عام آدمی پارٹی کی یلغار سے بچ جانے والے بی جے پی کے تین امیدوار

نئی دہلی ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق ریاستی صدر بی جے پی وجیندر گپتا ‘جگدیش پردھان اور اوم پرکاش شرما وہ تین بی جے پی قائدین ہیں جو عام آدمی پارٹی کی انتخابی یلغار سے بچ گئے اور انہوں نے بھگوا پارٹی کی شرمناک شکست میں حصہ نہیں لیا ۔ گپتا کو 5367 کی سبقت حاصل ہوئی پردھان کو 58,388 اوراوم پرکاش شرما کو 58,124 ووٹ حاصل ہوئے ۔ گپتا کو 47966 وو

این ڈی اے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ

چینائی ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی پر ایم ڈی ایم کے بانی وائیکو نے آج بی جے پی کا صفایا کردینے پر ارویند کجریوال کی پارٹی کو مبارکباد پیش کی ۔ اور نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ایک خاموش جمہوری انقلاب برپا کردیا ہ

دہشت گردوں کے حامی ممالک کے ساتھ اتحاد سے دلچسپی نہیں

بیروت 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام)شام کے صدر بشارالاسد نے آج یہاں شائع شدہ ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے ملک کے بعض حصوں پر امریکہ کے زیر قیادت اتحاد کی جانب سے اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے خلاف کئے گئے فضائی حملوں کے بارے میں دمشق کو مطلع کیا گیا تھا۔ صدر بشار نے دمشق میں بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’’بعض اوقات انہوں نے پیام دیا تھا۔

نیتن یاہو کا آئندہ ماہ دورہ امریکہ ‘اوباما ملاقات نہیں کریں گے

تل ابیب 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )اسرائیلی حکام وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اگلے ماہ امریکی کانگریس میں کی جانے والی تقریر میں ایسی تبدیلیاں سوچ رہے ہیں جن سے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق یکطرفہ تقریر پر ہونے والی تنقید کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔نیتن یاہو اسرائیلی انتخابات سے صرف دو ہفتے قبل 3 مارچ کو امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ ا

ہندوستانی نژاد شخص پر آسٹریلیا میں عورت سے دھوکہ دہی کا الزام

ملبورن 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ایک ہندوستانی نژاد شخص پر آسٹریلیا میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے ایک آن لائن ڈیٹنگ ویب سائیٹ پر اپنے حلیہ کے بارے میں خاتون سے دھوکہ دہی کی تھی اور اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے تھے ۔

مہلک بم دھماکوں کے بعد رات کی بسوں پر بنگلہ دیش میں امتناع

ڈھاکہ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیش نے آج حکم دیا ہے کہ طویل مدتیں بسیں رات کے وقت سڑکوں سے ہٹا لی جائیں کیونکہ دو پٹرول بم حملے کئے جاچکے ہیں جن میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیاسی بے چینی پھوٹ پڑنے کے بعد صورتحال بدترین ہوجانے کے دوران یہ حملے کئے گئے ۔

بغداد کے باہر حملے ‘8 افراد ہلاک

بغداد 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری عہدیداروں کے بموجب عراق میں حملوں کے علحدہ واقعات میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب آج کے حملے محمودیہ میں ہونے والے حملوں کے بعد مہلک ترین تھے ۔ محمودیہ میں ایک بازار کے بیچوں بیچ کھیڑی کار بم دھماکے سے بازار تباہ ہوگیا تھا۔ چار شہری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے تھے ۔ عراق

رشوت خوروں کو سزاء دینے والی حکومتوں کا عوام میںاحترام :بان کی مون

دبئی 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے معاشی ترقی کیلئے سرکاری و خانگی شعبوں کے مابین تعاون میں سرکاری شفافیت کے اضافہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام ان حکومتوں کا احترام کرتے ہیں جو رشوت خوروں کو سزا دیتی ہیں۔مسٹر بان کی مون نے دبئی میں ایک سرکاری سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتہائی قابل احترام وہ ح

جرمن گلوکار دہشت گردوں کی امریکی فہرست میں شامل

واشنگٹن 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ نے مشہور جرمن آلاپ گائیک ڈینس کسپیٹ کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست مین شامل کر لیا ہے۔ کسپیٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے دولت اسلامی عراق و شام [داعش] کی صفوں میں بطور جنگجو شمولیت اختیار کی۔ایک زمانے میں برلن میں آلاپ گائیک کے طور پر مشہور 39 سالہ ڈینس کو اب ابو طلحہ المانی کے نام سے جانا جاتا ہے

اسمارٹ ٹی وی کے روبرو ذاتی گفتگو خطرناک

لندن 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )سمارٹ ٹی وی سیٹ اپنے سامنے ہونے والی تمام گفتگو کو سنتے ہیں۔سیم سنگ نے گاہکوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سمارٹ ٹی وی سیٹ کے سامنے ذاتی معاملات پر بحث کر نے سے گریز کریں۔یہ انتباہ ان ناظرین کے لیے ہے جو اپنے سیم سنگ ٹی وی کو آواز کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے ٹی وی سیٹ اپنے سامنے ہونے والی ت

امرتیہ سین ‘برطانوی اقتصادی ایوارڈ کیلئے منتخب

لندن 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین کو فلاحی معیشت پر ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف کے طور پر برطانیہ کے نو تشکیل شدہ اعزاز کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ اس طرح 81 سالہ امرتیہ سین برطانیہ کو پہلا چارسسٹن ای ایف جی مینارڈ کینز ایوارڈ حاصل ہوگا جو ممتاز برطانویہ ماہر معاشیات کی یاد میں قائم کیا گیا ہے ۔ رائی

پوٹن کی قاہرہ میں آمد ‘مشرقی وسطی کی صورتحال جنرل سیسی سے بات چیت

قاہرہ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )روسی صدر ولادیمیر پوتن اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر مصر پہنچے ہیں جہاں ان کے مصری ہم منصب فیلڈ مارشل ریٹائرڈ عبدالفتاح السیسی نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق صدر ولادی میر پوتن اپنے مصری ہم منصب سے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی مس

بنگلہ دیش کے دواخانہ میں اندرون 12 گھنٹے 10 نومولود فوت

ڈھاکہ 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش کے ایک بڑے سرکاری دواخانہ میں 12 گھنٹوں کے دوران کم سے کم 10 نومولود بچے پر اسرار حالات میں فوت ہوگئے جس کے بعد حکام نے وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات کا اآغاز کردیا ہے۔ شمال مشرقی شہر ہلٹ میں واقع عثمانی میڈیکل کالج و جنرل ہاسپٹل میں گذشتہ روز 10 بجے فوت ہوگئے ۔ ان میں ایک دیڑھ سالہ بچہ بھی شامل

نیو کلیئر واجبات پر ہند۔ امریکی مفاہمت

واشنگٹن 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستانی نیو کلیئر پراجکٹس میں امریکی کمپنیاں بھی حصہ لیں گی کیونکہ واجبات کے سوال پر دونوں ممالک خاطر خواہ مفاہمت کرچکے ہیں۔ اس سے چند دن قبل ہندوستان نے یہ واضح کردیا تھا کہ کسی نیو کلیئر حادثہ کی صورت میں متاثرین کی طرف سے ری ایکٹرس کے بیرونی سربراہ کنندگان کے خلاف مقد

راجستھان میں سوائن فلو سے مزید 12 اموات

جئے پور 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو سے راجستھان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 12 اموات واقع ہوئیں۔ اِس طرح مرنے والوں کی جملہ تعداد 104 ہوگئی۔ ریاستی محکمہ صحت کے بموجب سوائن فلو سے جودھپور، سکر میں فی کس دو اموات ہیں۔ جبکہ بارمیر، کوٹا، بھرت پور، بھلواڑہ، چتوڑ گڑھ اور شروع میں ہر مقام پر ایک ایک موت واقع ہوئی۔ جملہ

نتیش کمار کی130 تائیدی ایم ایل ایزکیساتھ دہلی آمد

نئی دہلی/ پٹنہ ۔ 10 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ بہار کا تعطل مسلسل جاری ہے، سابق چیف منسٹر نتیش کمار نے یہ سیاسی کشاکش آج رات 130 ایم ایل ایز کے ساتھ دہلی منتقل کردی، جو ان کی نئی حکومت تشکیل دینے کے دعوے کی تائید کرتے ہیں اور جنہیں وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے روبرو پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ دکھاسکیں کہ انہیں اکثریتی حمایت حاصل ہے۔

محکمہ انکم ٹیکس کا جاریہ مالی سال 10 ہزار کروڑ روپئے وصول کرنے کا نشانہ

نئی دہلی 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس کو 31 مارچ 2015 ء تک 10 ہزار کروڑ روپئے حاصل ہونے کی اُمید ہے۔ سپریم کورٹ کی مقرر کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی زیرنگرانی محکمہ انکم ٹیکس کالا دھن اکاؤنٹ ہولڈرس سے پہلے ہی 3500 کروڑ روپئے وصول کرچکا ہے۔ ایس آئی ٹی کے نائب صدرنشین جسٹس اریجیت پسائت نے کہاکہ اِس کے علاوہ 31 مارچ تک م

اسلام میں کثیر زوجگی صرف اجازت ، لزوم نہیں: سپریم کورٹ

نئی دہلی 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حالانکہ مسلمانوں کا پرسنل لاء اُنھیں 4 شادیوں کی اجازت دیتا ہے لیکن سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ اسلام کی مبادیات کے مطابق کثیر زوجگی کی صرف اجازت دی گئی ہے، لزوم عائد نہیں کیا گیا۔عدالت نے کہاکہ دستور کی دفعہ 25 صرف مذہب کے اختیار تمیزی کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اِس عقیدہ کے عوام کے عمل کو تحفظ فر

اسلامی جمہوریہ ایران کی 36 ویں سالگرہ پر صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی مبارکباد

نئی دہلی 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج کہاکہ ہندوستان کُل وقتی اور اضافہ شدہ معاہدہ ایران کے ساتھ مختلف مسائل پر کرنے کا خواہاں ہے۔ اُنھوں نے ملک کو اُس کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر جو کل مقرر ہے، مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حسن روحانی کو میں حکومت، ہندوستان کے