مختلف وجوہات کی بناء پانچ افراد بشمول خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /5 نومبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور خرابی صحت و گھریلو تنازعات سے تنگ آکر 5 افراد بشمول ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ علحدہ واقعات میڑپلی کندکور ، پیٹ بشیرآباد ، چندا نگر اور ونستھلی پورم پولیس میں پیش آئے میڑپلی پولیس کے مطابق 37 سالہ جہانگیر جو پیشہ سے لیبر تھا بوڑاپل علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو خرابی صحت اور مالی پریشانیوں

سڑک حادثات میں تین ا فراد ہلاک

حیدرآباد /5 نومبر ( سیاست نیوز ) اپل اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ اپل پولیس کے مطابق 71 سالہ جے پی داس جو اپل علاقہ کا ساکن تھا کل شام اپل میں واقعہ ترکاری مارکٹ جارہا تھا کہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اس شخص کو ٹینکر نے ٹکر دے دی ۔ اپل پولیس کے مطابق ایک 9

دو ویزوںکے ساتھ سفر کرنے والا شخص گرفتار

شمس آباد /5 نومبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمگریشن حکام نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے بموجب اکبر پاشاہ 30 سالہ ساکن بنگلور کل رات شمس آباد ایرپورٹ سے ایر عربیہ فلائیٹ کے ذریعہ قطر روانہ ہورہا تھا ۔ ایمگریشن چیکنگ کے دوران اکبر پاشاہ کے پاس سے ویزٹ ویزا اور ورک ویز

ٹی آر ایس حکومت کے تلنگانہ بجٹ سے عوام میں مایوسی

حیدرآباد /5 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی نے بجٹ کو کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف قرار دیا۔ آج سی ایل پی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے پیش کردہ تلنگانہ کا پہلا بجٹ مایوس کن اور عوامی توقعات کے برعکس ہے۔ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے بجٹ کے سلسلے م

ریلوے محکمہ میں تقررات کے لیے امتحانات کا آغاز

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ ریلوے میں گروپ ڈی زمرہ کے تقررات کے لیے آر آر سی کے تحت امتحانات جاری ہیں ۔ 2 نومبر کو امتحان کا آغاز ہوا ۔ اب جاریہ ماہ نومبر کے ہر اتوار کو اس کے امتحانات میں جن کا پرچہ الگ الگ رہے گا دفتر سیاست پر گولڈن جوبلی ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر ان امتحانات کی تیاری کیلئے کوچنگ کلاسیس روزانہ

بزنس اڈوائزری کمیٹی میں تلگودیشم کے اضافی رکن کی شرکت پر اعتراض

حیدرآباد /5 نومبر (سیاست نیوز) بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور تلگودیشم کے رکن اسمبلی ای دیاکر راؤ کے درمیان تکرار ہو گئی، تاہم جانا ریڈی اور ڈاکٹر لکشمن نے مداخلت کرتے ہوئے معاملے کو ٹھنڈا کردیا۔ واضح رہے کہ اسمبلی میں بجٹ کی پیشکشی کے بعد اسپیکر کے چیمبر میں تلنگانہ بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منع

حیدرآباد میں 9 نومبر کو ہند سری لنکا ونڈے

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : حیدرآباد میں ہند ۔ سری لنکا ونڈے انٹرنیشنل جو راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 9 نومبر کو کھیلا جانیوالا ہے کے پہلے ہی ساڑھے چھ ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ۔ صدر حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن ارشد ایوب نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کو 22 ہزار 490 ٹکٹس فروخت کئے جائیں گے جب کہ اسٹیڈیم میں مکمل گنجائش 34 ہزار 185 نشستوں کی ہے ۔

متنازعہ بیانات پر ریاستی وزیر کو چندرا بابو نائیڈو کا انتباہ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو نے ریاستی وزیر برائے سماجی بہبود راویلا کشور بابو کو ٹی ڈی پی ، بی جے پی اتحاد پر متنازعہ بیانات دینے پر انہیں متنبہ کیا ہے ۔ ریاستی وزیر کشور بابو نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ تلگو دیشم کے لیے یہ صحیح وقت ہے کہ وہ بی جے پی سے اپنے تعلقات منقطع کردے ۔ ریاستی وزیر نے ضلع گنٹ

غریبوں کے مفادات نظرانداز، کارپوریٹ اداروں کو اہمیت

حیدرآباد /5 نومبر (سیاست نیوز) تلگودیشم لیجسلیچر پارٹی نے بجٹ کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے مفادات کو نظرانداز کرکے کارپوریٹ اداروں اور کنٹراکٹرس کو فائدہ پہنچانے حکومت پر الزام عائد کیا۔ میڈیا پوائنٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تلگودیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے کہا کہ عوام کو ہتھیلی میں جنت دکھاکر اقتدار حاصل کرن

تلنگانہ کا بجٹ نئی بوتل میں پرانی شراب کے مماثل

حیدرآباد /5 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی نے بجٹ کو نئی بوتل میں پرانی شراب قرار دیتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ میڈیا پوائنٹ پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بی جے پی کے قائد مقننہ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کا پہلا بجٹ مایوس کن ہے، جب کہ ٹی آر ایس حکومت نے اعداد و شمار کی الٹ پھیر کرتے ہوئے عوامی توقعات پر پ

تلنگانہ قانون ساز کونسل میں ڈاکٹر ٹی راجیا نے تلنگانہ کا بجٹ پیش

حیدرآباد ۔ 5 نومبر ۔ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر ایس راجیا نے حکومت تلنگانہ کا پہلا بجٹ برائے مالی سال 2014-15 پیش کیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران مسٹر ایس راجیا نے بجٹ تقریر مکمل کی ۔ کانگریس اراکین قانون ساز کونسل کے علاوہ تلگودیشم ارکان قانون ساز کونسل کی جانب سے کونسل کے آغاز کے ساتھ ہی کسانوں کی خودکشی

دس ماہ کے لیے 100.637.96 کروڑ ، 51.989.49 کروڑ غیر منصوبہ اور 48.648.47 منصوبہ جاتی مصارف

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر فینانس ریاست تلنگانہ مسٹر ای راجندر نے نو تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ کے لیے دس ماہ کی مدت پر مبنی پہلا بجٹ برائے سال 2014-15 پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ وزیر فینانس اپوزیشن جماعتوں کانگریس ، تلگو دیشم اور بی جے پی کے احتجاج شور و غل کے دوران اپنی بجٹ تقریر کو جاری رکھا ۔ تاہم بجٹ تقریر کے عین اختتام

احتجاج میں طلبہ کی زبردستی شمولیت سے والدین پریشان

کلواکرتی۔/5نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کے علاقہ آمنگل کے دیہات مگل پلی میں کل پیش آئے واقعہ کے خلاف آج کلواکرتی مستقر پر کالجس کی طالبات نے اے بی وی پی کی زیر نگرانی ایک ریالی کی شکل میں تحصیل آفس پہنچ کر سی آر شیام سندر کو ایک درخواست حوالہ کرتے ہوئے جو بھی مجرم ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جہاں ایسے واقعات کے خلا

نوجوان کی خود سوزی کے خلاف احتجاج

شاد نگر۔/5نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر شاد نگر کے ریتو کالونی کے متوطن ایک نوجوان راج شیکھر ( راجو ) اور مقامی رئیل اسٹیٹ تاجر کے درمیان کچھ دنوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔ اراضی تنازعہ معاملہ کو لے کر نوجوان راج شیکھر ( راجو ) نے اقدام خود کشی کرنے کیلئے پٹرول کا استعمال کیا۔ مذکورہ واقعہ میں راج شیکھر صد فیصد جھلس گیا تھا۔ جس کو فوری ا