غریب بچوں کو تعلیم سے دور کرنے کا حکومت پر الزام

کریم نگر 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس حکومت کے خلاف جدوجہد کیلئے کمربستہ ہوجائیں۔ تلگودیشم ضلع صدر سی ایچ وجئے رمنا راؤ نے طلباء برادری سے اپیل کی۔ اسٹوڈنٹ قائد ایس اکشے کی زیرقیادت 100 طلباء نے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پارٹی دفتر میں منعقدہ پروگرام میں طلباء کا خیرمقدم کرتے ہوئے تلگودیشم کے کھنڈوے

میدک میں وظیفہ یابوں کا اجلاس

میدک 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے وظیفہ یاروں کا ہنگامی اجلاس دفتر پنشنرس سماج واقع ایس ٹی او آفس ضلع قائد مسٹر سرینواس کی صدارت میں 30 نومبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر پنشنرس اسوسی ایشن کے تازہ انتخابات منعقد ہوں گے۔ صدر میدک تعلقہ ریٹائرڈ ایمپلائز مسٹر ٹی کشن گوڑ، نائب صدر سید فخرالدین، شریک معتمد جناب مختار پاشاہ،

پٹلم میں سڑک کی خالت خستہ

پٹلم 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم سے بانسواڑہ جانے ولی سڑک کافی خستہ حالت میں ہے۔ 22 کیلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لئے آر ٹی سی بس کو ایک گھنٹہ درکار ہورہا ہے۔ جبکہ پختہ سڑک کو صرف نصف گھنٹہ میں سفر طے کیا جاسکتا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ پٹلم مدل چیرو کا فاصلہ صرف 15ک

قمار ازی کے خلاف کارروائی

پداپلی 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تاش کھیل رہے 9 افراد کو جولاپلی منڈل نیل کنٹہ موضع میں رات دیر گئے پولیس نے اچانک دھاوا کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 1.14 لاکھ روپئے ضبط کرلئے اور پانچ موٹر گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار شدگان ان 9 افراد میں 6 سیاسی کارکن ہیں۔ پداپلی ڈی ایس پی کے مطابق آنے والے دنوں میں اس

میدک میں صفا بیت المال کا اجلاس

میدک27نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک میں علمائے کرام کی نگرانی میں واقع تنظیم الحفّاظ صفا بیت المال شاخ میدک کی جانب سے آج میدک کے محلہ رحیم آباد میں واقع مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم میں ذمہ داران ِ صفا شاخ میدک کا ایک خصوصی اجلاس مرکزی صدر صفا بیت المال مولانا محمد غیاث احمد رشادیؔ کی صدارت اور مولانا محمد جاوید علی حسّامیؔ صدر میدک

اردو میڈیم ہائی اسکول بچکنڈہ کیلئے ریاضی ٹیچر کے تقرر کا مطالبہ

بچکنڈہ 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرائمری اسکول کے صدر معلمہ شفیق النساء نے نمائندہ سیاست کو فون پر اطلاع دی کہ گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول بچکنڈہ میں میاتھس کے ٹیچر کی سخت ضرورت ہے کیونکہ دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 2015 ء میں ایس ایس سی امتحان کا آغاز ہونے جارہا ہے لیکن ابھی تک اسکول می

بسوں میں صحافیوں کیلئے سیٹ مختص کرنے کا مطالبہ

بچکنڈہ 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوکل حلقہ کے انچارج مولوی عبدالعلیم فاروقی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نے صحافتی بیان میں کہاکہ آر ٹی سی بسوں میں صحافیوں کیلئے سیٹ کا انتظام کرنا حکومت کا اہم فریضہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ آر ٹی سی بس میں کنڈاکٹر کے پیچھے دوسری تیسری سیٹ پر ایم پی، ایم ایل اے، ایم ایل سی لکھا ہوا ہوتا ہے لیکن کوئی ایم پی، ا

کرنول میں ڈی آر ڈی او اسمبلنگ یونٹ کا اہتمام

کرنول 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے یہاں اس کے بڑے پیداواری اور اسمبلنگ یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع کلکٹر موہن نے بتایا کہ اس یونٹ کے لئے ڈھائی ہزار ایکر اراضی اور 10 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری درکار ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مقامی افراد کو چار ہزار ملازمتیں فراہم ہوں گی۔ ضلع کلکٹر

ہندوستان کو ہند ۔پاک مذاکرات منسوخ نہیں کرنے چاہئے تھے

اسلام آباد 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے کہا کہ ہندوستان کو معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت منسوخ نہیں کرنی چاہئے تھی اور اصرار کے ساتھ کہا کہ کشمیری قائدین سے ہند۔ پاک مذاکرات سے قبل مشاورت ’’کوئی نئی بات نہیں‘‘تھی ۔ وہ ماضی میں بھی ہند ۔ پاک مذاکرات کے انعقاد سے قبل کشمیری قائدین سے بات چیت کرتے رہے ہیں۔ یہ

مودی ۔ شریف مصافحہ کو پاکستانی صحافت میں نمایاں اہمیت

اسلام آباد 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے مصافحہ اور خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے بات چیت کو پاکستانی ذرائع ابلاغ نے نمایاں اہمیت دی ہے اور کہا ہے کہ سارک چوٹی کانفرنس کے نتیجہ میں دونوں قائدین کے درمیان ربط پیدا ہوا ہے ۔ تمام صف اول کے اخبارات میں دونوں قائدین کے مصافحہ اور تبادلے

جموں و کشمیر میں دو انتخابی جلسوں سے وزیر اعظم مودی کا خطاب آمد سے قبل وادی میں فائرنگ کا تبادلہ

سرینگر 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات سے قبل دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ مبینہ طور پر یہ جلسہ جموں علاقے کے اضلاع پونچھ اور اودھم پور میں منعقد کئے جائیں گے ۔ وزیر اعظم کی آمد سے قبل انکاونٹر کے واقعہ کی بناء پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کل اس انکاونٹر

حکومت میںشمولیت پر بی جے پی ۔ شیو سینا مذاکرات کا احیاء

ممبئی 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) کئی ہفتوں کی کشاکش کا خاتمہ کرتے ہوئے سابق بھگوا حلیفوں بی جے پی اور شیو سینا آج چار ہفتہ قدیم حکومت مہاراشٹرا میں شیو سینا کی شمولیت کے بارے میں بات چیت کا احیاء کریں گے ۔ بی جے پی کو مختلف گوشوں سے حکومت تشکیل دینے کیلئے این سی پی کی خارجی تائید پر تنقید کا نشانہ بننا پڑا ہے ۔ چنانچہ پارٹی شیو سینا کو ای

خود ساختہ سادھو رام پال کی گرفتاری کا خرچ 26 کروڑ روپئے ،ہریانہ ہائی کورٹ میں ڈی جی پی کا بیان

چندی گڑھ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بڑے پیمانے پر خود ساختہ سادھو رام پال کی تلاش اور گرفتاری کیلئے سرکاری خزانہ پر 26 کروڑ روپئے سے زیادہ خرچ کا بوجھ عائد ہوا ہے ۔ سخت صیانتی انتظامات کے دوران سادھو رام پال کو ڈیویژن بنچ کے اجلاس پر پیش کیا گیا ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس ہریانہ ایس این وشیسٹ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کارروائی کی تفصیلی رپو

کراچی جیل سے چالیس ہندوستانی قیدیوں کی رہائی

کراچی 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج چالیس ہندوستانی قیدیوں کی جن میں سے بیشتر ماہی گیر ہیں کراچی کی جیل کی جیل سے رہائی کا حکم دیا۔ایک دن قبل وزیر اعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہند نریندر مودی سے سارک چوٹی کانفرنس میں مصافحہ کیا اور نیک خواہشات کا تبادلے عمل میں آیا تھا ۔

جمشید پور میں پارٹی کارکنوں سے راہول گاندھی کا تبادلے خیال

جمشیدپور 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج ایر پورٹ پر پارٹی کارکنوں سے تبادلے خیال کیا جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جھارکھنڈ کے ضلع سند ہوم میں انتخابی مہم میں شرکت کرنے جارہے تھے ۔ انہوں نے سکون کے ساتھ پارٹی کارکنوں کی سماعت کی اور جمشید پور کے موجودہ رکن اسمبلی و پارٹی امیدوار رانا گپتا سے بھی ملاقات کی۔

کانگریس، جموں کشمیر میں فرقہ وارانہ سیاست کے بیج بورہی ہے

سری نگر۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کی اپوزیشن پارٹی پی ڈی پی نے آج کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ جموں کشمیر میں فرقہ وارانہ سیاست کے بیج بو رہی ہے۔ اس ریاست کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر سیاسی غیر یقینی اور معاشی عدم استحکام ک

400 سے زیادہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات

نئی دہلی۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)بین الاقوامی سرحد پر اگست اور نومبر 17 کے مابین جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 363 اور پاکستان کے ساتھ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر 61 واقعات پیش آئے۔ مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ علاقائی سالمیت اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ممکن اقدامات کررہی ہے۔ ان

خلیج میں ہندوستانی ورکرس کی شکایات میں اضافہ

نئی دہلی۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) خلیج کے بعض ممالک میں ہندوستانی ورکرس کی شکایات میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا اور گزشتہ ایک سال کے دوران قطر میں سب سے زیادہ شکایات درج کی گئیں۔ حکومت نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ جملہ 13,610 شکایات درج کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ سال 12,720 شکایات کا اندراج ہوا تھا۔ ان میں قطر 2,991 شکایات کے ساتھ سرفہرست اور سعودی

بلڈوزر پہلے میرے اوپر چڑھایا جائے: راہول گاندھی

نئی دہلی 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج جنوبی دہلی میں رنگ پور پہاڑی سلم بستی کا دورہ کیا ۔ جہاں چند دن قبل کئی جھونپڑیوں کو منہدم کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے مرکز کو خبردار کیا کہ اس بار وہ انہدامی کارروائی میں کامیاب ہوگئے لیکن اس علاقہ میں دوبارہ بلڈوزر لایا گیا تو پہلے اسے اُن کے اوپر سے گذرنا ہوگا ۔ انہو

مغربی ایشیا کی ابتر صورتحال پر ہندوستان کا اظہار تشویش

نئی دہلی۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج مغربی ایشیا میں سکیورٹی کی ابتر صورتحال پر تشویش ظاہر کی ، تاہم کہا کہ ان چیلنجس کے باوجود ہندوستان کی تجارت اور توانائی کے شعبہ میں کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے۔ راجیہ سبھا میں مملکتی وزیر اُمور خارجہ وی کے سنگھ نے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت مغربی ایشیا میں تمام قائدین سے ربط برقرار رکھ