بابری مسجد تنازعہ پھر موضوع بحث

لکھنؤ ۔18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد ۔ رام جنم بھومیتنازعہ پھر ایک بار اُترپردیش میں زیربحث ہے اور گزشتہ ایک ماہ سے کافی کچھ سرگرمیاں دیکھی جارہی ہیں۔ آر ایس ایس، وی ایچ پی اور بی جے پی کے سرکردہ قائدین نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، وہیں نومنتخب گورنر رام نائیک نے یہ توقع ظاہر کی کہ وزیراعظم نریندر مودی اس پیچیدہ

مسلح فلسطینی یہودی عبادت گاہ میں گھس پڑے

یروشلم۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے دو نوجوانوں نے جو کلہاڑی، چاقو اور بندوقوں سے لیس تھے، یہودی عبادت گاہ ’صومعہ‘ میں گھس کر 4 اسرائیلیوں کو ہلاک کردیا۔ اس حملے میں 8 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہونچانے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان لبیٰ سمری نے بتایا کہ دو دہشت گ

میک ان انڈیا ‘ قدرتی وسائل لوٹنے کی دعوت : یچوری

کولکتہ 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’ میک ان انڈیا ‘ کے نعرہ کو بیرونی کارپوریٹ گھرانوں کو ہندوستان کے قدرتی وسائل لوٹنے کی دعوت قرار دیا ہے ۔ سی پی ایم پولیٹ بیورو کے رکن سیتا رام یچوری نے کہا کہ نریندر مودی اپنے بیرونی دوروں کے موقع میک ان انڈیا کی بات کرتے ہیں یہ در اصل بیرونی کارپوریٹ گھرانوں کیل

مودی ’بھائی ‘ کی طرح ہیں :اباٹ

ملبورن ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم آسٹریلیا ٹونی اباٹ نے آج ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو ’بھائی‘ کی طرح قرار دیا۔ انہوں نے کینبرا میں چوٹی مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اتنا کہا کہ ’نریندر اور مَیں‘۔ اس کے بعد 161 سال قدیم ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر اباٹ نے مودی کے ساتھ اسی طرح کی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا اور کہا

جہادیوں کے خلاف مہم کے نام پر مسلمانوں کو ہراسانی

تیزپور ( آسام ) 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک نو تشکیل شدہ مسلم تنظیم نے آج جہادی عسکریت پسندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام عائد کیا کہ جہادی تخریب کار گروپس کے خلاف کارروائی کے نام پر ریاست میں مسلمانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ یہاں زائد از 10,000 مظاہرین نے ’ سنجکتا مسلم منچ ‘ کے بیانر تلے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور یہ نعرے لگ

ہندوستان میں ایبولا کا پہلا کیس سامنے آگیا

نئی دہلی 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں ایبولا کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے اور لائبیریا سے واپس ہوئے ایک ہندوستانی شہری میں اس وائرس کے ٹسٹ مثبت ثابت ہوئے ہیں۔ اسے دہلی ائرپورٹ پر یکا و تنہا رکھا گیا ہے ۔ وزارت صحت نے کہا کہ یہ 26 سالہ شخص 10 نومبر کو یہاں پہونچا تھا اور لائبیریا میں اس کا پہلے ہی اس مرض کیلئے علاج کیا جاچکا تھا تاہ

داعش کے خلاف لڑائی ‘ اسلام کو بچانے ضروری : ملکہ رانیہ

ابوظہبی 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اردن کی ملکہ رانیہ نے آج کہا کہ داعش کے خلاف امریکی حملوں کی حمایت کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی وجہ سے مشرق وسطی اور اسلام کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے یہاں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خاموشی داعش کیلئے تحفہ ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف اتحاد کو مستحکم کرنے ک

ممتابنرجی کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات ‘ بردوان دھماکہ پر تبادلہ خیال

نئی دہلی 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور بردوان دھماکوں و دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ 30 منٹ کی اس ملاقات میں چیف منسٹر مغربی بنگال نے وزیر داخلہ کو ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے واقف کروایا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے 2 اک

امام بخاری کے فرزند کے تقرر کے خلاف مفاد عامہ کی درخواست

نئی دہلی 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ میں کل مفاد عامہ کی ایک درخواست کی سماعت ہوگی جس میں دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی جانب سے انکے فرزند کو شاہی امام مقرر کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس آر ایس اینڈلا پر مشتمل ڈویژن بنچ کے روبرو یہ مسئلہ آئیگا ۔ یہ درخواست وکیل وی کے آنند نے دائر کی

پارلیمنٹ سشن سے قبل حکومت کے خلاف کتابچہ ‘ کانگریس

نئی دہلی 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل نریندر مودی حکومت کو نشانہ بنانے کی کوشش کے طور پر کانگریس پارٹی حکومت کے خلاف ایک کتابچہ جاری کرنے کوشاں ہے جس میں حکومت کو موقف بدلنے میں ماہر قرار دیا جائیگا ۔ کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے عوام سے وعدوں اور اقتدار کے بعد سے اس کے اقدامات میں تضاد کی

بردوان دھماکہ ‘ ایک کنویں کے قریب دھماکو اشیا ضبط

بردوان ( مغربی بنگال ) 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بردوان دھماکہ میں استعمال کئے گئے دھماکو مادوں جیسی اشیا آج یہاں ایک کنویں کے قریب سے دستیاب ہوئیں ۔ این آئی اے کے عہدیداروں کو یہ پتہ چلا تھا کہ یہاں ایک کنویں کے قریب دھماکو اشیا بوتلوں میں رکھی گئی ہیں۔ پہلے ان بوتلوں کی ایک دوکان میں تلاشی لی گئی ۔ مالک دوکان کے انکشاف پر اسے ایک قریب

ممتا ‘ ملائم ‘ نتیش ‘ شرد اور میں متحد : لالو پرساد یادو

لاتیہار ( جھارکھنڈ ) 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ حالانکہ ملک کی کچھ ریاستوں میں جاریہ ماہ کے اواخر اور ڈسمبر میں انتخابات ہیں لیکن وزیر اعظم بیرونی تفریح پر ہیں۔ لالو پرساد نے لاتیہار میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیش میں چناؤ ہیں اور مودی بدیش میں گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا

ہنگیز نے وینس کو شکست دی، حیدرآباد کی شاندار شروعات

حیدرآباد ۔ 18 نومبر (سیاست نیوز) سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کی ٹینس اسٹار مارٹینا ہنگیز کے شاندار مظاہرہ کے علاوہ سینئر آسٹریلیائی کھلاڑی مارک فیلوپوسیس کے متاثر کن مظاہرہ کی بدولت حیدرآباد ایسیس نے یہاں ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ چمپیئنس ٹینس لیگ میں مہمان بنگلور کے خلاف 27-25 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹورنمنٹ کا بہترین آغاز کیا

وینگسرکر کو بی سی سی آئی کا کارنامہ حیات ایوارڈ

ممبئی ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دلیپ وینگسرکر کو آج بی سی سی آئی نے لیفٹننٹ سی کے نائیڈو کارنامہ حیات ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ہے جبکہ بھونیشور کمار کو بہترین بین الاقوامی کھلاڑی کا ایوارڈ دیا جائے گا جیسا کہ 31 نومبر کو بی سی سی آئی کے آٹھویں سالانہ ایوارڈس کی تقریب یہاں منعقد ہوگی۔ ہندوستان کے ایک بہت

سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں موجود رہنا مشکل : راڈوانسکا

حیدرآباد ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) خاتون زمرہ کی عالمی درجہ بندی میں چھٹے مقام پر فائز ٹینس اسٹار اگنیسزکا راڈوانسکا نے کہا کہ سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں خود کو برقرار رکھنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ راڈوانسکا کے بموجب اب ان کی عمر 26 سال ہوچکی ہے کیونکہ جب انہوں نے ٹینس کریئر کا آغاز کیا تو وہ صرف 17 برس کی تھیں۔ اس طرح تیزی کے ساتھ وقت گذر رہا ہے

مودی کی کرکٹرس سے ملاقات

ملبورن ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر آج ملبورن کے تاریخی میدان میں آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ کے علاوہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے لیجنڈ کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہندوستان کے سابق کپتان کپل دیو، سنیل گواسکر اور وی وی ایس لکشمن موجود تھے جبکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان ا