تلنگانہ کے 99ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس پولیس کے تبادلے

حیدرآباد۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) ڈائریکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے آج ریاست کے 99 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے تبادلے عمل میں لائے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی مسٹر نومولہ مرلی کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملک پیٹ ڈیویژن مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر کے اشوک چکرورتی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سی سی ایس کا تبادلہ

ہاؤزنگ اسکیم پر اسمبلی میں تلخ مباحث، اجلاس ملتوی

حیدرآباد۔/19نومبر، ( این ایس ایس ) سابق کانگریس دور حکومت میں ہاؤزنگ اسکیم میں مبینہ بدعنوانیوں کے مسئلہ پر اسمبلی میں آج حکمران ٹی آر ایس کے ارکان کے ساتھ تلخ بحث اور الزامات کے تبادلہ کے بعد اصل اپوزیشن جماعت کانگریس کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کے مسئلہ پر ایوان میں آج تلخ مباحث ہوئے۔ ایوان کی پرسک

انٹر میڈیٹ امتحانات کے انعقاد پر تعطل برقرار

حیدرآباد۔/19نومبر، ( این ایس ایس ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ امتحانات کے انعقاد کے مسئلہ پر دوستانہ حل تلاش کرنے کیلئے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ راج بھون پر دونوں ریاستوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا لیکن وزراء اپنے متعلقہ موقف پر اٹل رہے اور حل تلاش کرنے میں ناکامی کے سبب اجلاس غیر مختتم ر

ڈاکٹرس کی مبینہ لاپرواہی سے مریضہ کی موت

حیدرآباد /19 نومبر ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر پولیس نے سرکاری دواخانے کے ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مقامی خاتون 40 سالہ للیتا جو ایدولاباد کے ساکن نرسیا کی بیوی تھی ۔ اس کی صحت خراب ہونے پر اس خاتون کو مقامی سرکاری دواخانے سے رجوع کیا گیا تھا ۔ جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ انسپکٹر گھٹکیس

ملٹری گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /19 نومبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ ترملگیری میں ایک شخص ملٹری گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ترملگیری کے مطابق 43 سالہ ایس راما کرشنا جو پیشہ سے میڈیکل ریپرزنٹیٹیو تھا ۔ کوکٹ پلی کے علاقہ میں رہتا تھا جو آج اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ملٹری کی گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

بینک قرضوں سے مربوط سبسیڈی کی اجرائی کیلئے اجازت طلبی

حیدرآباد۔19۔نومبر (سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے بینک قرضوں سے مربوط سبسیڈی کی اجرائی کیلئے تلنگانہ اور آندھراپردیش حکومتوں سے اجازت طلب کی گئی ہے ۔ دونوں ریاستوں میں مجموعی طور پر 36 کروڑ روپئے بطور سبسیڈی منظور کئے گئے۔ تاہم ریاست کی تقسیم کے بعد دونوں حکومتوں نے متعلقہ اکاؤنٹ کو منجمد کردیا تھا۔ تلنگانہ میں 1

سیاست ملت فنڈ سے 48 غریب طلبہ کے لیے APOSS فیس کی ادائیگی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( نمائندہ خصوصی ) : علم آدمی کو حقیقت میں انسان بناتا ہے ۔ معاشرہ میں اسے ممتاز مقام عطا کرتا ہے ۔ علم کی دولت سے مالا مال اقوام زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی و کامرانی کے جھنڈے گاڑتے ہیں اس کے برعکس علم جیسی انمول نعمت سے محروم فردیا اقوام کی کوئی قدر و منزلت نہیں ہوتی نہ ہی وہ زمانے میں اپنی موجودگی ، اہمیت و افادی

آر ٹی سی میں ایک ہزار نئی بسیں شامل کرنے کا منصوبہ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : سرکاری اے پی ایس آر ٹی سی میں مارچ 2015 تک ایک ہزار سے زائد نئی بسیں شامل کی جائیں گی ۔ آندھرا پردیش کے وزیر ٹرانسپورٹ ایس راگھو راؤ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے خسارہ سے دوچار آر ٹی سی کو خانگیانے کا امکان مسترد کردیا ۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر راگھوراؤ نے کہا کہ حکومت آر ٹی سی ک

کے بی آر پارک فائرنگ واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا

حیدرآباد۔19۔نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جوبلی ہلز میں واقع کے بی آر پارک میں پیش آئے فائرنگ کے واقعہ پر اسمبلی میں بیان دیا۔ اپوزیشن ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ آج صبح پیش آئے اس واقعہ کے سلسلہ میں حکومت بیان دے۔ چیف منسٹر نے تفصیلات پر مشتمل تحریری بیان پڑھ کر سنایا جس میں بتایا گیا ہے کہ ارابندو فارما ک

باپ کے شروع کئے گئے کام کو بیٹا مکمل کرتا ہے جانا ریڈی کے ریمارک پر ایوان میں قہقہے

حیدرآباد۔19۔نومبر (سیاست نیوز) قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی کے ایک ریمارک پر آج تلنگانہ اسمبلی میں قہقہے گونج اٹھے۔ نلگنڈہ کے ایس ایل بی سی پراجکٹ پر مباحث کے دوران وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے کہا کہ اگر کانگریس 10 برس کے اقتدار میں پراجکٹ کی تکمیل پر توجہ دیتی تو آج مباحث کی نوبت نہ آتی۔ کانگریس نے پراجکٹ کی تکمیل کے سلسلہ میں تساہل سے کام ل

چلڈرنس ایوارڈس کیلئے اسکولی طلبہ کی نامزدگی ، آج آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : چلڈرنس ایوارڈس جواہر بال بھون کے اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم باغ عامہ نامپلی میں 23 نومبر کو مقرر ہے جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر کے راجیا ڈپٹی چیف منسٹر اور جگدیش ریڈی وزیر تعلیم ہوں گے جن کے ہاتھوں حیدرآباد / سکندرآباد کے 150 اسکولس کے طلباء و طالبات کو ان کے شاندار مظاہرہ پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے نا

کمزور طبقات اور اقلیتوں کی بھلائی کو نظر انداز کرنے کا الزام

حیدرآباد۔19۔نومبر (سیاست نیوز) ریاستی اسمبلی میں آج اس وقت شور و غل اور ہنگامہ آرائی کے مناظر دیکھے گئے، جب کانگریس پارٹی کے رکن سمپت کمار نے مطالبات زر پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے حکومت کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے ۔ سمپت کمار کی جانب سے حکومت پر کمزور طبقات اور اقلیتوں کی بھلائی کو نظر انداز کرنے اور انتخابی وعدوں پر عمل آوری میں

شادی مبارک اسکیم کا اضلاع میں حوصلہ افزاء ردعمل

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : صحافت جمہوری نظام کا چوتھا ستون ہے جو عاملہ ، عدلیہ اور مقننہ پر تنقیدی نظر رکھتا ہے اگر یہ تنقید سیاسی بغض و عناد سے پاک اور تعمیری نکتہ نظر سے ہو تو صحافت کے اعلیٰ اقدار کی پاسداری ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے جلسہ تہنیت اور تشکر کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ، جس کا اہتما

اپوزیشن ارکان معطلی کے لئے اسمبلی آرہے ہیں

حیدرآباد /19 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ آسرا اسکیم کے تحت ہر غریب و مستحق افراد کو عزت کی زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج اسمبلی کے آغاز کے ساتھ ہی کانگریس ارکان اسمبلی نے معذورین، معمرین اور بیواؤں کے وظائف کے تعلق سے تحریک التوا نوٹس پیش کرتے ہوئے مباحث کا مطالبہ کیا اور اس

خواتین پر مظالم کی روک تھام کے لیے قوانین موجود لیکن عمل ندارد

حیدرآباد /19 نومبر ( سیاست نیوز ) پروفیسر شاتا واہنا یونیورسٹی شریمتی سجاتا سروے پلی نے ایفلو یونیورسٹی میں پیش آئے طالبہ کی عصمت ریزی واقعہ کی تحقیقات کروانے کے سلسلہ میں وائس چانسلر ایفلو سنینا سنگھ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی پر شدید تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں ۔

صوفیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت

حیدرآباد۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) سرزمین اولیاء حیدرآباد پر سہ روزہ عالمی جشن خسرو کا 22 نومبر سے آغاز ہوگا۔ مرکزی مجلس چشتیہ کے زیراہتمام منعقد ہونے والے اس سہ روزہ جشن کا مقصد قومی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے صوفیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔ مولانا مظفر علی صوفی نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 22

ٹیچرس کے تقررات کے لیے ڈی ایس سی اور ٹٹ ملا کر ایک امتحان دکن ریڈیو راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید کے جوابات

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام ٹیچرس کے ٹریننگ پروگرامس ڈی ایڈ ، بی ایڈ اور اہلیتی امتحان ٹٹ اور ڈی ایس سی کے سوالات کا ماہر تعلیم ایم اے حمید نے تشفی بخش جوابات دئیے ۔ اس پروگرام کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ شہر حیدرآباد کے علاوہ مختلف اضلاع عادل آباد ، نظام آباد ، ورنگل ، ظہیر آباد ، میدک سے کئ