منگل ہاٹ میں پھانسی کے ذریعہ خودکشی کا واقعہ

حیدرآباد /10 نومبر ( سیاست نیوز ) منگل ہاٹ کے علاقہ میں ایک شخص نے درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جو تقریباً 55 سال عمر کا بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق کل پرانا پل کے علاقہ میں زچگی خانہ کے قریب اس شخص نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

غریبوں کی فلاح کیلئے لالو ۔ نتیش متحد ہوجائیں

پٹنہ 10 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے آج پارٹی سربراہ لالو پرساد یادو اور جنتادل یو کے لیڈر نتیش کمار سے کہا کہ وہ اپنی انا کو ترک کردیں اور غریبوں کی بہتری کیلئے متحدہ طور پر کام کریں۔ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد یادو اور نتیش کمار کو چاہئے کہ وہ اپنی انا