بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی پولیس میں جھڑپیں

یروشلم۔ 25 نومبر۔ (سیاست ڈاٹ کام ) فلسطین میں ان دنوں کشیدگی کا مرکز بننے والے شہر بیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین اور صیہونی پولیس کے درمیان تازہ جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ صیہونی فوج کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تازہ جھڑپیں جنوب مشرقی بیت المقدس میں جبل المک

جہادی تحریک کے تدارک کیلئے نیا عالمی نظام درکار : ایم جے اکبر

ٹورانٹو ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مسلم دنیا کو ’’جدیدیت ‘‘ پر مبنی کوئی نیا بین الاقوامی نظام تشکیل دینا چاہئے تاکہ اسلامک اسٹیٹ کی شروع کردہ انتہاپسندی کی اچا نک لہر سے خود کو بچاکر محفوظ رکھا جاسکے ، ایک سینئر بی جے پی لیڈر نے یہ بات کہی ۔ بی جے پی ترجمان ایم جے اکبر نے کل یہاں کہا کہ جب تک مسلم دنیا عالمی حکمت عملی ترتیب دیکر عصری

لیونی سمیت کئی وزراء کا مستعفی ہونے کا اعلان

یروشلم۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی مخلوط حکومت میں اتوار کو اسرائیل کو یہودی مملکت قرار دینے سے متعلق ایک متنازعہ قانون کی منظوری کے بعد سخت مخالفت سامنے آئی ہے، جس کے بعد وزیر قانون و انصاف زیپی لیونی سمیت کئی دوسرے وزراء نے استعفٰی دینے کا اعلان کیا ہے۔عبرنی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں لیونی نے

سارک کانفرنس سے ہند ۔ پاک کشیدگی میں کمی کی امید

اسلام آباد ۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک ۔ ہندوستان سرحد پر کشیدگی برصغیر میں امن کیلئے خطرہ ہے، لیکن امید ہے کہ سارک کانفرنس سے دونوں ممالک میں تلخی کم ہوگی۔ آج یہاں دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’’امن مساعی میں رکاوٹ پاکستان اورہندوستان دونوں کیلئے ن

یو این میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی

نیویارک ۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا ہے۔ اس موقع پر ادارے کے عہدیداروں اور کئی ممالک نے فلسطینی اور اسرائیلی تنازعے کیلئے دو مملکتی حل اور پر تشدد کارروائیوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ 2014 ء کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سال مقرر کرنے کی اقوام متحدہ کی جنرل اس

سیاہ فام نوجوان کا قتل ثابت نہیں ہوا، مظاہرے جاری

فرگوسن۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست مسوری میں سیاہ فام مائیکل براون کے قتل میں سفید فام پولیس اہلکار پر جرم ثابت نہ ہوسکا جس کے بعد فرگوسن شہر میں ہنگا مے پھوٹ پڑے۔گرینڈ جیوری کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرین نے ایک درجن عمارتوں کو آگ لگا دی۔ اِن میں سے بیشتر تباہ ہوجانے کی اطلاعات ہیں ۔ مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلائے اوردک

امریکی فوجی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکراگئی،دو فوجی ہلاک

کابل۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں امریکی فوج کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔اس واقعہ میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کابل پولیس کے سربراہ کے ترجمان نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے ۔ کابل صوبائی پولیس سربراہ جنرل محمد ظہیر کے مطابق شہر کے وسط میں دوسرا دھماکہ چند گھنٹے بعد پیش آیا لیکن

بنگلہ دیشی جنگی مجرمین کو سزائے موت کیخلاف اپیل کی اجازت

ڈھاکہ ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دس بنگلہ دیشی مجرمین جنہیں سزائے موت سنائی گئی ہے، انہیں اپنی سزاء دہی اور جنگی جرائم کی پاداش میں دی گئی سزا کے خلاف قطعی اپیل کا حق حاصل ہوگیا ہے، اس ملک کے اعلیٰ قانونی عہدیدار نے آج یہ بات کہی۔ سپریم کورٹ نے رولنگ دی کہ سات اسلام پسند اور تین دیگر مجرمین اپنی سزاؤں پر نظرثانی کی استدعا کے اہل ہیں، جو

اسلامک اسٹیٹ کو 45 ملین ڈالر زر تاوان ادا ہوا: یواین

اقوام متحدہ ۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ کی نگرانی کرنے والی ٹیم نے بتایا ہے کہ 2012 ء سے لیکر رواں برس تک اسلامک اسٹیٹ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کو اغوا کی وارداتوں کے تحت 120 ملین ڈالر تک تاوان دیا گیا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کو 35 سے 45 ملین ڈالر کے درمیان زر تاوان دیا گیا۔ مانیٹرنگ ٹیم کی سربراہ یوستانا

نیوکلیئر معاہدے کیلئے وقت ناکافی ہوا : ایران

تہران۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ویانا میں جوہری مسئلہ پر سمجھوتے کے بارے میں کافی وقت نہ ملنے کی وجہ سے اتفاق نہیں کیا جاسکا۔ ایران اثباتی موقف رکھتا ہے، اس کو یقین ہے کہ حتمی معاہدہ بہت جلد کیا جا سکے گا۔دریں اثناء ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور چھہ فریقی مصالحت کار

جنوبی مراقش میں بارشیں، 17 افراد ہلاک

رباط۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مراقش کے جنوب میں بارشوں کے بعد سیلاب سے 17 افراد ہلاک اور 18 لاپتہ ہو گئے۔ سیلابی ریلوں کی وجہ مالی نقصان کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ صوبہ گوئلمم سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق سیلابی ریلے میں 13 افراد بہہ کر ہلاک ہو گئے۔ دریا میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ سیاحوں کیلئے معروف تفری

سعودیہ میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم

ریاض ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی شہری آج اپنے ملک سے تعلق رکھنے والا ایسا آٹھواں شخص بن گیا جس کا وسط اکٹوبر سے منشیات کی اسمگلنگ کی پاداش میں سعودی عرب میں سر قلم کردیا گیا۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق سیف الرحمن گولا جان ان 73 بیرونی اور سعودی شہریوں میں تازہ ترین شخص ہے جسے اس سال سعودی سلطنت میں سزائے م

یروشلم میں کشیدگی کے اضافہ پر ہندوستان کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ ۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے عرب اکثریتی مشرقی یروشلم میں بڑھتی کشیدگیوں پر گہری تشویش ظاہ کرتے ہوئے تحمل کی ضرورت اور اشتعال انگیزی سے گریز پر زور دیا ہے اور اُمید ظاہر کی کہ اسرائیل اور فلسطین مذاکرات کے احیاء کیلئے درکار سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں گے ۔ یو این جنرل اسمبلی سیشن میں کل ہندوستان کے مستقل نمائندے

فلسطینی حکومت اور ہلال احمر میں معاہدہ

غزہ۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطین کے جنگ سے تباہ حال شہر میں فلسطینی حکومت اور بین الاقوامی امدادی ادارہ ہلال احمر نے مکانات سے محروم شہریوں کیلئے 100 موبائل مکان تعمیر کرنے کے ایک نئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے پر 14 لاکھ ڈالر کی رقم خرچ ہوگی اور یہ امدادی رقم جزائر مالدیپ کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔ ان موبائل مکانات کی تعمی

سعودیہ میں 45 ہندوستانی کئی ماہ کی تنخواہ سے محروم

جدہ ۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے 45 ورکر سعودی عرب میں جدہ کے قریب ایک لیبر کیمپ میں کئی ماہ سے عدم ادائیگی کا شکار ہونے کے بعد پریشانی میں دن گذار رہے ہیں ، جس پر یہاں کے ہندوستانی مشن نے یہ مسئلہ یکسوئی کیلئے حکام سے رجوع کیا ہے ۔ قونصل (کمیونٹی ) متعینہ جدہ راج کمار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم کفیل کمپنی کے ساتھ ب

انڈین ریلویز کی ٹیم کا دورۂ چین

بیجنگ ۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ریلوے کی ایک ٹیم ان دنوں چین میں ہے تاکہ 1.754 کیلومیٹر طویل دہلی ۔ چینائی ہائی اسپیڈ ٹرین کوریڈور کی تعمیر کیلئے ضروری جائزہ لیتے ہوئے منصوبے ترتیب دیئے جائیں ۔ یہ کوریڈور دنیا کی دوسری سب سے بڑی بلٹ ٹرین لائین ہوگی ۔ عہدیداروں نے یہاں نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ریل وکاس نگم لمیٹیڈ سے

سابق بنگلہ دیشی وزیر کی خودسپردگی

ڈھاکہ۔ 25 نومبر( سیاست ڈاٹ کام) ایک سابق بنگلہ دیشی وزیر جنہوں نے اپنے مخالف اسلام بیانات کے ذریعہ ہلچل پیدا کردی، آج انہوں نے پولیس کے آگے خودسپردگی اختیار کرلی جبکہ ایک عدالت نے ملک گیر احتجاجوں کے پیش نظر ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا تھا۔ عبداللطیف صدیقی کی خودسپردگی ایسے روز ہوئی جبکہ اسلام پسندوں نے انہیں گرفتار کرنے کیلئے الٹی