طوفان ہد ہد سے ضمنی انتخابات کے انتظامات غیر متاثر

برہمپور( اڈیشہ )۔/9اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) کندھامل میں جہاں ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں 15اکٹوبر کو انتخابات مقرر ہیں اور امکان ہے کہ سمندری طوفان ہد ہد شمالی آندھرا پردیش کے ساحل کو عبور کرکے 12اکٹوبر کو جنوبی اڈیشہ کے قریب پہنچ جائے گا ، تاہم ضلع گنجام، کندھامل اور نیاگڑھ میں انتخابات کی تیاریاں سمندری طوفان ہد ہد سے غیر متاث

مودی کا 11اکٹوبر کو جندمیں جلسہ عام سے خطاب

جند۔/9اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی ہریانہ کے ضلع جند میں 11اکٹوبر کو ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایک ہی لوک سبھا انتخابی حلقہ میں دو مرتبہ عام جلسوں سے خطاب کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔ کل مودی نے سونی پت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ سریندر بروالا آئی این ایل ڈ

سنگباری اور دولت اسلامیہ کے پرچم پر فوج کی گہری نظر

سرینگر۔/9اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سنگباری کے واقعات اور دولت اسلامیہ کے پرچم کی ایک جلسہ عام میں مبینہ موجودگی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فوج نے آج کہا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور یہ مسئلہ تمام صیانتی محکموں کیلئے انتہائی فکر مندی کی وجہ بن گیا ہے۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ 15کور سرینگر لیفٹننٹ جنرل سبھرتا سہا نے کہا کہ سنگباری

متاثرین سیلاب کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز کرنے سی پی آئی ایم کا مطالبہ

سرینگر۔/9اکٹوبر، (سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم نے آج کہا کہ مرکز کی خصوصی توجہ اور ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی توجہ سیلاب زدگان کو فوری راحت رسانی پر ہونی چاہیئے اور ریاست میں جمہوری عمل کے جاری رہنے سے راحت رسانی کارروائیوں کو متاثر نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما سر پر ہے اس لئے مستقل باز آبادکاری کے اقدامات ضروری ہی

مکتھل میں کانگریس قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

مکتھل ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز مکتھل میں کانگریس قائدین نے اپنے کئی حامیوں کے ساتھ ایک جلسہ عام میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب کانگریس کے معروف و جواں سال قائد مسٹر آشی ریڈی نے 7 اکٹوبر کو نہرو گنج مکتھل میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں اپنے کئی حامیوں کے ساتھ کانگریس سے مستعفی ہو کر ٹی آر ایس میں شمولیت اخت

مکتھل میں عیدالاضحی کا جوش و خروش سے انعقاد

مکتھل ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل ٹاؤن میں عیدالاضحی پورے جوش و خروش اور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ عیدگاہ مکتھل پر ہزاروں فرزندان توحید نے انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ نماز عیدالاضحی ادا کی ۔ ٹھیک ساڑھے نو بجے مولانا حافظ عبدالقوی حسامی نے نماز پڑھائی اور خطبہ دیا ۔ قبل ازیں اپنے خطاب میں ’’ حیات ابرا

فصلوں کے نقصان پر معاوضہ ادائیگی کا مطالبہ

بیدر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع بیدر میں خشک سالی حالات کے پیش نظر فصلوں کو نقصان ہوا ہے ۔ فصلوں کے نقصان کا معاوضہ کسانوں میں فی ایکر 25 ہزار روپئے ادا کیا جائے ۔ یہ مطالبہ حیدرآباد کرناٹک رعیت سنگ بیدر ضلع یونٹ جس کی میٹنگ شہر بیدر کے گاندھی گنج رعیت بھون میں منعقد ہوئی جس میں ایک قرارداد منظور کر کے کہا گیا اس کے علاوہ کسان

کرناٹک پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے درخواستوں کی طلبی

بیدر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کرناٹک پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ٹیکنیکل یا غیرٹیکنیکل جائیدادوں پر تقررات کیلئے آن لائن امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ حکومت کرناٹک کے مختلف محکمہ جات ، محکمہ انفارمیشن ، محکمہ ریشم ، محکمہ کنڑ اور کلچر ڈرگس کنٹرول محکمہ اقلیتی بہبود ڈائرکٹوریٹ کے مرارجی دیسائی رہائشی مدارس میں مخ

بیدر میںپسماندہ تعلقہ جات میں نئی صنعتوں کا فروغ

بیدر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیراعلی سدرامیا نے کہا کہ 2014 – 19 تک نئی صنعتی پالیسی کے تحت پسماندہ تعلقہ جات میں نئی صنعتوں کو فروغ دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی طور پر حیدرآباد ۔ کرناٹک علاقوں میں صنعتوں کو فروغ دینے پر حکومت فکر مند ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست کے سوکھا زدہ اور قحط سالی کا سامنا کررہے اضلاع میں بھی صنعتوں ک

کرناٹک میں غریبوں کیلئے فلیٹ طرز پر مکانات کی تعمیر

بیدر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راجیو گاندھی آواس اسکیم کے تحت مرکز اور ریاستی حکومت کے تعاون سے ریاست کرناٹک میں پہلی مرتبہ 12 شہروں میں اور دوسرے مرحلے میں 28 شہروں میں غریبوں کیلئے فلیٹ طرز پر مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ گلبرگہ شہر میں 1024 مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ ریاستی وزیر اقلیتی بہبود اور بلدیہ نظم و نسق و اوقاف اور گل

کریم نگر میں مسلم بہبود کمیٹی کے زیراہتمام دوبدوملاقات پروگرام

کریم نگر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فکر مند والدین کیلئے خوشخبری بغیر کسی بھی قسم کا خرچ کرے اپنے بچوں کے من پسند شادیوں کے پیامات رشتے طے کر لیتے ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر باہم ملاقات کیلئے بروز ہفتہ 25 اکٹوبر بمقام ایس بی ایس فنکشن ہال گودام گڈہ روڈ کشمیر گڈہ کریم نگر صبح 10 بجے تا شام 5 بجے زیرصدارت سید محی الدین صدر مسلم بہبو

سدی پیٹ میں کسانوں کاتربیتی پروگرام ، جوائنٹ کلکٹر کا خطاب

سدی پیٹ ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ( آئی کے پی ) خواتین تنظیموں و دیگر رضاکارانہ تنظیموں کیلئے تربیتی پروگرام امبیڈکر بھون سدی پیٹ میں منعقد ہوا۔ تفصیلات کے بموجب آج شعبہ زرعی مارکٹ حکومت تلنگانہ کی جانب سے امبیڈکر بھون میں آئی کے پی سے وابستہ خواتین تنظیموں کیلئے تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر شرت

کلواکرتی ایم آر او آفس کے روبرو ملازمین کا احتجاج

کلواکرتی ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی مستقر پر ایم آر او آفس کے روبرو مختلف شعبوں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین نے سی آئی ٹی یو کے زیرقیادت انہیں مستقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور مقامی تحصیلدار شیام سندر کو یادداشت پیش کی ۔ جہاں پرانا گروپس کے قائد انجیلیو نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان ملازمین کو گ

تلنگانہ حکومت کے اقدام کا خیرمقدم

کاماریڈی ۔ 9۔ اکٹوبر ( فیاکس ) نقاد افسانہ نگار و صدر انجمن ترقی اردو جناب رحیم انور نے اپنے ایک صحافتی بیان میں ریاست تلنگانہ کی جانب سے غریب مسلم طبقہ کیلئے شادی مبارک کے نام سے جو اسکیم کا آغاز کیا ہے وہ قابل خیرمقدم ہے اس اسکیم کے تحت لڑکی کی شادی کیلئے 51 ( اکاون ہزار روپئے راست طور پر لڑکی کے بینک اکاونٹ میں جمع ہونگے ۔ اس طرح مستحق

سید انکشاف ولی ؒ کے عرس شریف کا اختتام

مہادیو پور ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کریم نگر تعلقہ جمی کنٹہ موضع بجگیر شریف میں بروز پیر منگل کو حضرت سید انکشاف ولیؒ کے 854 ویں عرس شریف کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ضلع وقف بورڈ چیرمین اس موقع پر موجود تھے ۔ ملک بھر سے تقریباً دو لاکھ عقیدت مندوں نے عرس شریف میں شرکت کی ۔

آج تحفظ گنبد خضریٰ کانفرنس

کریم نگر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( فیاکس ) مرکزی میلاد کمیٹی کریم نگر کی جانب سے ایک روزہ عظیم الشان تحفظ گنبد خضریٰ کانفرنس بروز جمعہ 10 اکٹوبر بمقام جامع مسجد کریم نگر میں بصدارت محب اہلسنت حافظ سید شاہ معزالدین منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی مولانا مجیب علی رضوی ہوں گے ۔ نماز عشاء 8.30 بجے ہوگی ۔ صدر میلاد کمیٹی جناب عبدالکریم زا

کوہیر منڈل مساجد صدور کیلئے اطلاع

کوہیر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل تحصیلدار نے اپنے بیان میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان المبارک میں حکومت کی جانب سے مساجد کی آہک پاشی چونا رنگ ورغن کے علاوہ برقی بلس کی ادائیگی کیلئے کوہیر منڈل کو جملہ 50 ہزار عطیہ منظور کئے گئے ہیں انہوں نے تمام مسجدوں کے صدروں سے خواہش کی ہیکہ وہ کوہیر تحیصل آ

اردو صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی پرمبارکباد کی پیشکشی

نیالکل ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یم سبھاش نائب صدر ٹی یو ڈبلیو جے نیالکل محبوب غوری جرنلسٹ شجاع الدین وسیم غوری نمائندہ سیاست نے جناب عبدالقادر فیصل تلنگانہ یونین ورکنگ جرنلسٹ ضلع میدک صدر ٹی یو ڈبلیو جے ضلع میدک اپنے معیاد کے 6 سالہ اختتام اور ان کے خدمات کے اعتراف میں انہیں مبارکباد پیش کی ۔ جناب رحیم غوری اور عبدالجبار مو

کورٹلہ میں صفائی مہم

کورٹلہ ۔ 9۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی وانی ریڈی نے مجلس بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ نمبر 6,11,14,16,21,29 کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کی خصوصی مہم شروع کی ۔ مجلس بلدیہ کے صفائی کے عاملہ سے موریوں کی صفائی کرواتے ہوئے بلیچنگ پاوڈر کا چھڑکاؤ کیا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئیہ شریمتی وانی ریڈی کمشنر مجلس بلدیہ نے عوام سے

حیدر آباد کرناٹک کی ترقی کیلئے 600کروڑ روپیوں کا عملی منصوبہ

گلبرگہ۔9۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنر کرناٹک مسٹر وجو بھائی رودا بھائی والا نے سال 2014-15کے دوران علاقہ حیدر آباد کرناٹک کی ترقی کے لئے حیدر آباد کرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ کے 600کروڑ روپیوں کے منصوبہ عمل کی توثیق کردی ہے۔ منصوبہ کے تحت علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروںکو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے