مولانا عبدالکریم خطیب و امام جامع مسجد محبوب نگر کو خراج عقیدت

محبوب نگر 24 جنوری (راست) ضلع محبوب نگر کے ًمرگ نامور خطیب و امام جامع مسجد محبوب نگر کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کی عملی و ادبی تنظیموں کی جانب سے مسرز حلیم بابر، صادق فریدی ، نور آفاقی و ایم اے عظیم نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ مرحوم ایک منسکر المزاج سادہ لوح ،ملنسار و وضعدار شخصیت کے حامل تھے ۔ وہ ایک ط

آٹو اُلٹ جانے سے ایک شخص ہلاک

نیالکل 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیالکل منڈل کے موضع گنگور چوراہا حدنور شاہراہ کے قریب پیش آئے آٹو اُلٹ جانے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ایس آئی لاوا کمار نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ 28 سالہ محمد نعیم نامی شخص ولد محمد اسماعیل جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے روزانہ ظہیر ہوتی اپنا آٹو چلاتا تھا ۔ نیالکل منڈل سے وہ اپنیگھر رات کے اوقات میں

لنگم پیٹ کے شہری کی مسقط میں حادثاتی موت

یلاریڈی 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے موضع شٹ پلی سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ زاہد علی مسقط میں ایس ایس ایل کمپنی میں ملازمت کررہے تھے کہ حادثاتی طور پر گیاس پائپ خارج ہونے سے مقام حادثہ پر ہی فوت ہوگئے ۔ یہ حادثہ 18 جنوری کو پیش آیا۔ منڈل پریشد صدر محترمہ آسیہ سعید نے جمعرات کو شمس آباد انٹرنیشنل طیرانگاہ سے متو

سوائن فلو سے متعلق شعور بیداری ریالیاں

یلاریڈی 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوائن فلو سے ہورہی ہے اموات کے پیش نظر عوام میں احتیاط کیلئے شعور بیداری پیدا کرنے مستقر یلاریڈی پر تمام سرکاری و خانگی اسکولوں کے طلباء نے چہرے پر ماسک لگا کر ریالیاں منظم کیں اور عوام کو اپنی صحت گراں پر خصوصی توجہ دینے کے نعرے بلند کئے ۔ سردی اور کھانسی شدید ہونے پر سرکاری دواخانہ سے فوری رجوع ہ

سرپور ٹاون میں آج نیشنل ووٹرس ڈے

سرپور ٹاون 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون تحصیلدار رمیش بابو کے اطلاع کے بموجب سرپر ٹاون مستقر میں تحصیلدار آفس عہدیداروں کی جانب سے 25 جنوری کے روز صبح 11 بجے ووٹ کی اہمیت سے متعلق نیشنل ووٹرس ڈے کے تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس تقریب میں سینئر سٹیزن اور عوام اور ووٹرس کی کثیر تعداد کو شرکت کرنے کی اپیل کی ۔

فیڈرر کو سیپی کیخلاف تیسرے راؤنڈ میں شکست، شاراپوا اور پوشار کی پیشقدمی

ملبورن ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرر کا 18 واں گرانڈ سلام اور 5 واں آسٹریلین اوپن خطاب حاصل کرنے کا خواب اطالوی ٹینس اسٹار اینڈرسن سیپی نے چکناچور کردیا ہے۔ آسٹریلین اوپن 2015ء کے تیسرے ہی راونڈ میں فیڈرر کو 4 سیٹوں پر مشتمل مقابلے میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے اور اس ٹورنمنٹ میں گذشتہ 14 برس میں یہ پہلا موقع ہیکہ اس بڑا اور حیران کن

26 جنوری کو ہندوستان کا مشن کامیابی

سڈنی ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 26 جنوری کو جہاں ہندوستان بھر میں یوم جمہوریہ منایا جائے گا وہیں آسٹریلیا میں رواں سہ رخی سیریز کے ایک اہم مقابلہ میں مہیندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم کو رواں سیریز میں باقی رہنے کیلئے کامیابی حاصل کرنی اشد ضروری ہوگی۔ آج ہوبارٹ میں کھیلے گئے آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ میں آسٹریلیائی ٹیم نے ک

اسمتھ کی تیسری سنچری، آسٹریلیا فائنل میں داخل

ہوبارٹ ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نوجوان کپتان اسٹیو اسمتھ کی تیسری ونڈے سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے یہاں ہوبارٹ میں انگلینڈ کے خلاف منعقدہ سہ رخی سیریز کے ایک مقابلے میں 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم نے اپنے اوپنر این بیل کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹوں کے نقص

رونکی اور ایلیئٹ کا عالمی ریکارڈ،نیوزی لینڈ فاتح

ڈیونیڈن۔23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ایلیئٹ اور رونکی کی چھٹی وکٹ کے لئے عالمی ریکارڈ 267 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے یہاں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں ونڈے میں سری لنکا کو 108 رنز سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے گرانٹ ایلیئٹ اور وکٹ کیپر لیوک رونکی کی شاندار سنچریوں کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنائے اور جوابی اننگز میں سری لنکائی ٹیم 44و

بارش سے متاثرہ مقابلوں کے دلچسپ نتائج متوقع

کراچی۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) 1992 کے ورلڈ کپ میں ایڈیلیڈ، اوول میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف صرف74رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی لیکن پھر بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہیں ہوسکا تھا۔اسی ایک نشان کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے کا موقع مل گیا۔ 2015ورلڈ کپ میں بھی بارش سے متاثرہ گروپ میچوں میںمحفوظ دن نہیں ہوگا۔میچ بارش سے متاثر ہ

ایف آئی ایچ کوکھیلوںکی متحرک ترین تنظیم کا ایوارڈ

دوبئی۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے کھیلوں کی متحرک ترین آرگنائزیشن کا ایوارڈ جیت لیا، یہ ایوارڈ اسے دوبئی میں ایک تقریب میں محمد بن راشد المختوم نے عالمی تنظیم کے صدر لینڈرو نیگرے کودیا۔ عالمی تنظیم نے کو یہ ایوارڈ2014میں ہالینڈ میں ہوئے مردوں اور خواتین ورلڈ کپ میں تماشائیوں کی دلچسپی پر دیا گیا۔ اس ٹور نمنٹ ک

اٹلی 2024 اولمپکس گیمز کی میزبانی کیلئے پرامید

ڈیوس۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) اطالوی اولمپک کمیٹی کے صدر گیو وینی مالاگو نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا ملک 2024 میں ہونے والے اولمپک گیمز کی میز بانی حاصل کر نے میں کامیاب ہوجا ئے گا۔ وہ اپنے ملک کے دورہ پر آ ئے ہوئے انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات خوش گوار ماحول می

حفیظ کا 28جنوری کو بائیو مکینک ٹسٹ

لاہور۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا تجزے بہت جلد کروانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ پی سی بی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹسٹ کیلئے آئی سی سی سے درخواست کر دی ہے۔ پہلے تو بورڈ کاخیال تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد محمد حفیظ کا ٹسٹ کروایا جائے، لیکن اس کی رپورٹ 14 روز میں موصو

نیتن یاہو سے ملاقات سے اوباما کا انکار

واشنگٹن ۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے مارچ کے دوران دورہ واشنگٹن کا منصوبہ بنایا ہے جس کے ساتھ ہی امریکی دارالحکومت میں سفارتی بحث چھڑ گئی ہے ۔ امریکی قصر صدارت وائیٹ ہاوز نے گزشتہ روز کہا تھا کہ صدر براک اوباما اُس وقت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات نہیں کریں گے جب وہ امریکی کانگریس کے مشتر

جماعت الدعوہ ، حقانی نٹورک پر امتناع کی عدم توثیق

واشنگٹن ۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا کہ خوفناک عسکری تنظیم حقانی نٹ ورک اور حافظ سعید کی زیرقیادت جماعت الدعوہ پر پاکستان کی جانب سے امتناع عائد کئے جانے کے بارے میں اُس کے پاس کوئی توثیق نہیں ہے ۔ تاہم اُس ( امریکہ ) نے اعتراف کیا ہے کہ پرتشدد انتہاپسندوں کو کچلنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کئی اقدامات پر عمل آوری کی جارہی

سعودی میںشامی و عراقی یتیموں کو گود لینے کی ممانعت

ریاض۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارت سماجی امور نے شام اور عراق کے جنگ زدہ یتیم بچوں کو گود لینے کی ممانعت کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت سماجی امور کی ڈائریکٹ لطیفہ التمیمی کا کہنا ہے ’’ وزارت عرب ملکوں کے ان یتیم بچوں کو گود لینے والے سعودی شہریوں کو وسائل مہیا نہیں کرے گی۔اس ناطے عالمی ادارے اور تنظیمیں انسانی بنیادوں پ

یمن میں امریکی سفارتی عملہ میں تخفیف

واشنگٹن ۔ 23 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بحران زدہ ملک یمن سے امریکہ نے اپنے مزید سفارتی عملہ کا انخلا کردیا ۔ اس ملک میں امریکہ کی تائید یافتہ صدر اور کابینہ کے استعفیٰ کے بعد پیداشدہ سیاسی بحران پر اوباما انتظامیہ مسلسل نظر رکھا ہوا ہے ۔

یمن میں صدر کے استعفیٰ کے بعد بحران میں شدت

صنعاء ۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) یمنی دارالحکومت صنعاء پر کنٹرول کیلئے طاقتور شیعہ باغیوں سے شدید مزاحمت کے درمیان صدر عبدالربوہ منصور ہادی کے استعفے کے بعد یہ غریب عرب ملک سیاسی بحران سے دوچار ہوگیا ہے ۔ القاعدہ کے خلاف مہم میں امریکہ کے ایک کلیدی حلیف منصور ہادی نے کہا کہ وہ مزید اپنے عہدہ پر برقرار نہیں رہ سکتے کیونکہ یہ ملک مکمل ت

فلپائن میں دھماکہ ، ایک ہلاک 37 زخمی

منیلا۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فلپائن بندرگاہ زمبوانگا میں بس ڈپو کے باہر جمعہ کو ہوئے ایک مشتبہ بم دھماکہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 37 زخمی ہوگئے ۔ اس شہر کی میئر ماریا ایس بل کلیما کو نے ایک ٹیلی ویژن چینل سے ٹیلی فون پر کہا کہ مقامی حکام کو اس حملہ میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مسلح گروپ ابوسیاف پر شبہ ہے ۔