سلطان آباد تحصیل آفس میںچاول کا ہراج

سلطان آباد۔12ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سلطان آباد میں ضبط کئے گئے چاول کا ہراج اس مہینے کی 15تاریخ کو کیا جارہا ہے ۔ تحصیلدار راجیتا کی اطلاع کے مطابق ناجائزہ طریقہ سے منتقل کئے جانے والے چاول کو ضبط کیا گیا تھا ۔ اس چاول کو سلطان آباد تحصیل آفس میں 15تاریخ کو ٹھیک 3بجے سے ہراج شروع ہوگا ۔ فی کلوچاول کی قیمت 12روپئے ہوگی ۔ 21.60کنٹل چاول ہے

ملت اسلامیہ سدی پیٹ کی جانب سے چیف منسٹر کو تہنیت کی پیشکشی

سدی پیٹ ۔12ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیراعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ کے موقع پر عدلیہ ایمپلائیز یونین کی جانب سے کورٹ کامپلکس میں منعقدہ اجلاس میں آصف اقبال اڈمنسٹریٹیو اسٹاف نے وزیر اعلیٰ کی گلپوشی و شال پوری کی ۔ آصف اقبال نے صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی کے صدر عبدالقادر ‘ غوث محی ا

ڈرائیونگ کی تربیت کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب

کریم نگر ۔12ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیخ محبوب پاشاہ ای ڈی میناریٹی دفتر میناریٹی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کریم نگر تلنگانہ ریاست کے بموجب نیشنل میناریٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کے اقلیتی طلبقہ ‘ میناریٹی فینانس کارپوریشن کریم نگر ضلع کے اقلیتی لڑکے و لڑکیوں کیلئے ماروتی سوزوکی لمٹیڈ کے ذریعہ 100یا اُس سے زیا

کوبیر میں گاڑیوں کی تنقیح

کوبیر ۔12 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر کوبیر ہوک آنند چوراستہ پر سب انسپکٹر چندر نائیک نے گاڑیوں کی تنقیح کرتے ہوئے ضروری کاغذات طلب کئے لائسنس نہ رکھنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا اس موقع پر سب انسپکٹر نے کہاکہ گاڑیوں کا سرقہ بہت ہورہا ہے ، ہر گاڑی راں اپنے ساتھ ضروری کاغذات رکھنے ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی مستقر پر

محبوب نگر میں مولانا محمد علی جوہر کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

محبوب نگر ۔ 12 ۔ ڈسمبر ( ای میل ) اس ملک کی آزادی کیلئے کی گئی جدوجہد میں دیگر انبائے وطن نے جس طرح اپنی قربانیاں دی ہیں اس سے نسبتاً کہیں زیادہ مسلم بردران وطن نے بھی جان و مال کو نچھاور کیا ۔ ان ہی مسلم مجاہدوں میں مولانا محمد علی جوہر کا نام سرفہرست آتا ہے ۔ مولانا محمد علی جوہر نے ملک کی آزادی کیلئے جاری جنگ میں اپنی صحافت اور شاعری ک

ناگرکرنول میں بیواؤں میں وظائف کی تقسیم

ناگرکرنول ۔12 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وقف کامپلکس کمیٹی ناگر کرنول کے زیراہتمام مستقر کے دفتر میں منعقدہ ’’ وظیفہ بیوگان کی تقسیم ‘‘ پروگرام میں معتمد کمیٹی جناب سید رفیع الدین ، خازن کمیٹی جناب محمد انس احمد خان ، اراکین کمیٹی جناب محمد خلیل الرحمن ، جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں جناب سید سعادت علی ایڈوکیٹ ساکن ملے پلی حیدر

بانسواڑہ میں منظورہ رہائشی پلاٹس کی تنقیح

بانسواڑہ ۔12 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ شہر محلہ سنگامیشورکالونی میں سابقہ رکن اسمبلی بانسواڑہ کانگریس پارٹی مسٹر باجی ریڈی گوردھن نے حکومت کانگریس کے تحت بے گھر افراد کو مکان کی سہولت کیلئے پلاٹس منظوری عمل میں لائی تھی اور تقریباً 1340 پلاٹس تقسیم کئے تھے جس میں سے اکثریتی فرقہ کے غریب افراد کو 990 پلاٹس اور غریب بے گھر

حج 2015 ء کیلئے پاسپورٹ کی تیاری کا مشورہ

میدک ۔ 12 ۔ ڈسمبر ( ذریعہ فیاکس ) حج 2015 ء کیلئے ماہ جنوری سے درخواست فارمس جاری کئے جانے کی توقع ہے ۔ جو حضرات اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند ہوں ان کو چاہئے کہ وہ فی الفور انٹرنیشنل پاسپورٹ کیلئے درخواست داخل کردیں ۔ علاوہ اس کے جن احباب کے پاس پاسپورٹ موجود ہوں وہ اس بات کی طمانیت حاصل کرلیں کہ ان کے پاسپورٹ کی معیاد مارچ 2016 ت

جڑچرلہ میں نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا انعقاد

جڑچرلہ۔12ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ نقشبندی مسکن بمکان جناب باگمار محمد ممتاز حسین نقشبندی صدر بزم نقشبندی واقع ایکس روڈ میں بانی دارالعلوم عربیہ کاؤرم پیٹ حضرت محمد عبدالحق نوراللہ مرقدہؒ کی 64 ویں سالانہ فاتحہ کے موقع پر بزم نقشبندی جڑچرلہ کے زیراہتمام تیسرا سالانہ نعتیہ و منقبتی مشاعرہ زیرنگرانی الحاج محمد ظہیری شاہ چشت

ماؤسٹوں کی سرگرمیوں کو روکنے کی ستائش

عادل آباد 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد میں ماؤسٹوں کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے پر کریم نگر رینج انچارج ڈی آئی جی مسٹر بی ملاریڈی نے پولیس خدمات کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے عوام کے ساتھ بہتر مراسم بنائے رکھنے پولیس کو ہدایت دی۔ ڈی آئی جی مسٹر بی ملاریڈی ضلع عادل آباد کے دورہ کے موقع پر مستقر عادل آباد کے پولیس پریڈ گ

وظائف سے محروم افراد مایوس نہ ہوں

کورٹلہ 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد مبین پاشاہ صدر ٹی آر ایس پارٹی و کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے اپنے صحافتی بیان میں کہاکہ ایسے مستحق افراد جنھوں نے وظائف کے سلسلہ میں درخواستیں داخل کی تھیں لیکن اُن کے وظائف کسی وجہ سے منظور نہیں ہوئے ہیں۔ اُنھیں گھبرانے اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ ریاستی چیف منسٹر کے

آسرا کارڈس کی تقسیم میں بے قاعدگی

قاضی پیٹ 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ بھر میں گزشتہ جامع گھریلو سروے کے بعد ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی گئی کہ مستحق افراد میں آسرا کارڈ کی تقسیم کی جائے۔ چنانچہ کل ضلع ورنگل میں سارے وارڈس میں غریب و مستحق افراد میں آسرا کارڈ کی تقسیم کی گئی۔ آسرا کارڈ کی تقسیم کی اطلاع وقت پر نہ ملنے کے سبب کئی افراد کارڈس

کئی مستحقین کے چہروں پر مایوسی

یلاریڈی 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت نے آسرا اسکیم کے تحت جو وظائف دینے کا آغاز کیا ہے اس میں مستحق افراد کوبھی مایوسی کا شکار ہوتے دیکھا گیا۔ یلاریڈی کے 6 منڈلوں پر 11 ڈسمبر سے آسرا وظائف کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے جس میں کئی معذورین، معمرین، بیواؤں کو وظائف نہ آنے پر مایوس دیکھا گیا۔ دو ماہ سے وظائف نہ ملنے پر ا

چپہ ڈنڈی میں وظائف میں کٹوتی پر احتجاج

چپہ ڈنڈی 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چپہ ڈنڈی منڈل موضع کولمی کنٹہ گرام پنچایت کے احاطہ میں سکریٹری وجئے لکشمی نے موضع کو منظورہ وظیفہ جات کی تقسیم کے لئے آنے پر سرپنچ ترمٹلا ملیشم کی قیادت میں بہت سارے گاؤں والوں نے وہاں پہونچ کر انھیں وظیفہ کی تقسیم سے روک کر واپس چلے جانے کیلئے کہا۔ اس لئے کہ سابق میں 167 منظور ہوچکے وظیفہ جات میں

ماہانہ مجلس ذکر و سلوک

نظام آباد 12 ڈسمبر (ذریعہ فیاکس) جناب بشارت احمد معتمد و خازن خانقاہ و مدرسہ نور کی اطلاع کے مطابق بمقام خانقاہ مدرسہ نور روبرو مسجد مریم درگاہ شریف بابن شاہؒ پہاڑی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب ماہانہ مجلس ذکر و سلوک تزکیہ نفس مقرر ہے۔ مفتی محمد غلام یزدانی ضلع بیدر ریاست کرناٹک خطاب کریں گے۔

مولاناآزاد یونیورسٹی کے امتحانات کیلئے 3 ڈسمبر تک ادخال فیس کی تاریخ

محبوب نگر 12 ڈسمبر (ذریعہ فیاکس) ڈاکٹر بشیر احمد کوآرڈی نیٹر المدینہ کالج آف ایجوکیشن اسٹڈی سنٹر محبوب نگر کے بموجب مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پر فاصلاتی طرز تعلیم میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات اپنا رجسٹریشن فارم برائے داخلہ بی اے، بی کام، بی ایس سی سال دوم و سوم اور ایم اے سال، دوم اسٹڈی سنٹر میں فیس بذریعہ چالان یا ڈی ڈی داخ

گولہ پلی میں 291 مستحقین میں وظائف کی تقسیم

گولہ پلی 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گولہ پلی منڈل کے ایم پی پی کے سوا زیڈ پی ٹی سی جی شلیجہ نے گزشتہ روز منڈل کے مستحقین میں مختلف وظائف کی تقسیم کی۔ بعدازاں انھوں نے کہاکہ منڈل کے تمام مستحقین کو وظائف منظور کروائے جائیں گے۔ ریاستی حکومت کے آسرا اسکیم کے تحت ہر مستحق کو وظیفہ منظورکیا جائے گا۔ تقسیم وظائف کا یہ پروگرام منڈل کے موا

نظام آباد میں مزاحیہ مشاعرہ کا اہتمام

نظام آباد 12 ڈسمبر (ذریعہ فیاکس) معتمد عمومی نظام آباد اُردو پویٹس اسوسی ایشن شیخ احمد ضیاء کے بموجب اسوسی ایشن کے زیراہتمام 14 ڈسمبر بروز اتوار 9 بجے شب بمقام گولڈن فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد اسوسی ایشن کے تعارفی پروگرام کے طور پر مزاحیہ مشاعرہ زیرصدارت ایس اے علیم قائد ٹی آر ایس منعقد ہوگا۔ جناب نوید اقبال قائد ٹی آر ایس، جنا

چین کے صوبہ ژنجیانگ کے دارالحکومت میں عوامی مقامات پر برقعہ پہننے پر امتناع

بیجنگ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایغور مسلمانوں کی غالب آبادی والے چینی صوبہ ژنجیانگ میں عوامی مقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں آج رائے دہی منعقد کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے بموجب چین کو بے چینی کا سامنا ہے۔ اس کے سخت اقدامات پر ناقدین متعصبانہ اقدامات کا الزام عائد کررہے ہیں۔ پورے شورش زدہ مغربی علاقہ میں حالیہ مہین

شمال مشرقی نائجیریا میں بوکوحرام کے حملے سے 11 افراد ہلاک

مائیڈوگوری۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بوکوحرام کے مشتبہ بندوق برداروں نے شورش زدہ شمال مشرقی نائجیریا کے ایک دورافتادہ قصبہ پر حملے کرتے ہوئے 11 افراد کو ہلاک کردیا اور مقامی شہریوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ ان کے مکانات زمین دوز کردیئے گئے۔ ایک سینئر حکومت مقامی عہدیدار ذرامی کولو نے کہا کہ 11 بے قصور افراد کی جانیں ضائع ہوگئی ہیں۔