چمپینس لیگ‘ ونڈے سیریز کی تیاری کا موقع : رام پال

نئی دہلی ۔ 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سینئر فاسٹ بولر روی رام پال جو کہ ہندوستان میں اس وقت چمپینس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم باربادوس ٹریڈینٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس ٹورنمنٹ میں شرکت سے ان کے حوصلہ بلندہوئے ہیں اور آئندہ تین ہفتوں کے بعد ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی ونڈے سیر

ہند،ویتنام کے درمیان 7 معاہدوں پر دستخط،کلیدی باہمی تعاون پر توجہ

ہنوئی ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور ویتنام میں آج 7 معاہدوں پر دستخط کئے جن میں کلیدی شعبۂ تیل میں تعاون کو بڑھانے سے متعلق معاہدہ شامل ہے، جبکہ دونوں ملکوں نے بحیرہ جنوبی چین میں آبی گزرگاہ کی ’’آزادی‘‘ کیلئے زور دیا، جو ایسا ریمارک ہے جس سے چین ناراض ہوسکتا ہے جو اس سمندری علاقہ پر اپنے علاقائی مقتدر اعلیٰ کا دعویٰ کر

ساردا گروپ کو فریبی اسکیمات پرمقدمہ کا سامنا

نئی دہلی ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ساردا گروپ کی 14 فرمس کے ’’چٹ فنڈ اسکام‘‘ کی اپنی تحقیق مکمل کرتے ہوئے ایس ایف آئی او نے آج کہا کہ یہ کمپنیاں ’فریبی اسکیمات‘ چلانے کی مرتکب پائی گئی ہیں اور انہیں کئی قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ کا سامنا رہے گا۔ تحقیقات میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ گروپ نئے سرمایہ کاروں سے وصولیات کو استعمال ک

جموں و کشمیر میں راحت کاری کیلئے چیف منسٹر پڈوچیری کا ایک کروڑ کا عطیہ

پڈوچیری۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر پڈوچیری این رنگا سامی نے آج اسمبلی میں اپنی حکومت کی طرف سے سیلاب سے تباہ حال جموں و کشمیر کو راحت کاری کاموں کیلئے ایک کروڑ روپئے کی اعانت بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ اعلان ایوان میں وقفہ صفر کے بعد از خود کرتے ہوئے برسر اقتدار اور اپوزیشن ارکان کی اپیلوں کا ذکر کیا کہ پڈوچیری

شریعت اسلامی پر شبہات دور کرنے مسلم پرسنل لا بورڈ کا عزم

لکھنو ۔ 15۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دائیں بازو تنظیموں کی جانب سے ’لوو جہاد‘ کے مسئلہ پر اٹھائے گئے تنازعہ کے تناظر میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس موضوع کے تعلق سے اور اسلامی شریعت سے متعلق نظریات کے بارے میں عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’اسلامی قوانین برائے نکاح، کثرت ازدواج اور گود لینا‘ کے

انجینئرس ہنرمندی سے قوم کی خدمت کریں:مودی

نئی دہلی ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج انجینئروں سے اپیل کی کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قوم کی خدمت کریں اور ملک میں انجینئرنگ کو ’’عالمی معیار‘‘ کی بنائیں۔ ایم ویسویسورایا کی یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’اختراعیت، سخت محنت اور جانفشانی سے تحقیق کے ذریعہ ہمارے انجینئ

ڈیزل کی قیمتیں جلد از جلد آزاد کردیں: راجن

ممبئی ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کو تیل کی اقل ترین قیمتوں کا لازماً فائدہ اٹھاتے ہوئے اندرون ایک سال ڈیزل کو سرکاری کنٹرول سے آزاد کردینا چاہئے ، گورنر آر بی آئی رگھورام راجن نے آج یہ بات کہی۔ برینٹ کا خام تیل جو ایشیائی اور ہندوستانی خریداروں کیلئے کسوٹی ہوتا ہے ، اس کی قیمت میں جون سے 14 فیصد کی گراوٹ آئی اور وہ 96.38 امریکی ڈال

ساردا اسکام : قصور پر سیاست سے علحدگی:مکل رائے

کولکتہ ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل رائے نے آج کہا کہ اگر پارٹی کا رابطہ ساردا فریبی اسکیم کے اسکام سے ثابت ہوجائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ مکل نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم (ٹی ایم سی) نہ چور ہیں اور نہ دھوکہ باز ۔ اگر ہماری پارٹی کا رول کسی بھی حالات میں ثابت ہوتا ہے تو میں سیاست سے کنارہ کش ہ

پارلیمانی حلقہ میدک کے انتخابات کی آج رائے شماری

سنگاریڈی /15 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر راہول بوجا کلکٹر ضلع میدک نے کلکٹریٹ سنگاریڈی میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ پارلیمان میدک کے ضمنی انتخاب میں جملہ 67.79 فیصد رائے دہی ہوئی ہے ۔ 15.43 لاکھ ووٹرس کے منجملہ 10.46 لاکھ ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ شہری علاقوں میں رائے دہی کا فیصد کم اور دیہی علاقوں م

بودھن میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج

بودھن /15 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن پراجکٹ حدود میں واقع آنگن واڑی مدارس کے عملے نے سی ای ٹی یو انٹک یو تین نے جھنڈے تلے دفتر آر ڈی او آفس کے سامنے اپنے دیرینہ مطالبوں کی تکمیل کیلئے آج سے غیر معینہ مدت کا احتجاج شروع کردیا ۔ اس موقع پر ڈیویژن صدر کامریڈ گنگادھر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ماہ 26 اگست کو مقامی رکن اسمبلی محمد