جموں و کشمیر سیلاب متاثرین کیلئے بی جے پی کے ارکان اسمبلی کا عطیہ

حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر کے لکشمن نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر بی جے ایل پی نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس کے پانچ ارکان اسمبلی ان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عطیہ دیں گے ۔۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد نسیم احمد تاجر پارچہ متوطن وریہ پیٹ حال مقیم حیدرآباد کا حرکت قلب بند ہونے سے 13 ستمبر کو بعمر 83 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صفہ ٹولی چوکی میں 14 ستمبر کو ادا کی گئی تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 7660078677 ۔ 9246736181 پر ربط کری