پاکستان اور افغانستان کے ہندوؤں اور سکھوں کو ہندوستانی شہریت

نئی دہلی۔/13نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت ہند نے آج پاکستان اور افغانستان سے پناہ گزین ہندوؤں اور سکھوں کے لئے متعدد مراعات کا اعلان کیا ہے جن میں انہیں ہندوستانی شہریت تفویض کرنے کیلئے ضوابط میں نرمی بھی شامل ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس تجویز کو منظور کیا جو ہندوستانی شہریت کیلئے دی گئی درخواستوں سے متعلق تھی جنہیں پاکستان ا

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی حامیوں کے درمیان جھڑپ

سرینگر۔/13نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکمراں نیشنل کانفرنس اور اپوزیشن پی ڈی پی کے حامیو ں کے درمیان ان کے امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے موقع پر جھڑپ ہوگئی جو کلگام کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفس میں ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ حامیوں کے درمیان بحث و تکرار تشدد اختیار کرگئی۔فوری مداخلت کرتے ہوئے پولیس نے جھڑپ میں ملوث حامیوں پر لاٹھی چارج کر

تلنگانہ کے 4693 سرکاری اسکولس پینے کے پانی سے محروم

حیدرآباد /13 نومبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر تعلیم جگدیشور ریڈی نے کہا کہ بیت الخلاء اور پینے کے پانی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے طالبات میں ترک تعلیم کا رجحان بڑھنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ آج تلنگانہ قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تلنگانہ میں جملہ 28,982 سرکار

بی ایس پی ایم پی کو گاؤں تبدیل کرنے کی ہدایت

شاہجہاں پور ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کھانڈمچرا میں آج ضلع حکام نے بی ایس پی راجیہ سبھا ایم پی منقاد علی سے کہا ہے کہ موصوف نے سانسد آدرش گرام یوجنا (SAGY) کے تحت جس گاؤں کو اخذ کیا ہے وہ اس میں تبدیلی لائیں کیوں کہ اسکیم کے تحت وضع کئے گئے رہنمایانہ خطوط کے مطابق گاؤں کی آبادی مقرر کردہ آبادی سے زیادہ ہے ۔ منقاد علی نے موضع شاہجہان پ

مرکزی لائبریری تک رسائی زیر غور: اے ایم یو

علیگڑھ۔/13نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ایچ آر ڈی وزارت کو مطلع کیا گیا ہے کہ ویمنس کالج کی انڈر گریجویٹ طالبات کی جانب سے اسے سنٹرل لائبریری تک رسائی کی ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس پر غو ر و خوض کیا جارہا ہے۔وزارت فروغ انسانی وسائل نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے وضاحت طلب کی تھی کہ یونیورسٹی کی کلیدی لائ

مغربی بنگال اسمبلی سے بی جے پی کے واحد ایم ایل اے کا واک آؤٹ

کولکتہ۔/13نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال اسمبلی میں بی جے پی کے واحد ایم ایل اے شامک بھٹا چاریہ نے آج ایوان سے واک آوٹ کیا کیونکہ اسپیکر بمن بنرجی نے انہیں بربھوم ڈسٹرکٹ میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بحث کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ بھٹا چاریہ کے علاوہ کانگریس کے اسیت مترا اور سی پی آئی( ایم ) کے انیس الرحمان نے پربھوم میں لاء این

گروپ جھڑپ میں دود ہلاک

ترونیلویلی ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : موضع پوئن کلم میں دو گروپس میں ہوئی جھڑپ کی ایک واردات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جس کی وجہ سے اطراف و اکناف کے علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی ۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ چار رکنی مسلح گروپ جس کا تعلق حریف گروپ سے تھا ، نے گزشتہ رات تین افراد پر حملہ کیا جن میں سے ایک موقع واردات پر ہلاک ہوگیا اور د

ٹیچروں کی ہراسانی سے طالب علم کی خود کشی

سروہی ( راجستھان ) ۔ 13 ۔ نومبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : راجستھان کے ضلع سروہی میں ایک 14 سالہ اسکولی لڑکے نے صرف اس لیے خود کشی کرلی کیوں کہ اسے اپنے اسکول ٹیچروں سے شدید ہراسانی کا سامنا تھا ۔ ساتویں جماعت کا طالب علم جگر کمار راول کی نعش اس کے مکان کے باورچی خانہ میں لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ جس کے فوری بعد پولیس کو مطلع کیا گیا ۔ نعش کے قریب ایک خو

بردوان دھماکے میں ملوث مزید دو افراد گرفتار

پکور ( جھارکھنڈ ) ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی اور انٹلی جنس بیورو کی ایک مشترکہ ٹیم نے جھارکھنڈ کے پکور ڈسٹرکٹ کے سنگرام پور علاقہ سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بردوان بم دھماکہ میں ملوث ہیں ۔ دریں اثناء مفصل پولیس اسٹیشن کے انچارج آر کے مینز نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ دونوں اف