کریم نگر میں اساتذہ کیلئے تربیتی پروگرام

کریم نگر ۔ 27 ۔ نومبر ( ای میل ) سروسشکھا ابھیان اسسٹنٹ مانیٹرنگ آفیسر افضل محی الدین کے بموجب ضلع کریم نگر میں تمام پرائمری و ہائی اسکولس میں کام کرنے والے ایس جی ٹی اساتذہ کیلئے مضمون واری نظام الاوقات کے مطابق سہ روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس کی تفصیل اس طرح ہے ۔ مضمون اردو یکم تا 3 ڈسمبر ، گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ صاحب کری

سرکاری اداروں میں اردو یکسر نظر انداز

نیالکل ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ کو دیا گیا لیکن آج تک بھی اس پر کوئی عمل آوری نہیں کی گئی ۔ ضلع میدک کے نیالکل منڈل میں سرکاری محکمہ جات منڈل پرجا پریشد یم آر او آفیس پولیس اسٹیشن حد نور محکمہ جنگلات آبی رسانی منڈل ایجوکیشن آفیس دیگر سرکاری محکمہ ادارہ جات میں نیالکل منڈل کے

عوامی مسائل کے جائزہ پروگرام کا انعقاد

کریم نگر ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ کارپوریشن جائزہ پروگرام جو کہ مخالف حکومت میں روبہ عمل تھا ۔ پھر سے اس پروگرام کی شروعات کی منصوبہ بندی کی جاکر 2 اور 3 ڈیویژن کا میئر اور کمشنر نے پیدل دورہ کرتے ہوئے وہاں مقیم گھریلو افراد سے سوالات کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کئے اس پروگرام کی شروعات کیلئے ڈسٹرکٹ ک

اردو یونیورسٹی ایکشن کمیٹی کڑپہ کی تشکیل

کڑپہ ۔ 27 ۔ نومبر ( ذریعہ ڈاک ) وزیراعلی آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو نے اہل کڑپہ کو یقین دلایا تھا کہ کڑپہ میں اردو یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ حسب وعدہ انہوں نے اسمبلی میں بھی کڑپہ میں اردو یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ۔ اہل کڑپہ اس تحفہ کیلئے وزیراعلی کے شکر گزار ہیں ۔ کڑپہ میں اردو یونیورسٹی کے قیام کے سلسلہ میں وزی

جگتیال کے مسلم شادی خانہ کی تعمیر ہنوز ادھوری

جگتیال ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم شادی خانہ کمیونٹی ہال جگتیال کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ صحیح پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپیوں کے خرچ کے باوجود شادی خانہ ویرانی کا شکار ہے ۔ 1993 ء میں منظور کردہ مسلم شادی خانہ اور کمیونٹی ہال میں آج تک کوئی بڑی شادی یا مسلمانوں کے کاز کے استعمال کے قابل نہ بناء اس کو سیاسی رنگ دیتے ہو

آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے بیداری پروگرام کا انعقاد

کریم نگر ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں ہماری وراثتی دولت کے تحفظ کیلئے تمام کی حصہ داری ہو ان خیالات کا اظہار ضلعی اطلاعات و تعلقات عامہ عہدیدار DVJAY پرساد نے کیا ۔ منگل کو ’’ بین الاقوامی وراشتی ہفتہ تقاریب ‘‘ ( ورلڈ ہرٹیج ویک )کی اختتامی میٹنگ جو محکمہ آثار قدیمہ کے میوزیم میں منعقد کی گئی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وراشت

تعلیم کے ساتھ کھیل کود پر توجہ دیں

مٹ پلی ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ جونیر کالج کے احاطہ میں دو دن سے منعقدہ راجیو گاندھی کھیل ابھیان منڈل سطح کھیلوں کا اختتام ہوا ۔ اختتامی تقریب سے مقامی تحصیلدار جناب نریندرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ حصول تعلیم کے ساتھ کھیل کود کے ماحول کو فروغ دیتے ہوئے اچھی صحت و تندرستی کو برقرار رکھیں حکومت کی جانب سے

اوٹکور میں وظائف کے درخواستوں کی تنقیح مکمل

اوٹکور ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے معمر حضرات ، بیوگان اور معذور افراد کیلئے زائد رقم دینے کا وعدہ کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے دوبارہ تنقیح کرتے ہوئے سروے مکمل کیا ہے ۔ تاحال ان حضرات کو وظیفہ حاصل نہ ہوسکا معمر غریب بے سہارا ، بیواوؤں کو حکومت کے جانب سے دیئے جانے والے وظائف کا انتظار کررہے ہیں ۔ دو ماہ گ

تمباکو کی فروخت پر پابندی لگائی جائے

بیدر ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کے گورنر واجو بھائی والا نے ریاستی حکومت کو یہ مشورہ دیا ہے کہ انسان کی صحت کیلئے خطرہ ثابت ہونے والے تمباکو اور تمباکو سے بنی اشیاء کی فروخت پر پابندی لگائی جائے ۔ گجرات ریاست نے تمباکو سے تیار ہونے والی اشیاء پر پابندی عائد کی ہے ۔ یہ اقدامات قابل ستائش ہیں نہ صرف کرناٹک بلکہ پورے ملک میں

میدک ضلع کیلئے 56 کروڑ روپیوں کی منظوری

گجویل ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت نے ضلع میدک کو 13 ویں فینانس کمیشن کے تحت دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے 56 کروڑ روپیوں کی منظوری دیدی ہے ۔ اس بات کا انکشاف ضلع پنچایت آفیسر مسٹر پربھاکر ریڈی نے حلقہ گجویل کے جگدیو پور منڈل پریشد دفتر میں منڈل سے تعلق رکھنے والے پنچایت سکریٹریز کے علاوہ پنچایت عہدیداروں کے اشتراک سے منعقد کئے گ

میدک ضلع کیلئے 56 کروڑ روپیوں کی منظوری

گجویل ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت نے ضلع میدک کو 13 ویں فینانس کمیشن کے تحت دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے 56 کروڑ روپیوں کی منظوری دیدی ہے ۔ اس بات کا انکشاف ضلع پنچایت آفیسر مسٹر پربھاکر ریڈی نے حلقہ گجویل کے جگدیو پور منڈل پریشد دفتر میں منڈل سے تعلق رکھنے والے پنچایت سکریٹریز کے علاوہ پنچایت عہدیداروں کے اشتراک سے منعقد کئے گ

وظائف کیلئے مستحقین میں تجسس برقرار

یلاریڈی ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جامع خاندانی سروے کے بعد تلنگانہ سرکار نے نئے طریقہ سے عمل میں لائے وظائف کے مستحقین کا انتخاب سے متعلق مواضعات میں ماضی کے مستحقین میں تجسس دیکھا گیا ۔ وظیفہ منظور ہوگا بھی نہیں اس سلسلہ کافی فکر مند ہیں ۔ غیرمستحقین کو آسرا اسکیم سے نکال باہر کرنے کے مقصد سے تلنگانہ سرکار جو اقدامات کررہی ہ

انجمن اسلامیہ نظام آباد کا 7 ڈسمبر کو ماہانہ اجلاس

نظام آباد ۔ 27 ۔ نومبر ( ذریعہ فیاکس ) ضلع نظام آباد کے قدیم دینی تعلیمی ادارے انجمن اسلامیہ کا ایک اہم ترین اجلاس زیر صدارت جناب ڈاکٹر محمد سراج الدین صدر انجمن اسلامیہ کے منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز محمد بشیرالدین طالب علم کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر انجمن اسلامیہ کے تعلیمی نظام کے استحکام کیلئے ضلع کے سرکردہ علمائے کرا

نئے ڈی ای او مسٹر وائی چندرا موہن کو مبارکباد

ورنگل ۔ 27 ۔ نومبر ( ای میل ) جناب سید غیاث الدین شریک معتمد ، سوٹا ورنگل کی اطلاع کے بموجب مسٹر وائی چندرا موہن نے نئے ڈی ای او ضلع ورنگل کی حیثیت سے جائزہ حاصل کر لیا ۔ اس ضمن میں سوٹا ورنگل کا ایک وفد جناب محمد توفیق الرحمن صدر ، جناب سید عبدالعلیم جنرل سکریٹری ، سوٹا ورنگل کی قیادت میں مسٹر چندرا موہن کو ڈی ای او ورنگل کا جائزہ لینے پ

طلبہ کی صحت و صفائی پر خصوصی توجہ ضروری

کیرا میری ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسپیشل آفیسر کیرامیری منڈل اینیش نے منڈل کے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ منڈل کے تمام علاقوں میں صحت ، تعلیم اور صفائی پر خصوصی توجہ دیں ۔ تفصیلات کے بموجب اسپیشل عہدیدار اینیش کی قیادت میں کل منڈل کے تمام محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مقامی تحصیلدار م

حرا ہائی اسکول نرمل کے طلبہ کو بسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ

نرمل ۔ 27 ۔ نومبر ( ای میل ) نالج اولمپیاڈ سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے ریاست تلنگانہ اضلاع کے علاوہ دونوں شہر کے 150 اسکولس کے طلباء و طالبات کو اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم باغ عامہ حیدرآباد میں سوسائٹی کی جانب سے اسکول میں زیرتعلیم طلبہ کو ان کے تعلیمی شاندار مظاہرہ پر چلڈرنس ایوارڈس کیلئے منتخب کیا گیا اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثی

ذرائع ابلاغ پر کنٹرول ہو تو جمہوریت کی بقاء ناممکن

نئی دہلی 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ’’زیرکنٹرول ذرائع ابلاغ کی بہ نسبت غیر ذمہ دار ذرائع ابلاغ‘‘ بہتر ہیں۔ نئے صدرنشین پریس کونسل آف انڈیا چندرامولی کمار پرساد نے آج کہاکہ آزادیٔ صحافت کا تحفظ اُن کی اوّلین ترجیح ہوگا۔ انھوں نے آج صدرنشین پریس کونسل آف انڈیا کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اُن کے شخصی نقطہ نظر سے

لوک سبھا میں کالا دھن مسئلہ پر کالی چھتریوں کے بعد کالی شالوں کا احتجاج

نئی دہلی 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کالی چھتریوں کے بعد ترنمول کانگریس کے ارکان نے لوک سبھا میں آج کالے دھن کا مسئلہ اٹھانے کے لئے کالی شالیں استعمال کیں۔ وقفۂ سوالات کا جیسے ہی آغاز ہوا ترنمول کانگریس ارکان کالی شالیںاوڑھے ہوئے ایوان میں داخل ہوگئے۔ انھوں نے اپنی نشستیں سنبھالنے سے پہلے ’’کالا دھن واپس لاؤ‘‘ کے نعرے بلند کئے۔

صدرجمہوریہ ہند کا آج سے تین روزہ دورۂ مغربی بنگال، یوپی اور اوڈیشہ

کولکتہ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی مغربی بنگال، اترپردیش اور اوڈیشہ کے تین روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے۔ راشٹراپتی بھون سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر کلکتہ یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں کلیدی خطبہ دیں گے اور ادارہ برائے اعصابی علوم کولکتہ کا دورہ کریں گے۔ ہفتہ کے دن وہ میٹرو پالیٹن انسٹی ٹیوشن

گیاس کی قیمت کی نئی پالیسی پی ایس سی سے ہم آہنگ نہیں

نئی دہلی 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قدرتی گیس کی قیمتوں میں توقع سے کم اضافہ کو حکومت کے ساتھ معاہدہ سے غیر متعلق قرار دیتے ہوئے جس پر حکومت اور گیاس و تیل تلاش کرنے والوں نے دستخط کئے تھے، لندن کی ہارڈی آئیل کمپنی نے جو ریلائنس انڈسٹریز اور بھارت پٹرولیم کی شراکت دار ہے اور کے جی طاس میں گیس تلاش کررہی ہے، آج کہاکہ جاریہ ماہ حکومت نے گ