خاتون خانہ کا سلیقہ باورچی خانے سے جھلکتا ہے
ایک سلیقہ مند خاتون کا کچن آئینہ کی طرح ہونا چاہئے۔ یعنی ہر قسم کی گندگی سے پاک اور صاف ستھرے کیبنٹ میں مسالہ، دالیں، چاول،شکر، آٹا و دیگر اجناس علحدہ علحدہ سلیقے سے یکساں اور ہم رنگ ڈبوں میں رکھی ہونی چاہئیں۔ ڈبوں پر اندر موجود اشیاء کے نام درج ہوں۔ ڈھکن مضبوطی سے بند ہوں تاکہ کوئی کیڑا مکوڑا نہ گھس سکے۔ماچس یا اسٹو کا لائٹر ہر شئے