سابق وزیر وائی یلا ریڈی کا انتقال

نارائن پیٹ۔/21جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی کے سابق رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر مسٹر وائی یلاریڈی کا کل رات مختصر سی علالت کے بعد رات دیر گئے نمس حیدرآباد میں انتقال ہوا۔ ان کی عمر 76برس تھی۔ نارائن پیٹ اور مکتھل کے وہ تین مرتبہ رکن اسمبلی رہے۔ تلگودیشم دور حکومت میں وہ چندرا بابو نائیڈو کی وزارت میں کابینی وزیر

چیف منسٹر کے سی آر کا آج دورہ کاماریڈی

کاماریڈی:21؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کل کاماریڈی کا دورہ کررہے ہیں ،یہ بات رکن اسمبلی کاماریڈی و گورنمنٹ وہپ مسٹر گمپا گوردھن، رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد بی بی پاٹل نے آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ، انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو کل صبح 10:30 بجے ذریعہ ہیلی کاپٹر کاماریڈی پہنچیں گ

فیس باز ادائیگی کی رقم کی عنقریب اجرائی متوقع

بودھن۔/21جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈائرکٹر میناریٹی فینانس کارپوریشن تلنگانہ اسٹیٹ جناب محمد جلال الدین اکبر نے بتایا کہ تعلیمی سال2013-14 کی واجب ادا فیس ری ایمبرسمنٹ کی رقم جملہ 87 کروڑ روپئے رقم تعلیمی اداروں کو اس ماہ کے اواخر تک اجرائی متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ ریاست کے تمام دس اضلاع میں زیر تعلیم اقلیتی طبقہ کے طلبہ ک

حدیث شریف

حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چار چیزیں انبیاء کی سنت میں داخل ہیں، نکاح، مسواک، حیاء اور خوشبو کا استعمال‘‘۔ (ترمذی)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بیوی سے ناراض ہونے میں جلدی نہ کرو، اگر ایک عادت پسند نہ آئے تو دوسری عادت پسند آجائے گی‘‘۔ (مسلم)

خوف خدا سے ہی سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن

جگتیال۔21جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکریٹری شعبہ نشرو اشاعت جناب شیخ اسحاق علی کے بموجب جماعت اسلامی ہند جگتیال کی جانب سے رائل فنکشن ہال پر غیر مسلم برادران وطن کیلئے خطاب عام بعنوان ’’ سماجی برائیاں اور ان کا حل ‘‘ منعقد کیا گیا ۔ صدارت جناب محمد شعیب الحق طارقؔ امیر مقامی نے کی ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ٹی جیون ریڈی ایم ایل اے

مشتبہ حالت میں خاتون کی موت

یلاریڈی۔21جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے لکشمی پور علاقہ سے تعلق رکھنے والی 25سالہ شادی شدہ خاتون گریجیشوری کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ یلاریڈی سب انسپکٹر مسٹر راج شیکھر نے مزید بتایا کہ گریجیشوری رات میں کئی مرتبہ حاجات کیلئے گئی ‘ اس کے منہ سے کف و قئے کرتے بیہوشی کے عالم میں چلی گئی ‘ صبح اس کی حالت دیکھ کر شوہر روی ا

وظائف کی منظوری میں بدعنوانی کی تحقیقات

یلاریڈی۔21جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے لنگم پلی کلاں علاقہ میں آسرا وظائف تقسیم کے دوران پیش آئے بدعنوانی کی تحقیقات کرواتے ہوئے ضروری کارروائی کرنے ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو نے احکام جاری کردیئے ہیں ۔ موضع میں آسرا وظائف 12افراد کو تین ماہ کے جاری کئے گئے تھے جس پر تقسیم کرنے والے ذمہ داران مستحقین کو صرف ایک

قتل کیس کی چھان بین

یلاریڈی۔21جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے کناپور موضع سے تعلق رکھنے والی سوشیلا قتل کیس معاملہ کی یلاریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر راما کرشنا نے تحقیقات کی ۔ تین دن قبل سوشیلا اپنی رہائشی جھونپڑی میں محوخواب تھی کہ نامعلوم افراد نے اس پر حملہ کر کے قتل کرڈالا تھا ۔ اس وارادت پر مقامی اپولیس نے کیس درج کرتے ہوئے مختلف افراد کو حر

ادارہ ادب صادق حیدرآباد کے جلسوں اور مشاعروں کو خراج تحسین

محبوب نگر ۔ 21جنوری ( فیاکس) جناب حلیم بابرؔ صدر بزم کہکشاں و سابق صدر اردو گھر ( اردو اکیڈیمی ) محبوب نگر نے ادارہ ادب صادق حیدرآباد کے حالیہ مسلسل 11دنوں پر مشتمل جن ادبی اجلاس ‘ مشاعرے و ادبی ایوارڈس کا انعقاد عمل میں لایاہے ‘ اُس کی ستائش کرتے ہوئے اپنے پیام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق ایک مجاہد اردو کی حیثیت سے زائد ا

مولانا عبدالکریم خطیب و امام جامع مسجد محبوب نگر کو خراج عقیدت

محبوب نگر ۔ 21جنوری ( ذریعہ فیاکس) ضلع محبوب نگر کے بزرگ نامور خطیب و امام جامع مسجد محبوب نگر کے انتقال پُرملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کی علمی و ادبی تنظیموں کی جانب سے مسرز حلیم بابرؔ‘ صادق فریدی ‘ نورآفاقی ایٹ اے عظیم نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ مرحوم ایک منکسرالمزاج سادہ لوح ‘ ملنسار و قدآور شخصیت کے حامل تھے ۔

نظام آباد میں 11روزہ جلسہ ہائے جشن غوث الوریٰ

نظام آباد۔20جنوری( ذریعہ فیاکس) ملت اسلامیہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تنظیم رضا نظام آباد کے زیراہتمام 11روزہ جلسہ ہائے جشن غوث الوریٰ ؒ 21جنوری بروز چہارشنبہ سے 31جنوری 2015 ء تک شہر کے مختلف مقامات پر منعقد کئے جائیں گے ۔ ان تمام جلسوں کو مخاطب کرنے کیلئے الحاج الشاہ قاری محمد مجیب علی قادری رضوی ( حضرت شہباز دکن) حیدرآباد ‘ مولانا الحاج م

مجلس تحفظ ختم نبوت کے جلسے

حیدرآباد۔20جنوری ( راست) مولانا مفتی محبوب محمد قاسمی ناظر مجلس ختم نبوت کے بموجب مجلس تحفظ نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کے زیراہتمام عشرہ ختم نبوت کے عنوان سے دس روزہ جلسوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان جلسوں کے دوسرے مہمان مقرر مولانا اسجد قاسمی ندودی شیخ الحدیث جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد ‘21 تا 24جنوری بالترتیب کھمم ‘ چندرا پاڑو ‘

انتقال

سرسلہ ۔ 21جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم اے رشید خان عرف خالد ولد ایم اے رحمان خان عمر 45سال ‘ ملازم پوسٹل ڈپارٹمنٹ متوطن سرسلہ کا 19جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4لڑکیاں ہیں ۔ مرحوم انتہائی ملنسار دینی کاموں میں ہمیشہ آگے رہا کرتے تھے ‘ سماجی کارکن کے علاوہ سرسلہ مسجد کے خازن بھی تھے ۔ یہ چند دنوں سے سخت علیل تھ

غیرحاضر ٹیچر کے خلاف ڈی ای او کا اظہار برہمی

محبوب نگر ۔21جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر محبوب نگر مسٹرراجیش نے منگل کے دن جانم پیٹ‘ منڈل اڈاکل کے اپر پرائمری اسکول کا دورہ کیا ‘ وہ ٹھیک صبح 9 بجے معائنہ کیلئے پہنچے اور پریئر میں غیر حاضر ٹیچرس پر شدید برہمی ظاہر کی ۔ انہوں نے مضمون واری طلبہ کے تعلیمی معیار سے واقفیت حاصل کی اور افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ س

چیف منسٹر سے اظہار تشکر

بودھن ۔ 21جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے نوتشکیل وقف بورڈ میں رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر کو بھی شامل کئے جانے پر بودھن ٹاؤن کنوینر ٹی آر ایس پارٹی جناب محمد عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ نے مسرت کا اظہار کیا اور انہوں نے اپنے صحافتی بیان میں ٹی آر ایس پارٹی کے حرکیاتی مسلم رکن اسمبلی جناب شکیل کی ارکان مقننہ پر

قواعد کی خلاف ورزی پر حادثات کا خطرہ

بھینسہ /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بس آٹو ، کار اور موٹر سائیکل کے علاوہ دیگر گاڑیاں چلانے کے دوران ٹریفک اصولوں پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے ۔ کیونکہ ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر حادثات ہونے کا خدشہ دیتا ہے اور گاڑی چلانے کے دوران سیل پر فون پر بات نہیں کرنی چاہئے اور نہ ہی شراب نوشی کرکے گاڑی چلانی چاہئے ۔ کیونکہ آئے دن حادثات

گمبھی راؤ پیٹ میں تالابوں کی مرمت کیلئے سروے

گمبھی راؤ پیٹ /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے زرعی ضروریات کی تکمیل کیلئے درکار پانی کی سیرابی کیلئے روبہ عمل شروع کردہ اسکیم ’’ مشن کا کتیہ ‘‘ کے تحت گمبھی راؤ پیٹ میں وینکٹادری تالاب لنگم تالاب ( صدر رالنگاپور ) کا عہدیداروں کی ایک ٹیم نے مکمل سروے انجام دیا ۔ جس کے تحت ان تالابوں کی مرمتی کاموں کو انجام دیا

میدک ٹاون کی عنقریب ضلع ہیڈ کوارٹرمیں تبدیل

میدک /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون کو ریونیو ڈویویژنل ہیڈ کوارٹرس سے عنقریب میں ضلع ہیڈ کوارٹر میں بدل دیا جائے گا ۔ عنقریب میں ضلع کا ہیڈ کوارٹر کو خوبصورت بنانے اور اس کی اہم لڑکوں کو ترقی کیلئے 16 کروڑ 56 لاکھ کی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ نرساپور روڈ پر واقع ہدی ندی برج سے بودھن ایکس وے تک سڑک کو کشادہ کرتے ہوئے درمیان میں ڈبل ڈ

بلدیہ نارائن پیٹ کے بجٹ اجلاس کا انعقاد

نارائن پیٹ /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ نارائن پیٹ کا بجٹ اجلاس کونسل ہال دفتر بلدیہ میں منعقد ہوا ۔ صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت نے صدارت کی ۔ جبکہ کمشنر بلدیہ مسٹر کے سمیا انجینئیر بلدیہ مسٹر خواجہ حسین و دیگر بلدی عہدیداروں کے علاوہ نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر نندوناموجی ایڈوکیٹ ، ارکان و معاون ارکان بلدیہ نے شر