پسماندہ ریاست جھارکھنڈ کو ترقی کی بلندیوں تک لے جاؤں گا

جمشید پور۔ 29 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں جھارکھنڈ کو نمبر ایک ریاست بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت ، معدنیات کے لٹیروں پر لگام کسے گی اور آئندہ پانچ برسوں میں ریاست کو 20,000کروڑ کے فوائد پہنچائیگی ۔ انھوں نے کہاکہ جھارکھنڈ میں جاریہ اسمبلی انتخابات کا معدنیات کی دولت سے مالا مال ریاست کے مستقب

اسلام دہشت گردی کی تائید نہیں کرتا

کولکتہ 29 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جمیعۃ العلما ہند کے سکریٹری جنرل ایم اے مدنی نے آج کہا کہ اسلام دہشت گردی کی تائید نہیں کرتا اور مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ملک کی ترقی میں مدد کرنے صحیح راستے کا انتخاب کریں۔ مسٹر مدنی نے یہاں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں بلکہ ہمیں دہشت گرد قرار دینے والے دہشت گرد ہیں

حسنی مبارک ‘ سینکڑوں احتجاجیوں کے قتل کے الزام میں بری

قاہرہ 29 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے معزول صدر حسنی مبارک کو ایک عدالت نے قتل کے الزامات سے بری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حسنی مبارک 2011 کے انقلاب کے دوران سینکڑوں غیر مسلح احتجاجیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ اس احتجاج کے ذریعہ مصر میں حسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا تھا ۔ ایک ڈرامائی انداز کے فیصلے میںجج مح

شیشہ و تیشہ

وحید واجد (رائچور)
جھاڑو…!
ہاتھوں میں لئے کوئی کھڑا ہے جھاڑو
یا خود ہی دباؤ میں بنا ہے جھاڑو
کوئی نہ کوئی جھاڑ رہا ہے بے شک
بھارت پہ ہر ایک پھیر رہا ہے جھاڑو
٭٭٭
ہر روز جہاں دیکھو یہی ہے چرچا
دراصل ہے مذہب کا فسادی کچرا
جب تک یہ فسادی ہے مرے بھارت میں بھارت یہ مرا ’سوچھ‘ نہیں ہوسکتا
………………………
ایسا کرو …!

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایک روٹی کے نوالہ کی وجہ سے تین آدمی جنت میں داخل کئے جاتے ہیں۔ ایک حکم دینے والا، دوسرا کھانا پکانے والا، تیسرا وہ خادم جس نے یہ روٹی کا نوالہ مسکین کو جاکر دیا‘‘۔ (طبرانی)

ہیوز کی 3ڈسمبر کو آخری رسومات

سڈنی۔29نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی اوپنر فلپ ہیوز جن کا گذشتہ روز انتقال ہوگیا ہے ‘ ان کی 3ڈسمبر کو شمالی نیوساؤتھ ویلس میں آبائی شہر میکس ویلے میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔ آنجہانی بیٹسمین کی آخری رسومات یہاں میکس ویلے ہائی اسکول کے اسپورٹس ہال میں منعقد ہوں گی ۔ یہ وہی اسکول ہے جہاں سے ہیوز نے تعلیم حاصل کی ہے ۔ کرکٹ آسٹریل

ڈریسنگ روم کا ماحول پہلے جیسا نہیں ہوگا: کلارک

سڈنی ۔29نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز کو جذباتی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیائی ڈریسنگ روم ہیوز کے بغیر پہلے جیسا کبھی نہیں ہوگا ۔ یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے کلارک کی آنکھوں میں آنسو دکھائی دیئے ۔ہیوز جو کہ باؤنسر کی وجہ سے شدید زخمی ہوکر دواخانہ میں شریک ہوئے تھے ت

ماؤنٹ مرسی اسکول کا اسپورٹس ڈے

حیدرآباد۔29ڈسمبر ( راست ) ماؤنٹ مرسی اسکول کا سالانہ اسپورٹس ڈے بابوخان اسٹیٹ ایرینا کوکا پیٹ میں منعقد ہوا جس میں انٹرنیشنل کراٹے چمپئن سیدہ فلک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے شاندار اسپورٹس ڈے کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دینے کے علاوہ طلبہ کو اپنے تجربات سے واقف کرواتے ہوئے انہیں مفید مشورہ دی

مکالم کی ڈبل سنچری‘ پاکستان کو دگنی مشکلات

شارجہ۔29نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مکالم نے کریئر کی چوتھی ڈبل ٹسٹ سنچری اسکور کرلی ہے اور ٹیم نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 637/8رنز اسکور کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 286رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ مکالم نیوزی لینڈ کیلئے چوتھی ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی‘ ٹسٹ کرکٹ میں چوتھی تیز ترین ڈبل سنچری اور ایک سال م

بنگلہ دیش داخلی انتشار کا شکار

کلدیپ نیر

جب کبھی بھی میں بنگلہ دیش گیا میں نے یہ محسوس کیا ایک ادارہ یا دوسرا ادارہ اپنا اعتماد کھوچکا ہے ۔ گذشتہ دنوں پارلیمنٹ کی باری تھی ۔ اس بار عدلیہ نشانے پر ہے ، جہاں ایک بہت بڑے وکیل کو قتل کردیا گیا ۔

جمائی کو روکنے کا مجرب طریقہ

سوال : میں نے کچھ دن قبل ایک خطیب صاحب سے سنا کہ اگر کسی کو جمائی آئے اور وہ اس وقت انبیاء کا تصور کرے تو اس کی جمائی رک جاتی ہے۔ کیا اس کی کوئی دلیل ہے یا صرف یہ ایک مقولہ ہے؟ نیز اگر کسی کو نماز میں جمائی آئے تو کیا طریقہ اختیار کرنا چاہئے۔
محمد عبدالمنان سکندر، نواب صاحب کنٹہ