سریتا دیوی کو باکسنگ انڈیا کی مدد

نئی دہلی ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراسپورٹس سربانندا سنوول نے آج پارلیمنٹ کو مطلع کیا ہیکہ اے آئی بی اے کی جانب سے ہندوستانی خاتون باکسر ایم سریتا دیوی پر جو ہر قسم کے مقابلہ میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے اس کے خلاف باکسنگ انڈیا سریتا دیوی کی کوئی مدد کررہا ہے۔ پارلیمنٹ میں آج 4 ارکان پی ناگارجن ، بھولاسنگھ، پرہلاد سنگھ پٹیل او

پاک ۔ نیوزی لینڈ آج تیسرے ٹسٹ کا آغاز

شارجہ ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان رواں ٹسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ کل یہاں شروع ہورہا ہے۔ پاکستانی ٹیم پہلے ٹسٹ میں کامیابی کے ذریعہ سیریز میں 1-0 کی ناقابل شکست سبقت بنا چکی ہے لیکن گذشتہ ٹسٹ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے مظاہرہ نہ صرف بہترین تھے بلکہ وہ دوسرے ٹسٹ میں کامیابی کے قریب بھی پہنچ چکی تھی گرچہ

یونٹی ورلڈ کپ ، ہندوستان سخت گروپ میں

پاناجی ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایکسپو 2014ء یونٹی ورلڈکپ کیلئے آج ڈرا کا اعلان کردیا گیا ہے اور ہندوستان سخت اور مضبوط گروپ اے میں شامل ہے جس کی دیگر ٹیمیں برازیل، پرتگال اور گھانا ہیں۔ گروپ بی میں کولمبیا، نائجیریا، مصر اور ازبکستان شامل ہیں۔ امریکہ کے شہر اولانڈو کی ہوٹل فلوریڈا اور کانفرنس سنٹر میں منعقدہ تقریب میں مذکورہ ورلڈک

ہندوستانی کھلاڑیوں کی نیک تمنائیں

ایڈیلیڈ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کھلاڑی فل ہیوز جوکہ سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، جس پر آسٹریلیا کا دورہ کررہی ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے جو بیان جاری کیا ہے اس میں مہمان ٹی

نکہت زرین کو سلطان العلوم کی جانب سے 50 ہزار روپئے

حیدرآباد۔ 25 نومبر (پریس ریلیز) سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی نے ہندوستانی باکسر نکہت زرین کو رواں برس سربیا میں منعقدہ گولڈن گلو ورلڈ اوپن چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر تہنیت پیش کی اور اس موقع پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کیلئے سنہری فتوحات حاصل کرنے والی باکسر نکہت کو 50 ہزار روپئے بھی دیئے۔ اس موقع پر سلطان الع

مائیکل کلارک پہلے ٹسٹ سے باہر : رپورٹس

ایڈیلیڈ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) زخمی کپتان مائیکل کلارک ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ سے باہر ہوچکے ہیں کیونکہ کلارک کو اپنی فٹنس ثابت کرنے کی ہدایت دی گئی تھی جس کیلئے انہیں جمعہ کو ایڈیلیڈ میں دورہ کنندہ ہندوستانی ٹیم کے خلاف دو روزہ وارم اپ مقابلہ میں شرکت کرنی لازم تھی لیکن زخمی کلارک اس مقابلہ سے دستبردار ہوچکے ہی

رنگ برنگی تتلی

تتلی آئی تتلی آئی
کیسی اچھی رنگ برنگی
نیلی نیلی ‘ پیلی پیلی
کالی‘ بھوری اور سنہری
اُڑتی بڑھتی بیچ میں رُکتی
ڈالی ڈالی خوب پھدکتی
پتے پتے پر اِٹھلاتی
کیاری کیاری چکر کھاتی
میٹھے میٹھے گیت سناتی
اِس کا اُس کا جی بہلاتی
نازک پھولوں کا رس پیتی
بھینی بھینی خوشبو لیتی
آئی تتلی باغ میں آئی
رب کی اپنے شان دکھائی

کیا آپ جانتے ہیں…؟

بچو ! بارش میں بجلی بھی کوندتی ہے اور بادل بھی گرجتے ہیں ۔ ہمارے کچھ ننھے منے ساتھی بادل گرجنے سے ڈر جاتے ہیں ، وہ یہ بھی سوچتے ہیں کہ یہ بادل کیوں گرجتے ہیں ۔

مسلمان سائنس داں ۔ابنِ رشد

بچو! مسلم سائنسدانوں میں ابن رشد ایک ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا پورا نام ابوالولید محمد بن احمد بن رشد تھا۔ یہ قرطبہ میں 1162ء میں پیدا ہوئے۔ ابن رشد خاموش طبع انسان تھے۔ انہیں مغرب کا ابن سینا تسلیم کیا جاتا ہے۔ وہ ایک بہترین طبیب، ماہر فلکیات اور فلسفی تھے۔

حکایت

حضرت جنید بغدادیؒ کے پاس کسی نے ایک پرندہ بطور تحفہ بھیجا۔ آپ نے اسے قبول کرکے پنجرے میں بند کردیا اور کچھ مدت کے بعد پرندے کو آزاد کردیا۔ کسی نے پوچھا : ’’ حضرت آپ نے پرندے کو آزاد کیوں کردیا؟

لطائف

٭ باپ کو اس کے بچے کے بارے میں اسکول ٹیچر کا خط ملا۔ باپ نے غصے میں بیٹے کو بُلایا اور گرج کر کہا۔’’ تمہیں معلوم ہے تمہارے ٹیچر نے اس خط میں کیا لکھا ہے؟ ‘‘
’’ جی نہیں! ‘‘ بیٹے نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے کہا۔’’ تمہارے ٹیچر نے لکھا ہے کہ شاید وہ زندگی بھر تمہیں کچھ سکھا نہ سکیں گے‘‘۔

مسکراہٹ : مخالف کو بھی زیر کردے

مسکراہٹ، عطیہ خداوندی ہے لیکن آج کل کے اس نفسا نفسی کے دور میں مسکرانا بھی لوگ بھولتے جارہے ہیں۔ جسے دیکھو ہر وقت چہرے پر تیور چڑھائے نظر آتا ہے، کچھ پوچھو تو کوئی کاٹ کھانے کو دوڑتا ہے، اس مہنگائی کے دور میں معلوم ہوتا ہے کہ مسکرانے پر بھی چارجس ادا کرنے پڑیں گے۔

سبزی کباب

ضروری اشیاء: کدو آدھا کیلو، درمیانے ٹنڈے آٹھ عدد، چنے کی دال ایک پاؤ، زیرہ کھانے کا ایک چمچہ، ثابت گرم مسالا کھانے کا ایک چمچہ، ہری مرچ تین یا چار عدد، ٹماٹر ایک عدد، لہسن دس جوے، ترئی دو عدد، آلو ایک عدد، ثابت دھنیا چائے کا ایک چمچہ، ثابت لال مرچ آٹھ عدد، نمک حسب ذائقہ، ہرا دھنیا آدھی پیالی، پیاز دو عدد کٹی ہوئی۔

مہندی کی مہک اور چوڑیوں کی کھنک

مشرقی روایت و تہذیب میں مہندی کے ساتھ ساتھ چوڑیوں کو عورت کی زندگی کا ایک اہم حصہ تصور کیا جاتا ہے۔ معصوم ننھی منی بچیوں سے لیکر نوجوان لڑکیاں اور بڑی عمر کی خواتین بھی چوڑیوں کا خاص اہتمام کرتی ہیں۔

Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

سوال : تلنگانہ ریاست میں ایک لاکھ سے زائد سرکاری جائیدادوں پر تقررات کا اعلان ہوا ؟ طریقہ کا کیا ہوگا ؟ اس بارے میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ایک لاکھ 7 ہزار جائیدادوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اعلان کیا اس کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

جموں و کشمیر اسمبلی چناؤ میں ریکارڈ رائے دہی

سرینگر/ رانچی۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں آج کسی ناخوشگوار واقعہ سے پاک پہلے مرحلہ کے اسمبلی انتخابات میں ریکارڈ 71.28 فیصد پولنگ درج کی گئی جبکہ عوام نے 15 حلقوں میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرتے ہوئے علحدگی پسندوں کی جانب سے بائیکاٹ کی اپیلیں اور سرد موسمی حالات نظرانداز کردیئے۔ جھارکھنڈ میں بھی نکسل ازم سے متاثرہ 13 ح

دہشت گردی سے اجتماعی مقابلہ ضروری : سشما سوراج

کٹھمنڈو۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی کو اس علاقہ کو درپیش سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے ہندوستان نے آج کہا کہ اس کے اجتماعی جواب کی ضرورت ہے۔ سارک کو چاہئے کہ اس لعنت سے تین محاذوں ثقافت، تجارت، روابط پر مقابلہ کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی گہری اور پائیدار ہوسکے۔ سارک وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خ

سارک چوٹی کانفرنس کا نیپال میں آج آغاز

کٹھمنڈو۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور سارک ممالک کے دیگر قائدین کا اجلاس کل کٹھمنڈو میں منعقد ہوگا جس کا مقصد علاقائی گروپ میں نئی جان ڈالنا اور اسے ایک بڑا پلیٹ فارم بنانا ہے تاکہ فراخدلانہ تجارت کے ذریعہ معاشی ترقی کی رفتار تیز کی جاسکے اور دہشت گردی و تبدیلی ماحولیات کے چیلنجوں کا سامنا کیا جاسکے۔ دو روزہ 18 وی

جھارکھنڈ کو عدم استحکام سے نجات دلایئے

چائباسہ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے رائے دہندوں سے کہا کہ بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں اکثریت دلوانے کو یقینی بناکر سیاسی استحکام پیدا کریں۔ نریندر مودی چائباسہ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریاست کو معدنیات اور قدرتی وسائل کی نعمت حاصل ہے، لیکن عوام سیاسی عدم استح