غریبی سے مایوس ماں کی چھ سالہ لڑکے کے ساتھ خود کشی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : مالی پریشانیوں کے سبب ایک خاتون نے اپنے 6 سالہ لڑکے کے ساتھ تالاب میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ ناچارم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس نے 30 سالہ یاداماں اور اس کے بیٹے 6 سالہ کمار کی نعش کو برآمد کرلیا ہے۔ یاداماں چلکا نگر ناچارم کے ساکن رنگایا کی بیوی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

کشمیر سے آندھرا پردیش کے 40 طلبہ کی واپسی

نئی دہلی ۔ 13 ۔ ستمبر : ( پی ٹی آئی ) : جموں و کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ آندھرا پردیش کے 40 طلباء کو بحفاظت بچالیا گیا اور انہیں ان کے آبائی مقام کو واپس لایا جارہا ہے ۔ حکومت آندھرا پردیش کے نئی دہلی میں متعینہ نمائندہ خصوصی کھبھم پاٹی راما سوھن راؤ نے کہا کہ انہیں حیدرآباد روانہ کیا جارہا ہے۔

دولت اسلامیہ کو کچلنے امریکہ کو 10 عرب ملکوں کی حمایت

لندن ، 13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دس عرب مملکتوں کے اتحاد نے عراق میں دولت اسلامیہ اور عراق و شام میں آئی ایس آئی ایل (داعش) کی تحریک کو کچلنے کیلئے صدر امریکہ براک اوباما کی تائید کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ عسکری اسلامی گروپ کو شکست دینے کیلئے اس جنگ میں سعودی عرب اور اردن نے اپنا حصہ شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے یہ اعلان صدر اوبا