اردو کے ساتھ انصاف رسانی کا مطالبہ

اوٹکور۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کو چاہیئے کہ وہ اردو کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے 12فیصد تحفظات فراہم کرے۔ جناب اشفاق مڑکی صدر مسلم ریزرویشن یونائٹیڈ فرنٹ (MRUF) نے ایک بیان میں کہا کہ تلنگانہ حکومت بالخصوص اردو اور اقلیتوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے اپنے وعدوں کے مطابق 12فیصد تحفظات پر عمل کو یقینی بنائے اور ہر منڈل سطح پر

تلگودیشم کی رکنیت سازی مہم

اوٹکور۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ایم ایل اے دیاکر ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی۔ اوٹکورمنڈل کے مواضعات پھولمامڑی، کتہ پلی، پاتہ پلی، بجوار، مخدوم پور، چندیورلہ، اوسلون پلی میں تلگودیشم کی رکنیت سازی مہم کا کل افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں چیف منسٹر کو تنقید کا نشانہ ب

مساجد کیلئے منظورہ چیکس کی اجرائی

اوٹکور۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل کی مساجد کیلئے رقم منظور ہوئی جس میں مکہ مسجد محلہ ینکم پیٹ کیلئے 10ہزار اور مسجد علی عادل شاہی اہلسنت و الجماعت کیلئے 20ہزار منظور ہوئے جبکہ اوٹکور منڈل کے دیہاتوں میں کلور کی جامع مسجد کو 10ہزار اور پورلہ ( خورد ) کے مسجد کو 10ہزار اور پھولمامڑی کی مسجد کیلئے 10ہزار روپئے منظور ہوئے۔ آج

سدرم کیمپ کا معائنہ

کورٹلہ ۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرک نیوز)بھوجیا نائیک ڈسٹرکٹ میڈیکل کوآرڈینیٹر نے بروز جمعرات کورٹلہ ٹاؤن کے سرکاری دواخانہ میں منعقدہ سدرم کیمپ پہونچ کر کیمپ کے دوران مریضوں کو فراہم کی گئی سہولتوں اور معذور افراد کے ٹسٹ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ اس سدرام کیمپ میں 199 معذور افراد کاطبی معائنہ کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔ اس

تلنگانہ جاگرتی تنظیم میں طلبہ کی شمولیت

کورٹلہ ۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرک نیوز) وی چرن ڈسٹرکٹ اسٹوڈنٹس فورم کنوینر نے کہا کہ تلنگانہ جاگرتی تنظیم طلباء کے مسائل کی یکسوئی کررہی ہے ۔ کورٹلہ میں جمعرات کے دن حلقہ اسمبلی کورٹلہ کنوینر یوگیندر کی قیادت میںکئی نوجوانوں نے تلنگانہ جاگرتی طلباء تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے مستقبل کو درخشاں بنانے کیلئے رکن

شادی مبارک اسکیم سے استفادہ کی اپیل

کورٹلہ ۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرک نیوز) کلیان لکشمی شادی مبارک اسکیمات سے مستفید ہونے کی تحصیلدار ملا پور جناب گنگا دھر نے عوام سے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ ان دو اسکیمات سے دلت، ہریجن، مائناریٹی و مسلم طبقات کے غریب افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ شادی مبارک اسکیم کے تحت لڑکی کی شادی کے موقع پ

مٹ پلی ایس آر ایس سی ای ای کی حیثیت سے سامبا شیوا ریڈی کا تقرر

مٹ پلی۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی ایس آر ایس سی ( سری رام ساگر پراجکٹ ) ڈیویژن ای ای کی حیثیت سے جناب سامبا شیوا ریڈی کا تقرر عمل میں آیا۔ یہاں پر خدمات انجام دینے والے جناب رویندر کو حیدرآباد کے اسپیشل ڈیزآئن ادارے کیلئے تبادلہ کیا گیا اور ان کی جگہ پر ورنگل اسٹیجی 2میں ای ای کی حیثیت سے کام ( خدمات ) انجام دینے والے جناب سامب

موضع ملور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

بانسواڑہ۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام ساگر منڈل کے موضع ملور میں 104 ایمبولنس کے ذریعہ مفت طبی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر حاملہ خواتین کے معائنہ کے ساتھ ہی ساتھ بی پی، شوگر کا بھی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات کی تقسیم عمل میں آئی۔ تقریباً120 افراد کا معائنہ کیا گیا۔فارماسسٹ مسٹر شیشاگری راؤ نے بتایا کہ تقریباً 120افراد نے اپنا م

برقراری امن کیلئے پولیس کی فرض شناسی ضروری

کریم نگر۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں پولیس فرض شناسی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کی وجہ سے نظم و ضبط برقرار ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ کریم نگر رینج انچارج ورنگل رینج ڈی آئی جی بی ملا ریڈی نے واقف کروایا۔ سالانہ تنقیح کے سلسلہ میں کریم نگر ضلع پولیس ہیڈکوارٹرس کی انہوں نے تنقیح کی۔ قبل ازیں پولیس گراؤنڈ میں آرمڈ ری

کوبیر میں تلگواساتذہ کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

کوبیر۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل ZP ہائی اسکول میں تلگو میڈیم سرکاری اساتذہ کیلئے دو روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینے میں کافی معاون ثابت ہوگا۔ بعد ازاں ہائی اسکول صدر مدرس کے سدانند نے اپنے شریک اساتذہ اور

ضلع بیدر کے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین

بیدر ۔ 29 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع بیدر کے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے ۔ بعض علاقوں میں پینے کا پانی موجود ہے لیکن برقی سپلائی کے بند ہونے سے پانی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔ ضلع بیدر کے تمام 5 تعلقہ جات کو حکومت نے خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا اور پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے ہر تعلقہ کو 2 کروڑ رو

وظائف کیلئے درخواستوں کی تنقیح

سدی پیٹ ۔ 29 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمشنر بلدیہ مسٹر رمنا چاری اپنے چیمبر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ آسرا اسکیم کے تحت وظائف پیرانہ سالی ، بیواگان ، معذورین ، 12732 درخواستیں موصول ہوئہی ہیں ان کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں 2810 پیرانہ سالی ، 2978 بیواگان ، 870 معذورین ، 441 بنکرس اور 55 تاسندے جملہ 7154 کو وظائف منظور

کریم نگر میں سدرم کیمپ کا انعقاد

کریم نگر ۔ 29 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں اس ماہ کی 19 تاریخ سے جمرات تک منعقدہ سدرم کیمپوں میں 17511 معذورین کی ڈاکٹرس نے جانچ کی ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی اسمبلی حلقہ واری احاطہ میں منعقدہ سدرم کیمپوں میں اب تک 12,477 افراد کو جسمانی معذورین ، 1675 افراد نابینا ، 2080 سماعت سے محروم افراد معذورین ، 10

نرمل بھارت ابھیان اسکیم پر ناقص عمل آوری

یلاریڈی ۔ 29 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرمل بھارت ابھیان اسکیم کے تحت مواضعات میں گھر گھر بیت الخلاؤں کا قیام عمل میں لایا جانا ہے لیکن یہ اسکیم ضلع بھر میں کامل طریقہ سے کامیاب ہوتے نہیں دکھائی دے رہی ہے ۔ منڈل یلاریڈی میں 2703 بیت الخلاؤں میں صرف 744 میں مکمل کئے گئے، منڈل لنگم پیٹ میں 3446 تعمیر کیا جانا ہے ۔ تو صرف ابتک 724 تعمیر کئے گئ

رام پال کی گرفتاری کا خرچ 26 کروڑ روپئے

چندی گڑھ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) خود ساختہ سادھو رام پال کی بڑے پیمانے پر تلاش اور گرفتاری کیلئے سرکاری خزانہ پر 26 کروڑ روپئے سے زیادہ کے مجموعی خرچ کا بوجھ عائد ہوا ہے ۔ سخت صیانتی انتظامات کے دوران رام پال کو ڈیویژن بنچ کے اجلاس پر پیش کیا گیا ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس ہریانہ ایس این وشیسٹ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کارروائی کی تفصیلی

انتخابی مصارف کا تختہ پیش کرنے میں ناکامی پر 20 پارٹیوں کو نوٹس

نئی دہلی ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج 20 سیاسی پارٹیوں بشمول کانگریس، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کو انتخابی مصارف کے تختہ جات مقررہ وقت کے اندرون داخل کرنے میں ناکامی پر وجہ بتاؤ نوٹسیں جاری کئے۔ ای سی نے ان جماعتوں کو متنبہ بھی کیا کہ اگر یہ تختہ جات جو حالیہ اسمبلی اور عام چناؤ سے متعلق ہیں، آئندہ پندرہواڑہ کے اندرون

آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے پر سری لنکائی شہری کو سزائے قید

نئی دہلی ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت بمقام چینائی نے آج ایک سری لنکائی شہری شاکر حسین کو پاکستان کی جاسوس ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ وہ جنوبی ہند میں امریکی اور اسرائیلی قونصل خانوں پر دہشت گردانہ حملوں کی سازش پر پکڑا گیا تھا اور این آئی اے نے اکٹوبر میں فردجرم داخل کی تھی۔

حیدرآباد۔ کرناٹک خطہ کیلئے ترقیاتی فنڈ میں اضافہ، 1,000 کروڑ مختص

کلابوراگی ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کابینہ نے آج پسماندہ حیدرآباد۔ کرناٹک خطہ کی ترقی کیلئے خصوصی بجٹ گنجائش میں اضافہ کرتے ہوئے اس کو 600 کروڑ سے 1000 کروڑ روپئے کردینے کا فیصلہ کیا۔ چیف منسٹر سدارامیا نے کابینی اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ہم نے حیدرآباد۔ کرناٹک خطہ سے متعلق کئی فیصلے کئے ہیں … اس سال کے بجٹ میں ہم نے اس خطہ ک