سرور نگر میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) سرور نگر پولیس کے مطابق ایک 36 سالہ خاتون جنگااماں نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنگا اماں سرور نگر علاقہ کے ساکن ینکنا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر خود کو جلا لیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔

جھلس جانے والے شخص کی موت

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) میڑپلی کے علاقہ میں جھلس جانے والا شخص فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ شیوا جو مدھیہ پردیش کا متوطن تھا ۔ میڑپلی کے صنعتی علاقہ میں واقع ایک المونیم کمپنی میں کام کیا کرتا تھا ۔ گذشتہ روز کمپنی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ جس میں شیوا کے بشمول دیگر دو ملازمین بھی جھلس کر زخمی ہوگئے تھے ۔ جس میں

تلنگانہ میں جمہوریت کا فقدان ، ظالمانہ طرز حکومت

کریم نگر /29 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ میں جمہوریت ہے ہی نہیں ، ظالمانہ طرز حکومت چل رہی ہے ۔ علاقہ تلنگانہ میں ہر شعبہ حیات کا طبقہ پریشان ہے ۔ کسان سے لیکر طلباء و طالبات مزدور ، ملازم سبھی کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ زرعی محکمہ کے عہدیدار دھان کی کاشت نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔ پھر کس قسم کی پیداوار کریں سوال کرنے