وسیم اکرم ایچ سی اے کے کنسلٹنٹ کوچ ہونگے

حیدرآباد 8 فبروری ( پی ٹی آئی ) اپنے بولنگ شعبہ کو مستحکم کرنے کی غرض سے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے بہت جلد امکان ہے کہ سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کی خدمات بحیثیت کنسلٹنٹ کوچ حاصل کی جائیں یگ ۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن نے اس سلسلہ میں اکرم کے ساتھ ابتدائی نوعیت کی بات چیت کرلی ہے اور اکرم نے اصولی طور پر اس ذمہ داری کو قبول

بی سی سی آئی کا جنرل باڈی اجلاس 2 مارچ کو ہوگا

چینائی 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کنٹرول بورڈ کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس 2 مارچ کو منعقد ہوگا ۔ بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کے آج منعقدہ ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس اجلاس میں مسٹر این سرینواسن نے ٹاملناڈو کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت میں شرکت کی ۔ کمیٹی نے حال ہی میںسپریم کورٹ کی جانب سے دئے گئے فیصلے کے اثرات کا جائزہ ل

پاکستان کے خلاف قطعی گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب اہمیت کا حامل: دھونی

اڈیلیڈ 8 فبروری ( سیاستڈٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں ہوئی خطرناک شکست کے بعد کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو پاکستان کے خلاف ٹورنمنٹ کے اپنے افتتاحی مقابلہ کیلئے قطعی گیارہ کھلاڑیوں کے انتخاب کا مسئلہ درپیش ہے ۔ ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں 106 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

ورلڈ کپ میں دھونی کی قیادت اہم: بورڈے

نئی دہلی 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق کرکٹ کپتان و چیف سلیکٹر چندو بورڈ نے اس خیال کا اظہار کیا کہ مجوزہ کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کے امکانات کا زیادہ تر انصحار تجربہ کار کپتان مہیندر سنگھ دھونی پر رہیگا کہ وہ کس طرح سے ٹیم کی قیادت کرتے ہیں۔ ٹیم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ 2011 کی فاتح ٹیم اس بار اپنے خطاب کا دفاع

افریقی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کا کوئی بونس نہیں

جوہانسبرگ 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم جاریہ ہفتے ورلڈ کپ کیلئے روانہ ہوگئی ۔ اس ٹیم نے حالیہ وقتوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور ہزاروں شائقین نے اسے وداع کیا تھا تاہم اس ٹیم کیلئے کسی بونس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اگر وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے فاتح واپس ہوتی ہے

اجمل کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

کراچی ۔ 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر نشین شہریار خان چاہتے ہیں کہ آف اسپنر سعید اجمل پہلے کچھ گھریلو کرکٹ کھیلیں تاکہ انہیں بولنگ ایکشن میں بہتری کے بعد قومی ٹیم میں منتخب کرنے کیلئے غور کیا جاسکے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو کل ہی منظوری دیدی تھی ۔ ابھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین نہیں ہے

ہماری بات

بچو! اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو بھی سب پیار کریں اور آپ کی مثال دیں ، اپنے پاس بٹھائیں اساتذہ اور گھر والوں اور دوستوں میں آپ کو عزت ملے تو آپ کو چاہئے کہ آپ ہمیشہ اچھی باتیں سیکھیں اور اچھی عادتیں اپنائیں ۔
٭ جب کسی سے ملیں سلام میں پہل کریں۔
٭ ہمیشہ نرم لہجے میں بات کریں چیخ پکار سے گریز کریں۔
٭ بڑوں کا احترام کریں۔

کیا آپ جانتے ہیں!

٭ دنیا کا سب سے بڑا صحرا افریقہ میں ہے ۔
٭ برٹش میوزیم لندن ، دنیا کا سب سے بڑا میوزیم ہے ۔
٭ انسانی جسم کے بال رات کے مقابلے میں دن کو زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں ۔
٭ انسانی آنکھ میں سات رنگ پائے جاتے ہیں ۔
٭ انسان سوتے وقت فی منٹ 14 مرتبہ سانس لیتا ہے ۔
٭ دنیا میں سب سے زیادہ مسجدیں ترکی میں ہیں ۔

پی سا مینار کی تعمیر میں کتنا عرصہ لگا؟

بچو! پی سا مینار ایک چرچ کیتھڈرل آف پیسا کی عمارت کا حصہ ہے ۔ جو اٹلی کے شہر پی سا میں واقع ہے ۔ اسے مخصوص رومن اسٹائل میں تعمیر کیا گیا تھا ۔ اس کی وجہ شہرت اس کا ایک طرف جھکاؤ ہے ۔ یہ مینار 1173 میں تعمیر ہونا شروع ہوا ۔ اس کی 8 منزلیں ہیں ۔ مینار جھکی ہوئی جانب 27,183 فٹ ( 86.55 میٹر ) اور بلندی کی جانب 70.56 میٹر ( 02,186 فٹ ) اونچا ہے ۔

لطائف

٭ ایک چھوٹے بچے نے دودھ میں ڈبل روٹی ڈبوتے ہی رونا شروع کردیا ۔ماں نے پوچھا کیا ہوا ؟،بچہ : امی ڈبل روٹی میرا سارا دودھ پی گئی اب میں کیا پیوں گا ۔

نوجوانوں کا رویہ ایک سوالیہ نشان

والدین اور اولاد کے درمیان رخنے کی شکایت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب بچہ ایام طفولیت سے نکل کر ایام بلوغت کی طرف آتا ہے اگرچہ مشرق میں شکایت کا تناسب مغرب کی نسبت کم ہے مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ آخر وہ کیا چیز ہے جو والدین اور اولاد کے درمیان موجود اس جذبہ محبت کو عداوت میں بدل دیتی ہے ۔ اگرچہ سبھی معاملات زندگی میں بات انتہاء تک نہیں پہونچ

کم نیند بچوں کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہے

والدین آج کل کے بچوں کی کم نیند سے بہت پریشان ہیں کیونکہ بچے کم نیند کے باعث اسکول میں اچھی کارکردگی دکھانے سے قاصر رہتے ہیں ۔ ماہرین بچوں کی کم نیند کی بہت سی وجوہات بیان کرتے ہیں تاہم ایک وجہ زیادہ ویڈیو گیمز کھیلنا ٹی وی ‘ موبائیل وغیرہ دیکھنا بھی ہے ۔ تحقیق کے مطابق ایسے بچے جو بہت زیادہ ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں یا کمپیوٹر اور ٹی

حضرت عبداللہؓ بن رواحہ کی زندگی محبت ِ الٰہی ، عشق رسول اور دین حق سے عبارت

حیدرآباد ۔ 8 فروری ( پریس نوٹ) مدینہ منورہ کے انصار صحابہ میں جو سابقین اولین میں شمار ہوتے ہیں ان میں ایک نمایاں ہستی حضرت عبداللہؓ بن رواحہ بھی تھے وہ نہ صرف یہ کہ ایام جاہلیت میں لکھنے پڑھنے سے واقف تھے بلکہ بلند پایہ شاعر بھی تھے اور جنھیںنہ صرف عقبہ کے ستر افراد میں شمولیت کا افتخار حاصل تھا بلکہ انصار کے بارہ نقیبوں میں سے ایک ہ

چارمینار یونانی ہاسپٹل میں خاتون کیساتھ دست درازی

حیدرآباد۔8فبروری( سیاست نیوز) مغلپورہ پولیس نے چارمینار یونانی طبی ہاسپٹل کے واچ مین کو خاتون سے مبینہ دست درازی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32سالہ ارونا اپنے شوہر ستیہ نارائنا متوطن کاکیناڈا جو فالج کے حملے کا شکار ہوگیا تھا اور علاج کیلئے وہ چارمینار دواخانہ میں شریک ہوا ۔ ارونا اپنے شوہر کی تیمارداری کیلئے دوا