی گئی۔ امریکہ میں جاریہ ماہ شائع ہ

اچھے دن نہیں آئے ،عوام پرانے دنوں کے خواہاں: ڈگ وجئے سنگھ

جئے پور۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں عوام نے اس توقع کے ساتھ بی جے پی کو ووٹ دیا تھا کہ ’’اچھے دن …‘‘ آئیں گے لیکن اب وہ ماضی کے ایام کو یاد کرتے اور چاہتے ہیں کہ پرانے دن ہی واپس آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد بھی اچھے دن نہیں آئے۔ عوام اب یہ کہہ رہے