چندرابابو نائیڈو کا دورہ ڈاؤس

حیدرآباد۔19جنوری ( آئی این این) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو 20تا 23جنوری ڈاؤس کا دورہ کریں گے جہاں وہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ چوٹی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ انہیں اس چوٹی اجلاس میں فورم کے صدر کلاؤز شواب نے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے ‘ وہ وزیر فینانس اور دیگر پر مشتمل وفد کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔

اعظم پورہ قتل : ماں اور بیٹے کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا

حیدرآباد 19 جنوری ( سیاست نیوز) اعظم پورہ علاقہ میں کل رات پیش آئے سید نور الدین قتل کیس میں چادر گھاٹ پولیس نے ماں اور بیٹے کو گرفتار کرکے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا ۔ ریٹائرڈ ایروناٹیکل انجینئر سید نور الدین پر مقامی ہندو نوجوان پی راجیش عرف راجو نے تلوار سے حملہ کر کے انہیں شہید کردیا تھا جبکہ اس کی ماں پی مہیشوری نے مبینہ طور پر

انتقال

حیدرآباد۔ 19 ۔ جنوری (راست) سینئر صحافی جناب ذہانت علی بیگ مرحوم کی اہلیہ محترمہ کا مختصر سی علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد مشک شاہ سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں انجام پائی ۔ فاتحہ سیوم 20 جنوری بروز منگل بعد نماز عصر مسجد مشک شاہ سلطان شاہی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں

قرآن مجید کا نزول قیامت تک بنی نوع انسان کیلئے راہ ہدایت

حیدرآباد۔ 19 ۔ جنوری (راست) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام کائنات کیلئے رحمتہ اللعالمین بناکر مبعوث کئے گئے ہیں۔ آپؐ کی ذات مبارکہ سے ہی ساری دنیا میں تمام شعبہ حیات میں کامیابی کے راستے ملتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چودہ سو برسوں سے جو کوئی قرآن حکیم اور سیرت النبیؐ کا مطالعہ کر رہا ہے خواہ وہ ابتداء میں کتنے ہی اسلام کے خلاف رہے ہ

ٹرین حادثات میں 6 افراد بشمول 2 خواتین ہلاک

حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں 6 افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں صرف ایک کی شناخت ہوپائی ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 40 سالہ ملیش جو پیشہ سے سینٹرنگ کا کام کرتا تھا ۔ بورا بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ ہائی ٹیک سٹی اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی