دو کمسن لڑکیوں کا پانی کے سم میں ڈالکر قتل

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر علاقہ میں ایک خاتون نے اپنی دو کمسن لڑکیوں کو پانی کے سمپ میں ڈالکر ان کا قتل کردیا اور اقدام خودکشی کے دوران بچ گئی ۔ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ آج شام ایل بی نگر چندراپوری کالونی روڈ نمبر 5 پر پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ نرملا نے آج شام اپنی دو کمسن بیٹیوں کو پانی کے سمپ میں ڈالکر قتل کرد

عام آدمی پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد

کولکتہ ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مغربی بنگال کے وزیر فینانس امیت مترا نے آج کہا کہ اگر ہم سیاسی نقطہ نظر سے دیکھیں تو یہ نتائج ایک نئی جہت عطا کریں گے ۔ انہوں نے یہاں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج جمہوریت میں ایک نیا موڑ ثا

دہلی میں رائے دہندوں کے موڈ کو سمجھنے میں ناکامی کا اعتراف

نئی دہلی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار بی جے پی نے آج یہ اعتراف کیا ہے کہ یہ اس کی سب سے بڑی ناکامی ہے اور بتایا کہ پارٹی بہت جلد انتخابی ہزیمت کے پس پردہ وجوہات کا پتہ چلائے گی۔ پارٹی نے یہ کہا ہے کہ دہلی کی شکست پارٹی کی مشترکہ ناکامی ہے کسی ایک شخصیت کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا

شیو سینا کی تائید سے دستبرداری پر این سی پی بھی مہاراشٹرا میں بی جے پی حکومت کی تائید نہیں کرے گی

ممبئی 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شیو سینا اور بی جے پی کے دہلی انتخابی نتائج کے سلسلہ میں تلخ الفاظ کا تبادلہ ہوا ہے ۔ شرد پوار زیر قیادت این سی پی نے دریں اثناء کہا کہ اگر شیو سینا مہاراشٹرا میں برسر اقتدار اتحاد سے علحدہ ہوتی ہے تو وہ بھی فرنویس حکومت کی تائید نہیں کرے گی۔ پارٹی کے ترجمان نواب ملک نے آج کہا کہ اگر سینا حکومت سے دستبردا

عاپ کی زبردست کامیابی تنوع کا احترام کرنے کا بی جے پی کیلئے پیغام : مفتی محمد سعید

جموں 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی کے سرپرست مفتی محمد سعید جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کیلئے بی جے پی سے بات چیت کررہے ہیں ۔ انہوں نے آج کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی زبردست کامیابی کا پیغام ’’بلند آہنگ اور واضح‘‘ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان کے تنوع کا احترام کرنا ہوگا اور ’’انتشار پسند عناصر ‘‘کو ڈسپلن کا پا

دہلی کے انتخابات میں سیکولرازم کی جیت : ڈی ایم کے

نئی دہلی۔/10فبروری،( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی زبردست کامیابی اور بی جے پی کی ہزیمت پر ڈی ایم کے پارلیمانی پارٹی لیڈر کنی موزھی نے آج کہا ہے کہ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ملک میں ابھی سیکولرازم برقرار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے خیال میں یہ نتائج غیر متوقع ہیں اور عام آدمی پارٹی نے جس طرح کامیابی حاصل کی ہے اس کی

کالا دھن میں بھی جائز اور ناجائز دولت کا فرق ہے

ممبئی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سوئس بینک میں تقریباً 1200نئے ہندوستانی کھاتہ داروں کے ناموں کی فہرست کے انکشاف کے پیش نظر ممتاز بینکر دیپک پاریکھ نے آج کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ کسی بھی کارروائی سے قبل جائز اور ناجائز فنڈ کا پتہ چلائے چونکہ بعض مالیاتی لین دین میں دھاندلیاں پائی جاتی ہیں اور وزیر فینانس ارون جیٹلی نے بھی کہا ہے کہ

بی جے پی کے جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا: بی ایس پی

فیروزآباد۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی انتخابات میں بی جے پی کی ہزیمت پر سماج وادی پارٹی نے آج کہا کہ ملک بھر میں عوام کے موڈ میں تبدیلی خوش آئند ہے کیونکہ عوام نے بہت جلد محسوس کرلیا کہ زعفرانی پارٹی صرف جھوٹے وعدے کرتی ہے۔ ایس پی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو آمریت کے خلاف عوام کے فیصلہ میں عام

’’پہلے آپ، پہلے آپ ‘‘ کہتے ہوئے ’ آپ‘ کو پہلے کردیا

ممبئی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسمبلی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی پر عام آدمی پارٹی کو بالی ووڈ کی ممتاز شخصیتوں نے مبارکباد پیش کی ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام کی توقعات کو پورا کرے گی جبکہ دہلی میں 70کے منجملہ 66نشستوں پر اروند کیجروال کی پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ موسیقار وشال وادلانی جوکہ عام آدمی پارٹی کے حامی

ہندوستان میں بزنس کو آسان بنانے کیلئے اقدامات

نئی دہلی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) موثر انصاف رسانی نظام کو معیشت کا اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے وزیر لیبر ڈی وی سدانند گوڈا نے آج کہا کہ حکومت بہت جلد ایسا قانون متعارف کروائے گی کہ سرمایہ داروں کو یہ واضح پیام مل جائے گا کہ ہندوستان میں بزنس کرنا اب مشکل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک نئی قانونی موشگافیوں کی پالیسی وضع کرے گی تاکہ

کارگل کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے

سرینگر ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ریاست جموں و کشمیر میں کارگل سب سے زیادہ سرد ترین مقام ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمائی دارالحکومت سرینگر اور دیگر مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ۔ تاہم محکمہ موسمیات نے یہ پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں موسم خشک ہوجائے گا اور طلوع آفتاب سے عوام کو راحت فراہم ہوگی ۔

دہلی کے انتخابات میں بی ایس پی کا ناقص مظاہرہ قومی جماعت کے موقف سے محروم ہونے کا اندیشہ

نئی دہلی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی نے اگرچیکہ تمام 70نشستوں پر اپنے امیدواروں کو نامزد کیا تھا لیکن چند ایک نشستوں پر معمولی ووٹ حاصل ہوئے جس کے باعث پارٹی کا ناقص مظاہرہ سامنے آیا ہے۔ بی ایس پی نے قومی جماعت کا موقف برقرار رکھنے کی ممکنہ کوشش کی ہے لیکن بیشتر حلقوں میں اسے 1000سے بھی کم ووٹ حاصل ہ

اسمارٹ سٹی پراجکٹ میں خانگی شراکت داری ناگزیر

نئی دہلی ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر شہری ترقیات مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے آج اسمارٹ سٹی پراجکٹ میں خانگی شراکت داری کی ضرورت کو اجاگر کیا اور کہا کہ بڑے پیمانے پر وسائل اکھٹا کرنے کے لیے یہ ناگزیر ہے ۔ انڈین چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام اسمارٹ سٹی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمارٹ سٹی کی تعمیر ریاستوں ،