مذہبی خبریں

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : حضرت علامہ حافظ سید شاہ غلام غوث حسینی قادری ادیب شطاریؒ کے 105 ویں عرس شریف کی تقاریب درگاہ شریف مسجد مرکزی آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں زیر سرپرستی مولانا سید محمد قبول بادشاہ حسنی الحسینی قادری الشطاری ادیب جانشین حضرت کامل انعقاد پذیر ہوں گی ۔ 27محرم کو بعد عصر مسجد آستانہ شطاریہ میں تلاوت کلام مجید بعد مغرب صندل مالی فاتحہ سبوچہ پیشکشی چادر گل سلام بحضور خیرالانام ﷺ و دعائے خیر امن و سلامتی نعت و منقبت ہوگی ۔ اور بعد نماز عشاء تا2 بجے شب محفل سماع خانقاہ کامل میں ہوگی ۔ مولانا سید غلام غوث شیخن احمد حسنی الحسینی قادری الشطاری کامل بادشاہ منتخب سجادہ نشین آستانہ مراسم عرس شریف انجام دیں گے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : جلسہ اصلاح معاشرہ 20 نومبر بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت الحاج مولانا محمد غوث رشیدی منعقد کیا جارہا ہے ۔ مولانا شاہ محمد ظلال الرحمن مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

مسجد کی زمین کے لیے تعاون کی اپیل
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : جلال بابا نگر 9 نمبر کشن باغ میں مسجد و مدرسہ کی شدید ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بیس لاکھ روپئے میں 265 گز زمین کی خریدی کا معاہدہ کیا گیا ۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ کے دست مبارک سے تعمیری کام کا آغاز کیا جا کر آر سی سی سلاب مکمل ہوچکا ہے ۔ مسجد محمد حنیف و مدرسہ رضیہ للبنات ملحقہ جامعہ نظامیہ کے لیے اپنے یا اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے رقمی تعاون فرمائیں اور جنت میں اپنے لیے گھر کے حقدار بنیں ۔ ناظمین مدرسہ مولانا محمد سمیع الدین سے فون 8885511786 ۔ مولانا محمد انوار احمد سے 9885470543 اور جناب مولانا صاحب سے 8341612822 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

جلسہ تاثرات حج برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : تنظیم بنت حرم کے زیر اہتمام جلسہ تاثرات حج برائے خواتین وطالبات بمقام اردو گھر نزد اسریٰ ہاسپٹل مغل پورہ 24 نومبر 11 بجے تا 4 بجے دن زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ منعقد ہوگا ۔ حاجی خواتین اپنے تاثرات حج و عمرہ بیان کریں گی ۔ دلچسپی رکھنے والی خواتین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9618254762 ۔ 9247240425 پر ربط کریں ۔۔

جلسہ فضائل اہلبیت اطہارؓ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : جلسہ فضائل اہلبیت اطہارؓ بمقام مسجد سیدہ فاطمۃ الزہراؓ ہل کالونی نواب صاحب کنٹہ متصل مکان قاضی صاحب 22 نومبر بعد نماز عشاء منایا جارہا ہے ۔ اس جلسہ کی نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری کریں گے مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری مرتضی پاشاہ اور مولانا سید علی حسینی قادری مخاطب کرینگے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : حضرت ابوالعرفان شاہ سید احمد عارف حسینی القادری الملتانی المعروف میاں قبلہؒ کا 106 واں عرس شریف 26 محرم زیر سرپرستی حضرت ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی سجادہ نشین درگاہ پیر قطب المشائخ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محقق امام پورہ شریف مقرر ہے ۔ تقاریب عرس کا آغاز قیام گاہ سجادہ نشین محلہ سمتا کالونی بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک و ختم سے ہوگا ۔ بعد نماز عشاء درگاہ شریف برمزار معز گل افشانی و فاتحہ ہوگی ۔ مراسم عرس شریف جانشین دوم حضرت مولانا ابوزاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی انجام دیں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : صاحب الاولیاء حضرت سید صاحب حسینی قادریؒ کا 139 سالہ عرس شریف ٹیکمال میں زیر نگرانی مولانا سید شاہ احمد نور اللہ حسنی حسینی قادری متولی و سجادہ نشین مقرر ہے ۔ نظام العمل کے مطابق 20 نومبر بعد عصر صندل مالی متولی و سجادہ نشین انجام دیں گے اور بعد مغرب زیر نگرانی مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری جلسہ عظمت اہل بیتؓ و فیضان اولیاء منعقد ہوگا ۔ مولانا خواجہ محمد انوار اللہ صدیقی قادری کی قرات کلام پاک اور جناب علی و محمد منیر الدین بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ نگران جلسہ کے علاوہ مولانا سید شاہ مصطفی سعید قادری اور مولانا سید شاہ مرتضی علی صوفی حیدر قادری کے خطابات ہوں گے ۔ 21 نومبر صبح تا نصف النہار طعام برائے خاص و عام ، میلاد کی محفل اور بعد ظہر قرآن خوانی و قل کی محفل پر تقاریب عرس مکمل ہوگی ۔۔

جشن وارث علی شاہ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : بضمن عرس مبارک جشن وارث ، وارث گلشن کاماٹی پورہ عثمان باغ بندل گوڑہ 23 نومبر اتوار 29 محرم اور 24 نومبر کو مقرر ہے ۔ 23 نومبر اتوار مغرب تا عشاء قصیدہ بردہ شریف کا اہتمام ہوگا ۔ بعد نعتیہ مشاعرہ زیر نگرانی حضرت یزدانی حافظ وارثی سجادہ نشین آستانہ مریم بی وارثی منعقد ہوگا ۔ نظامت کے فرائض محمد شبیر علی خاں شبیر انجام دیں گے ۔ ڈاکٹر افضل عارفی نے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ 24 نومبر مغرب تا عشاء قصیدہ بردہ شریف بعد عشاء شب بھر محفل سماع مقرر ہے ۔ 4 بجکر 13 منٹ پر محفل قل کا اہتمام ہوگا اور تبرک کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ تمام مراسم یزدانی حافظ وارثی سجادہ نشین آستانہ مریم بی وارثی فرزند الحاج غوث علی شاہ وارثی احرام پوش انجام دیں گے ۔۔

مقابلہ حفظ القرآن میں انعام اول
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : حافظ و قاری محمد بابا فہد الدین حسامی کے بموجب پہلا مقابلہ حفظ القرآن الکریم تقویٰ اسلامک سنٹر مسلمہ حکومت امریکہ ڈائرکٹر حافظ عبدالمجید ( یو ایس اے ) نے کروایا ۔ اس مسابقہ میں کافی تعداد میں حفاظ کرام نے حصہ لیا ۔ حافظ و قاری محمد بابا محی الدین حسامی ولد حافظ و قاری محمد بابا شرف الدین حسامی نے انعام اول حاصل کیا ۔ ڈائرکٹر تقویٰ اسلامک سنٹر حافظ عبدالمجید نے اپنی جانب سے 10 ہزار روپئے نقد انعام اور سند عطا کی ۔ مقابلہ اردو گھر مغل پورہ میں 15 نومبر کو منعقد ہوا ۔ اس پروگرام میں سامعین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور یہ پروگرام دعا پر اختتام پذیر ہوا ۔۔

اعراس حضرات قادری صاحبان
حیدرآباد۔ 19 نومبر (راست) محمد محسن خاں قادری کی اطلاع کے بموجب سالانہ اعراس شریف قادری صاحبان حضرت سید ابراہیم قادریؒ حضرت سید مکی شاہ قادریؒ، حضرت سید مدنی شاہ قادریؒ، حضرت سید اسمعیل شاہ قادریؒ، حضرت سید داؤد ملک شاہ قادریؒ کی عرس تقریب اتوار 23 نومبر بعد نماز ظہر مولانا سید سادات پیر بغدادی کی زیرنگرانی حسب ذیل نظام العمل مقرر ہے۔ ایک ساعت دن نماز ظہر مسجد محمدیہ خانہ پور میں ادا کی جائے گی۔ قبل نماز محفل قرآن خوانی بعد نماز ظہر رفاعی فقراء اور عقیدت مندوں کے ہمراہ مسجد محمدیہ سے جلوس صندل روانہ ہوگا اور درگاہ شریف واقع خانہ پور عثمان ساگر شنکر پلی روڈ پہنچے گا۔ مولانا سید سادات پیر بغدادی مراسم عرس انجام دیں گے۔ بعدازاں جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا۔ مولانا سید اسحق محی الدین قادری (بانی و ناظم مدرسہ باب العلم انوار محمدی)، مولانا قاضی محمد ناصرالدین صدیقی (صدر مدرس) ، مولانا حافظ محمد آصف عرفان قادری کے خطابات ہوں گے۔ مولانا سید عبدالسلام حسینی شاہدی، مولانا سید احمد معین الدین حیدر پاشاہ قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔ مولانا حافظ غلام محمد خاں نقشبندی کی قرأت کلام مجید سے محفل کا آغاز ہوگا۔
مکہ مسجد میں شاہ ولی اللہ کانفرنس
حیدرآباد۔ 19 نومبر (پریس نوٹ) مرکزی بزم انوار صوفیہ شاہ ولی اللٰہی کے زیراہتمام امام المحدثین فی الہند حضرت علامہ شاہ ولی اللہ محدث صوفی دہلویؒ کے 260 ویں عرس کے موقع پر 21 نومبر کو بعد نماز جمعہ تاریخی مکہ مسجد میں ’’شاہ ولی اللہ کانفرنس‘‘ مقرر ہے۔ مولانا سید شاہ محمد قبول بادشاہ حسنی حسینی قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن صدارت کریں گے۔ مولانا سید شاہ اولیاء حسینی قادری مرتضی پاشاہ نبیرہ حضرت شیخ الاسلامؒ نگرانی کریں گے۔