انتقال

حیدرآباد ۔ 26 جنوری (راست) جناب محمد عبدالسلیم خاں کوہیری مؤظف میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ ولد جناب محمد عبدالسلام خاں کوہیری مرحوم کا کل رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر کمیلے کی مسجد بڑا بازار یاقوت پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین بڑا قبرستان دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ مرحوم محمد عبدالصمد خان (ایم ڈی ایف سیاست) کے بڑے بھائی تھے۔

راجیا کی برطرفی سے ٹی آر ایس قائدین میں سراسیمگی

ریم نگر /26 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ سال نومبر میں تلنگانہ کے ارکان اسمبلی کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں کے سی آر نے انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بدعنوانیوں میں ملوث ارکان اسمبلی اپنے طرز عمل میں بدلاؤ نہیں لائیں گے تو چاہے وہ کوئی بھی ہو، قصور ثابت ہونے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جیل بھی بھیج دیئے جائیں گے۔ اس کے ل