یلاریڈی میں پرجا وانی پروگرام کا انعقاد

یلاریڈی ۔11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مقامی تحصیل آفس پر تحصیلدار شریمتی ناگا جیوتی کی زیر صدارت منعقدہ پرجا وانی میں سرکاری اراضی کیلئے ‘ انتودیا راشن کارڈ کیلئے دو درخواستیں دی گئیں ‘ جسے ضلع کلکٹر کو روانہ کر کے حل کرنے کی بات کہی گئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار مسٹر نرسملو‘ محکمہ زراعت اے او سنتوش کمار موجود تھے ۔ منڈل

پٹلم اردو اسکول میں اسکول مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

پٹلم ۔11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے اردو اسکول میں اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے زیرقیادت ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس کو کمیٹی کے صدر شیخ محبوب ‘ ممبران ‘ کوآپشن ممبر شیخ کریم ‘ محمد مدنی‘ محمد منیر الدین ‘ محمد برہان الدین ‘ عبدالرحیم ‘ نمائندہ سیاست محمد کلیم الدین پٹلم ‘ اولیائے طلبہ و اساتذہ موجوود تھے ۔ اس موقع پ

پراجکٹ آفیسر آئی ٹی ڈی اے اوٹنور نے جائزہ لے لیا

اوٹنور۔11فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پراجکٹ آفیسر آئی ٹی ڈی اے اوٹنور کی حیثیت سے بی سرینواس نے جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قبائیلیوں کیلئے خود بھی بہتر خدمات انجام دیتے ہوئے ماتحتی عہدیداروں سے کام کروائیں گے ۔ وی سرینواس نے کہا کہ ایجنسی علاقہ میں درپیش مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے یکسوئی کیلئے ٹھوس اقداما

بچہ مزدوروں کا اسکول میں داخلہ

یلاریڈی ۔ 11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے علاقہ شٹ پلی سنگاریڈی گرام پنچایت حدود میں ایکاپلی تانڈا سے تعلق رکھنے والے سات بچہ مزدوروں کو اسکول میں داخل کروایا گیا ۔ سی آر پی راجو ‘ مدرس راکیش نے مزید بتایا کہ تانڈا سے تعلق رکھنے والے شوبھا ‘ گائتری کو دوسری جماعت میں داخلہ دلایا گیا اور نریش کو تیسری جماعت میں ‘ سرینو

ایکسپریس ٹرین کا ادونی اسٹیشن پر توقف

ادونی ۔11فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن اسمبلی و رکن گنتکل ریلوے ڈیویژن مسٹر رائچوٹی رامیا نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر ادونی اور اسکے اطراف موجود علاقے یمگنور ، آلور ، پتی کنڈہ ، کے عوام کو تعلیمی ، طبّی ، روزگار، اور کاروباری معاملات میں نقل مقام کرنے کیلئے مسافرین کو ٹرین نمبر 18111 جو ٹاٹا نگر سے یشونت پور جانے والی

نیک اور صالح صحبت اختیار کرنے کی تلقین

عادل آباد۔11فبروری ( فیکس) گرلز اسلامک آرگنائزیشن ( جی آئی او) عادل آباد یونٹ کی جانب سے ’’ یوم حیاء‘‘ کا اہتمام کیا گیا ۔ مغرب کی نقالی کرتے ہوئے ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ منانے اور نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار بنانے کی کوششوں کے خلاف جی آئی او نے یوم حیاء منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مناسبت سے ’’حیاخیرمجسم‘‘ کے عنوان پر ایک جلسہ عام من

دسویں جماعت ، زندگی کا رخ طئے کرتی ہیں

محبوب نگر /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دسویں جماعت تعلیم کے میدان میں ایک ایسا ٹریننگ پوائنٹ ہے جو زندگی کا رخ طئے کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سید تقی الدین سکریٹری جے پی آئی ٹی سی نے کریسنٹ ہائی اسکول محبوب نگر میں ادارہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ دسویں جماعت کے انلگلش میڈیم طلباء کیلئے کوئسچین بنک کی تقسیم کے موقع پر کیا ۔ انہوں ن

سرکاری خزانہ کو لوٹنے کی منصوبہ بند سازش

بودھن /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر پی سدرشن ریڈی نے کہا کہ مشین کاکتیہ اسکیم پر خرچ کئے جانے والے ایک ایک پیسہ کا عوام کو حساب کتاب بتانا ہوگا ۔ بعض افراد عہدیداروں کے ساتھ مبینہ طور پر سازباز کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو لوٹنے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کے ہر ایک منڈل میں کم ازکم دو تا تین تالاب

سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کا معائنہ اور اظہار اطمینان

سرپور ٹاون /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کا 10 فروری کے روز سرپور ٹاون تحصیلدار رمیش بابو نے دورہ کیا ۔اس موقع پر سونپیٹ اردو میڈیم ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر تحصیلدار سرپور ٹاون رمیش بابو نے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول میں ریاستی حکومت کی جانب سے ا

ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے حکومت کمربستہ

مد ہول /11 فروری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) حکو مت ریاست سے ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے پوری طرح کمر بستہ ہو چکی ہے دیہی علا قوں میں بچوں کو تعلیم سے آراستہ کر نے کے لئے اساتذہ پہل کریںان خیالات کااظہار ضلعی ما نیٹرینگ ٹیم نے ضلع پر یشد ہائی اسکول مدہول کے دور ے کے موقع پر اساتذہ کو دی انہوں نے کہاکہ تعلیم کے فروغ کیلئے حکو مت کی جا نب سے ہر مم

نرمل میں اردو میڈیم کی کئی طالبات ٹاپرس

نرمل /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پنچ شیل کالج آف ایجوکیشنل گاجل پیٹ نرمل کے بی ایڈ اور ڈی ایڈ کے کالج ٹاپرس طلباء میں اسنادات تقسیم کئے گئے ۔ اس پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالنوید کرسپانڈنٹ پنچ شیل کالج آف ایجوکیشن نے طلباء سے گذارش کی کہ وہ اپنی محنت و مشقت کو ہمیشہ ایسے ہی برقرار رکھیں ۔ مثالی معلم بنیں اور سماج میں اپنا ح

کوڑنگل میں پینے کے پانی کی قلت

کوڑنگل /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوڑنگل ٹاون میں موسم گرما کے دوران پینے کے پانی کی شدید قلت عام بات ہے ۔ مگر موجودہ طور پر موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی پینے کے پانی کی قلت کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جس سے عوام میں مایوسی اور شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ گذشتہ چار روز سے پانی کی عدم سربراہی پر کارگل کالونی کے باشندے برہمی کے عالم میں کاگنا پم

شنکرپلی میں مفت ڈنٹل میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شنکرپلی (چیوڑلہ ) /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شنکرپلی منڈل کے موضع فتح پور میں فری ڈینٹل میڈیکل کیمپ کا ( شری سائی ڈینٹل سرجری ) کی جانب سے انعقاد عمل میں آیا ۔ اس کیمپ کا افتتاح انجام دیتے ہوئے سرپنچ انورادھا نے عوام سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی ۔ساتھ ہی انہوں نے ڈینٹل میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ۔ اس کیمپ میں زائد

محبوب نگر کے ریلوے مسافرین کو سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

محبوب نگر /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریلوے پاسنجر ویلفیر اسوسی ایشن ضلع محبوب نگر کے قائدین مرزا ذاکر علی بیگ ، محمد عبدالوہاب ، محمد علی دانش ، محمد رفیع ، یوسف بن ناصر نے کلشام ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جی ایم ، پی کے سری واستاوا سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری نمائندگی کی کہ یہاں کے ریل مسافرین عرصہ دراز سے مسائل کا شکار ہیں ۔ یہاں سے 50 ٹر

صفا بیت المال کی جانب سے معذور شخص کو رہائشی مکان کی فراہمی

ناندیڑ ۔ 11فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صفا بیت المال شاخ ناندیڑ خدمت خلق کے عنوان سے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دیرہاہے ۔ضرورت مند اور معذورین کی خدمت انجام دیجاتی ہے اسی طرح ایک معذور شخص محمد چاند پاشا ہ جو مدینتہ العلوم ہائی اسکول کے سامنے نہایت خستہ حال میں پڑارہتا تھا ۔ صفا بیت المال کے مرکزی صدر مولانا غیاث احمد صاحب رشا

سڑکہ حادثہ میں دو افراد شدید زخمی

مد ہول /11 فروری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) حلقہ مدہول کے موضع باسر میں نظام آباد سے بھینسہ آنے والی پٹرول ٹنکر بریک فیل ہو جا نے کی وجہ سے ایک درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق نظام آباد سے بھینسہ آنے والی پڑول ٹنکر جس کا نمبر AP 13 X 4625 ہے گوداوری ندی سے کچھ فا صلہ پر بریک فیل ہو جا نے کی وجہ سے ایک درخت سے

’گھر واپسی‘ پروگرام میں 15 کروڑ کا نشانہ ، سادھوی پراچی کا دعویٰ

علی گڑھ ، 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد کی نمایاں لیڈر سادھوی پراچی آریہ نے کہا ہے کہ ’گھر واپسی‘ پروگرام اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک پندرہ کروڑ لوگ جو اُن کا دعویٰ ہے کہ مابعد آزادی ہندو صف سے نکل گئے، دوبارہ ہندومت میں واپس نہ ہوجائیں۔ وہ کل شب اولڈ سٹی کے رام لیلا میدان میں وی ایچ پی کے زیراہتمام کنونشن سے مخاطب تھی۔ انھ

بی جے پی کی کراری شکست کے درمیان امیت شاہ کے فرزند کی شادی

احمد آباد ۔ 10 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام)ایسے روز جبکہ دہلی کے انتخابی نتائج ظاہر ہورہے تھے،آج یہاں صدر پارٹی امیت شاہ کے فرزند جئے کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی پارٹی قائدین اور وزراء شریک ہوئے۔ امیت شاہ فیملی کے رشتہ داروں کے مطابق شادی کی رسومات متھرا اور وارانسی کے ہندو پجاریوں نے انجام دیں اور یہ لگ بھگ دو گھنٹے چلیں۔شادی ک

تلنگانہ میں اقلیتی اسکیمات کو مرکز کی ممکنہ مدد

حیدرآباد 10 فروری (پریس نوٹ) مرکزی وزیر اقلیتی اُمور محترمہ نجمہ ہپت اللہ نے اقلیتی فرقوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت تلنگانہ کی وضع کردہ اسکیمات پر عمل آوری کے لئے مکمل تعاون کا تیقن دیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کی زیرقیادت حکومت تلنگانہ کے وفد نے آج مرکزی وزیر سے ملاقات کی۔ اِس موقع پر نجمہ ہپت اللہ نے کہاکہ زائد فنڈ