ضلع بیدر میں ترقیاتی کام ٹھپ ، قلت آب کا مسئلہ سنگین

بیدر /30 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر سدرامیا کی زیر صدارت ریاستی حکومت میں ضلع بیدر سے کسی بھی رکن اسمبلی کو شامل نہیں کیا گیا ۔ گذشتہ 2 سال سے ضلع بیدر میں ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں کانگریس حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد وزیر میڈیکل تعلیم ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کو بیدر ضلع کا انچارج وزیر بنایا گیا اور چندی ہی

اوقافی اراضی پر غیر مجاز تعمیرات کی اجازت کی مخالفت

سنگاریڈی /30 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ سنگاریڈی کا ماہانہ اجلاس آج دوپہر میٹنگ ہال دفتر بلدیہ میں شریمتی ایم وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں اوقافی اراضیات پر ناجائز تعمیر پر اراکین بلدیہ نے اپنی برہمی کا اظہار کیا ۔ اوقافی اراضیات پر ناجائز تعمیر کا مسئلہ رکن بلدیہ وارڈ نمبر 1 شیخ عارف نے اجلاس میں پیش

شادی

حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کریم نگر کی معروف شخصیت و نرمل کے موٹر وہیکل انسپکٹر مسٹر محمد ظہیرالدین کے فرزند مسٹر محمد وہاج الدین MS کا نکاح مسجد باغ عامہ میں سید احمد علی کی دختر سے انجام پایا ۔ بعد ازاں ریڈ روز پیالیس متصل حج ہاوز پر استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب میں وزیر امکنہ مسٹر اے اندرا کرن ریڈی ڈپٹی چیف منسٹر محمد

ہر مستحق کو مکان کی فراہمی کا تیقن

نرمل /30 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نئی ریاست میں ہر مستحق خاندان کو مکان کی فراہمی کیلئے حکومت سنجیدہ ہے ۔ نئی ریاست کی ترقی میں ہر ذمہ داری شہر کو اہم کردار ادا کرنا چاہئے ۔ نئی ریاست یقیناً ایک مثالی ریاست بن کر ملک کے نقشہ پر اُبھر آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر اے اندرا کرن ریڈی وزیر امکنہ نے بلدیہ نرمل کی جانب سے ان کے اعزاز میں

اسلامی خطاطی نمائش کا 3جنوری سے آغاز

حیدرآباد۔ 29 ۔ ڈسمبر(سیاست نیوز) عید میلاد النبیؐ اور ہفتہ وحدت کے سلسلہ میں ایرانی کونسلیٹ نے سیاست سالار جنگ میوزم کے اشتراک سے اسلامی خطاطی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ 3 جنوری ہفتہ کو اس نمائش کا آغاز ہوگا جو 9 جنوری تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی نمائش کا افتتاح کرینگے ۔ نمائش کے اہتمام کے سلسلہ میں ایران کے سینئر کونسل

چیف منسٹر کا 4 جنوری سے دورہ دہلی

حیدرآباد 29 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ 4 جنوری سے دہلی کا دو روزہ دورہ کرینگے اور کچھ پراجیکٹس کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کرینگے ۔ اپنے دو روزہ قیام کے دوران چندر شیکھر راؤ وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کرکے نلگنڈہ میں تھرمل پراجیکٹ کیلئے منظوری حاصل کرینگے ۔

ریاست میں جبری تبدیلی مذہب کو برداشت نہیں کیا جائیگا : ڈی جی پی

حیدرآباد 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے کہا کہ ریاست میں جبراً تبدیلی مذہب کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تلنگانہ پولیس ہیڈ کوارٹرس میں سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا انٹلی جنس عملہ پوری طرح سے چوکس ہے اور کسی قسم کی