کابینہ میں توسیع ورنگل میں کہیں خوشی کہیں غم

قاضی پیٹ۔17ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی چندولعل کے کابینہ میں شامل کئے جانے پر ضلع ورنگل کے مختلف مقامات پر ٹی آر ایس پارٹی کے کارکنوں میں جشن کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ سارے چوراہوں پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں تو دوسری جانب کابینہ میں شریمتی کنڈہ سریکھا اور ڈی ونئے بھاسکر کو شامل نہیں کئے جانے پر کئی کارکنوں میں مایوس

ظہیرآباد میں پرنس آصف علی کا مختصر توقف

ظہیرآباد۔17ڈسمبر ( راست) جناب شہزادہ میر آصف علی پڑپوتے حضرت ٹیپو سلطان میسور نے اپنے دورہ بیدر جلسہ عام کے بعد واپسی کے دوران ظہیرآباد ڈائمنڈ ٹیکسیس شوروم میں مختصر توقف کیا ۔ ظہیرآباد کے نوجوانوں ‘ سیاسی مذہبی قائدین نے ان کی شال و گلپوشی کی اور ان کا خیرمقدم کیا ۔ ان کے ہمراہ ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدر شامل تھے ۔ جناب مج

عازمین حج سے پاسپورٹ بنوالینے کی خواہش

عادل آباد۔17ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع حج سوسائٹی عادل آباد جنرل سکریٹری جناب خواجہ عارف احمد اور سکریٹری مسٹر شاہد احمد توکل نے اپنے مشترکہ بیان میں بتایا ہے کہ حج 2015ء کیلئے ماہ جنوری سے درخواست فارم جاری و قبول کئے جائیں گے ۔ جو حضرات 2015ء میں حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں انٹرنیشنل پاسپورٹ کیلئے درخواست داخل کرنے

اجمیراچندولعل کی سیاسی زندگی میں کئی نشیب و فراز

ورنگل۔17ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ورنگل سے ایک اور رکن اسمبلی کو تلنگانہ کابینہ میں شامل کیا ۔ امیرا چندولعل نے اپنی 35سالہ سیاسی زندگی میںکئی نشیب و فراز سے گذرا ہے ۔تلگودیشم دور حکومت میں بھی انہوں نے کابینی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں ‘ اجمیرا چندولعل 1954ء سارنگاپلی ‘ جگناپیٹ ملگ منڈل میں پیدا ہوئے ۔1981ء میں جگم پیٹ س

عادل آباد میں جلسہ سیرت محسن انسانات کا اہتمام

عادل آباد۔17ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند شاخ عادل آباد کے زیراہتمام 4جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء بمقام سنٹرل گارڈن ( ٹی این جی اوز ہو) عادل آباد میں’’ جلسہ سیرت محسن انسانیتؐ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے جس میں ناظم علاقہ شمالی تلنگانہ جناب احمد عبدالحلیم‘ حُب رسولؐ اور اس کے تقاضے پر جناب حافظ فیض الدین حیدرآباد ‘’’ ک

آسٹریلیا کے خلاف آج دوسرے ٹسٹ کا آغاز ، دھونی کی واپسی

برسبین ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کل یہاں گبا کی وکٹ پر دوسرے ٹسٹ کا آغاز ہورہا ہے اور ہندوستانی ٹیم میں مہیندر سنگھ دھونی کی واپسی ہوئی ہے جس کے ذریعہ وہ پھر ایک مرتبہ یکجا ہوکر 4 مقابلوں کی سیریز میں بہتر مظاہرہ کیلئے کوشاں ہوگی۔ گذشتہ مقابلہ میں دھونی کی عدم موجودگی میں مہمان ٹیم کارگذار کپتان ویراٹ

پاک ۔نیوزی لینڈ آج چوتھا ونڈے‘وقار مظاہروں میں استقلال کے خواہاں

کراچی ۔16 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ونڈے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا کل کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے بلاشبہ اچھی کارکردگی دکھائی لیکن جیت کا سہرا دیگر کھلاڑیوں کو بھی دینا چاہیے۔ یہ کہہ دینانا انصافی ہوگی کہ کپتانی کی تبدیلی سے ٹیم کی کارکردگ

سائنا اور سریکانت کو سخت ڈرا

دبئی ۔16 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور کیڈمبی سریکانت کیلئے کل یہاں دبئی میں شروع ہونے والے سیزن کے آخری بی ڈبلیو پی ورلڈ سوپر سیریز فائنل میں سخت ڈرا کا سامنا ہے۔ چائنا سوپر سیریز میں شاندار مظاہروں اور خطابات کے حصول کے بعد سائنا اور سریکانت کے حوصلے کافی بلند ہیں۔ تاہم انہیں کل شروع ہونے

منوج کمار کو ایوارڈ نہ دینا غلطی تھی : حکومت

نئی دہلی ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج اعتراف کیا ہیکہ کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ہندوستانی باکسر منوج کمار کو ابتداء میں ارجن ایوارڈ سے نوازا نہ جانا غلطی تھی ۔ تاہم حکومت نے اپنی غلطی کو محسوس کرتے ہوئے بعدازاں انہیں ایوارڈ سے نوازا ۔ وزیراسپورٹس سربانندن سنوول نے لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے موقع پر یہ بی

داعش میں نہ صرف جنگجوؤں بلکہ جہادیوں کیلئے بیویوں کی بھرتی

واشنگٹن ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست فالوراڈو کی تین 20 سال سے کم عمر کی لڑکیوں نے کچھ عرصہ قبل دولت اسلامیہ العراق و شام (داعش) کے انتہاء پسند بھرتی کنندگان کے ساتھ ٹوئیٹر پیامات پر اپنے مذہب اور شادیوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا اور خاموشی کے ساتھ اپنے پاسپورٹ اور ہزاروں ڈالر پر مشتمل مسروقہ رقم لے کر شام روانہ ہوگئ

ہندوستان سے کالے دھن کی منتقلی میں 9 گنا اضافہ : رپورٹ

واشنگٹن ۔ 16ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان سے بیرون ممالک منتقل کیا جانے والا کالا دھن اب ایک عفریت کی شکل اختیار کرگیا ہے جہاں اس کی منتقلی میں ایک یا دو گنا نہیں بلکہ 9 گنا اضافہ ہوچکا ہے جیسا کہ 2003 ء میں اس کا تخمینہ 10 بلین ڈالرس لگایا گیا تھا جو 2012ء تک 94.7 بلین ڈالرس تک پہنچ گیا۔ ’’الیسیٹ فینانششیل فلوز فرام ڈیولپنگ کنٹریز‘‘ کے ع

کیلاش ستیارتھی کا نوبل میوزیم کا دورہ

اسٹاک ہوم ۔ 16ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی جو بچہ مزدوری کے خلاف اور بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی زندگی وقف کرچکے ہیں اور اُن ہی خدمات کے اعتراف میں اُنھیں نوبل انعام دیا گیا ہے ، نوبل میوزیم میں رکھی گئی ایک کرسی کے زیریں حصہ میں انھوں نے تحریر کیا ہے کہ ’’اُن کے لئے وہ کرسی آج بھی خالی ہے اور اُن لاکھوں

وویک مورتی امریکہ کے نئے سرجن جنرل

واشنگٹن ۔ 16ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) 37 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی فزیشین وویک ہلینگیرے مورتی کو امریکی سینیٹ نے امریکہ کا 19 واں سرجن جنرل مقرر کیا ہے ۔ مسٹر مورتی اس عہدہ پر فائز ہونے والے سب سے کم عمر اور پہلے ہندوستانی نژاد شخص ہیں۔ امریکی کانگریس کے ایوان بالا نے 51 ووٹوں سے مسٹر مورتی کی نامزدگی کی توثیق کردی جبکہ 43 ووٹس اُن کی مخال

فلاڈلفیا میں فائرنگ ، پانچ افراد ہلاک

فلاڈلفیا۔ 16ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے پانچویں بڑے شہر فلاڈلفیا کے شمال مغربی علاقے میں ایک مسلح شخص نے پیرکو مختلف گھروں پر فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا اور اس کے بعد خود کو ایک گھر میں محصور کر لیا ہے۔ مقامی پولیس نے فلاڈلفیا کے نواح میں واقع سوڈرٹن کے علاقے میں اس مسلح شخص کے مکان کا محاصرہ کررکھا ہے۔ امریکی ٹیلی وی