انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب میر معظم علی المعروف اعظم پاشاہ ریٹائرڈ ڈپٹی کلکٹر ولد الحاج میر غلام علی المعروف ماسٹر صاحب مرحوم ساکن بنڈلہ گوڑہ کا 6 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 6 نومبر کو بعد عصر مسجد العمودی بنڈلہ گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9912062358 پر رب

ریاستی اقلیتی بجٹ پر اقلیتوں میں مسرت

سنگاریڈی ۔ 7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے اقلیتوں کیلئے ایک ہزار 30کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں جو کہ باعث مسرت ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت اقتدار میںآکر 5ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے ‘ اسدوران تلنگانہ ریاست میں سابق حکومت کی جانب سے منظور شدہ اقلیتی مالیتی کارپوریشن سے قرض جاری نہیں کئے گئے اور جو نوج

ناگی ریڈی پیٹ کستوربا اسکول تنازعہ کا مرکز

یلاریڈی ۔ 7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کا کستوربا گاندھی اسکول گذشتہ کچھ دنوں سے اختلافات کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ پرنسپال‘ سی آر ٹی کے درمیان اختلافات ہونے سے اسکول عملہ میں ہر روز جھگڑے رونما ہورہیہیں جس کا منفی اثر راست طلبہ کی تعلیم پر پڑرہا ہے ۔ اسکول میں چند افراد عملہ عہدیدار سے جھڑا کرنے کی اطلاعات ہیں ۔ منڈل نا

بجٹ میں پالمور یونیورسٹی کے ساتھ ناانصافی

محبوب نگر ۔7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حال ہی میں پیش کردہ بجٹ میں پالمور یونیورسٹی کے ساتھ ناانصافی کا الزام اے بی وی پی کے ضلع کنوینرایپا نے عائد کیا ۔ انہوں نے وزیر فینانس ایٹالہ راجندر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پالمور یونیورسٹی کے ساتھ معاندانہ رویہ اختیار کئے یہوئے ہیں ۔ یونیورسٹی کے احاطہ میں انہو ںنے اے بی وی پی کارکنوں او

’ ورک ٹو رول ‘‘ پر عمل آوری

محبوب نگر ۔7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تحصیلداران اور ان کا ماتحت عملہ اور وی آر اوز آج ’’ ورک ٹو رول ‘‘ کی پابندی کرنے کی اطلاع تحصیلدار ضلع اسوسی ایشن کے صدر امریندر نے دی ۔ انہوں نے سیاست نیوز کو بتایا کہ تحصیلداروں پر کام کا بوجھ زیادہ ہوچکا ہے جس سے ان کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ کام کی زیادتی کی وجہ سے ہی چند چنتہ گنٹہ

کے جی ریڈی انڈین آرتھوکاسٹک اسوسی ایشن کے صدر

محبوب نگر ۔7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انڈین آرتھوکاسٹک اسوسی ایشن کے قومی صدر کی حیثیت سے ایس وی ایس ہاسپٹل محبوب نگر کے ڈائرکٹر جے ریڈی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اپنے انتخاب کے بعد ایس وی ایس ہاسپٹل میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک کے طبی شعبہ خصوصاً سرجری کے شعبہ میں بین الاقوامی عصری ٹکنالوجی کے استعمال کی

بھینسہ میں سیکیورٹی گارڈس کیلئے سلکشن کیمپ کا انعقاد

بھینسہ۔7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈی ایس پی آر گریدھر اورحیدرآباد جی ایم آر ریگزا کمپنی منیجر ستیہ نارائنا کی قیادت میں بھینسہ نرسمہا کلیان منڈپم میں سیکیورٹی گارڈس کیلئے سلکشن کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس کیمپ میں بھینسہ شہر اور اطراف و اکناف کے 150سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا جس میں تقریباً 100سے زائد امیدواروں کا سلکشن ع

تا لاب میں مچھیرہ غرقاب

گجویل ۔ 7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر گجویل کا رہنے والا 45سالہ نرسیا محکمہ پیشہ کے اعتبار سے مچھیرا تھا ‘ ہمیشہ کی طرح کل صبح گاؤں کے قریب موجود لال تالاب میں مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے روانہ ہوا اور رات دیر گئے گھر والوں نے نرسیا کی تلاش کی جس کی نعش آج صبح لال تالاب میں پائی گئی ۔ متوفی نرسیا کے پیروں میں مچھلیاں پکڑنے کی جال پائی گ

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں داخلے

گجویل ۔ 7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی اسٹیڈی سرکل مستقر گجویل میں ڈگری بی اے ‘ بی کام کے علاوہ بی ایس سی ‘ پہلے سال ‘دوسرے سال کے علاوہ تیسرے سال میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند امیدوار جاریہ ماہ کی 15تاریخ تک اپنی اپنی درخواستیں اورمقررہ فیس ادا کر کے داخلہ لے سکتے ہیں ‘ یہ بات بی آر امبیڈکر اوپن یون

ترقیاتی کاموں کا افتتاح

گجویل ۔ 7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی گجویل کے کونڈہ پاک منڈل کے موضع ککنور پلی میں 6لاکھ روپیوں کی تخمی لاگت سے تعمیر کی جانے والی سڑک کا افتتاح رکن پارلیمان میدک مسٹر کے پربھاکر ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر انہوں نے دیہی عوام کو مشورہ دیا کجہ وہ دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے پارٹیوں میں اختلافات کے بغیر ایک جُٹ ہوکر

مسلمانوںکے دیرینہ مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا مطالبہ

کریم نگر ۔ 7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بروز منگل بمقام شالیمار فنکشن ہال غلام رسول کنوینر تلنگانہ مسلم ایمپلائیز کی زیرصدارت مسلم ایمپلائیز ضلع کریم نگر کی منعقدہ میٹنگ میں مہمان خصوصی محمد مجاہد حسین صدر تلنگانہ مسلم ایمپلائیز اسوسی ایشن نے حاضر ہوکر کہا کہ کے سی آر نے جو الکشن میں مسلمانوں سے وعدہ کیا تھا کہ تعلیمی اور ملازمتوں م

مسلمانوں کے مسائل کے تعلق سے جیون ریڈی سے نمائندگی

آرمور۔7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیت العلماء آرمور اہلحدیث‘ تحفظ ختم نبوت دیگر مسلم قائدین کی رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی سے ان کے مکان پر ملاقات اور مختلف مسائل پر نمائندگی کی ۔ تفصیلات کے بموجب میونسپل چیرمین آرمور سنجے سنگھ ببلو اور منڈل کوآپشن ممبر ساجد علی کی نگرانی میں جمعیت العلماء شاخ آرمور جمعیت اہلحدیث شاخ پرکٹ‘ تحفظ

چوبیس گھنٹے برقی سربراہی کیلئے منصوبہ بندی

اوٹنور 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جی نگیش ایم پی عادل آباد نے کہاکہ آئندہ 3 برسوں کے دوران ریاست تلنگانہ میں 24 گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے منصوبہ تیار کیا ہے۔ وہ دورہ نارنور کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ جی نگیش نے رکن اسمبلی آصف آباد لکشمی کے ہمراہ نارنور منڈل کے موضع ارجنی میں 75 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کرد

مارکٹ یارڈ سے مستفید ہونے کسانوں کو مشورہ

کوہیر 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل مستقر میں واقع مارکٹ یارڈ میں شریمتی جے انیتا صدرنشین کوہیر منڈل کے ہاتھوں مکئی خریدی سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر سید معزالدین ضلع پریشد کوآپشن ممبر نے کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اِس موسم برسات میں بارش کی کمی کی وجہ سے کوہیر منڈل میں کسان کافی پریشان حال ہیں۔ وافر مقدار

ملک میں سیکولرازم کو پروان چڑھانے پر زور

نارائن پیٹ 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تعلیم کو کارپوریٹ اداروں میں تبدیل کرنے اور زعفرانی رنگ میں رنگنے کی حکومت کی کوششیں بند ہونی چاہئے۔ مسٹر منوہر راجو ریاستی جنرل سکریٹری تلنگانہ پروگریسیو ٹیچرس فیڈریشن نے نارائن پیٹ میں اساتذہ اور طلباء کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمارا ملک سیکولر ہے یہاں ہر مذ