چیف منسٹر بہار کی نظر میں اعلیٰ ذات کے ہندو بیرونی حملہ آور

پٹنہ 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار جیتن رام مانجھی کی جانب سے اعلی ذات کے ہندووں کو بیرونی حملہ آور قرار دینے کے ریمارکس پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ بی جے پی کے علاوہ خود ان کی پارٹی جے ڈی یو کے قائدین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ایک رکن اسمبلی نے تو کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ چیف منسٹر اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ جیتن ر

28 ممالک کیلئے ای ویزا سہولت کی فراہمی

نئی دہلی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ ‘ اسرائیل اور فلسطین کے بشمول جملہ 28 ممالک کے شہریوں کیلئے 27 نومبر سے الیکٹرانک ویزا کی سہولت کا آغاز کیا جائیگا ۔ جملہ 28 ممالک کے شہریوں کیلئے ای ویزا سہولت کا وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ وزیر سیاحت مہیش شرما کے ساتھ ایک خصوصی تقریب میں 27 نومبر کو آغاز کرینگے ۔ وزارت سیاحت کے ایک سینئر عہدیدار ن

نہرو پورے ملک کے ہیں، کسی واحد پارٹی کے نہیں: منیکا گاندھی

نئی دہلی۔/14نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر منیکا گاندھی نے آج کانگریس کی جانب سے این ڈی اے حکومت پر کی گئی تنقید کو تن آسانی سے لیتے ہوئے کہا کہ جو اہر لال نہرو کسی واحد پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ پورے ملک کا ان پر حق ہے۔ وہ ملک کے پہلے وزیر اعظم تھے ۔ کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ ’ بال سوچھتا ابھیان ‘ میں ذرا سی تبدیلی کرتے ہوئ

سب سے زیادہ پاسپورٹ جاری کرنے میں ہندوستان کا تیسرا مقام : سوراج

شیلانگ۔/14نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر امریکہ اور چین کے بعد ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں سے سب سے زیادہ پاسپورٹس جاری کئے جاتے ہیں یعنی عالمی سطح پر ہندوستان کا نمبر تیسرا ہے۔ ملک بھر میں پاسپورٹ رکھنے والوں کی تعداد 5.7 کروڑ ہے۔ پاسپورٹ سیوا کیندر (PSK) کی افتتاحی تقریب

جموں و کشمیر کے تیسرے مرحلہ کی رائے دہی کا اعلامیہ جاری

سرینگر۔/14نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں پانچ مرحلوں میں منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کا اعلامیہ جاری کردیا جو 16حلقوں پر مشتمل ہے جہاں رائے دہی 9ڈسمبر کو ہوگی۔ تمام رائے دہی حلقے وادی میں واقع ہیں اور اعلامیہ کا اعلان متعلقہ ریٹرننگ آفیسرس کی جانب سے کیا گیا ہے جن میں اوری، رفیع آباد، سوپور، سن

’سوچھ بھارت ابھیان ‘کیلئے پرسون جوشی کا گیت

ممبئی۔/14نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی ایوارڈ یافتہ نغمہ نگار پرسون جوشی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت ابھیان پر ایک گیت قلمبند کیا ہے جبکہ اسے موسیقی کی دھن میں وشال کھرانہ نے ڈھالا ہے۔ جس کے بول اس طرح ہیں’’ سوچھ بھارت کا ارادہ ‘‘ اس گانے کو کیلاش کھیر کے علاوہ پرسون کی بیٹی ایشا، نیا جوشی اور دیگر بچوں کے کورس نے مکمل کی

سوچھ بھارت ابھیان کے خلاف راہول کے بیان پر تنقید : جاوڈیکر

نئی دہلی۔/14نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر ماحولیات پرکاش جاواڈیکر نے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو سوچھ بھارت ابھیان کے خلاف بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی اس پروگرام کے تحت ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی سوچ اور عادتوں کو تبدیل کرنا ہ

نس بندی اموات مایاوتی کا وزیر صحت کو برطرف کرنے کا مطالبہ، تحقیقاتی پیانل تشکیل

لکھنؤ۔/14نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بلاسپور میں نس بندی آپریشن کے دوران جن گیارہ خواتین کی موت واقع ہوگئی تھی اس نے پورے ملک میں کھلبلی مچادی ہے۔ دریں اثناء صدر بی ایس پی مایاوتی نے اس واقعہ کے پس منظر میں وزیر صحت کو فوری طور پر برطرف کردینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں انہوں نے کہاکہ دلتوں ، ادیواسیوں اور سماج کے دیگر محروم طب

سوچھ بھارت ابھیان : شرد پوار نے بھی جھاڑو لگائی

پونے ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : این سی پی نے بالاخر بی جے پی کے ساتھ اپنی مفاہمت کا اشارہ دے ہی دیا کیوں کہ پارٹی سربراہ شردپوار نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت ابھیان سے متاثر ہو کر جھاڑو ہاتھ میں لے لی ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ ان کے ارکان خاندان بھی شامل تھے جن میں بیٹی سپریہ سولے ( ایم پی ) ، مہاراشٹرا کے سابق نائب

این آر آئیز سے ملک کو فی خاندان 2.3لاکھ کی آمدنی: سروے

ممبئی۔/14نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) معیشت پر کئے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق ایسے ہندوستانی خاندان جن کا کوئی فرد واحد بھی بیرون ملک ملازمت کرتا ہے تو اس خاندان کو کم سے کم 2.3 لاکھ روپئے سالانہ حاصل ہوتے ہیں ۔ یاد رہے کہ رقومات کا تبادلہ کرنے والی ویسٹرن یونین اور نیلسن کی جانب سے یہ سروے ہندستان کی سات ریاستوں گجرات، مہاراشٹرا، کیرالا ،

کا آج سے 54 اضلاع میں آغازDBTL

حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ایل پی جی کے ایک ماڈیفائیڈ ڈائرکٹ بنیفٹ ٹرانسفر کا 15 نومبر سے 54 اضلاع کے لیے آغاز کیا جائے گا اور ملک کے باقی مقامات کے لیے یکم جنوری 2015 سے ۔ ماضی میں اس اسکیم کے تحت صارفین جنہوں نے ان کے بینک اکاونٹس میں سبسیڈی رقم وصول کئے ہیں ۔ وہ بدستور سبسیڈی حاصل کریں گے انہیں تازہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں