اضلاع تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے اثر سے آندھراپردیش اور تلنگانہ کے اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ کے بعض اضلاع میں آج بھی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ حیدرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔ شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

دورہ کنندہ سربراہان مملکت دہلی سے آگے بھی سفر کریں

احمدآباد ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ دورہ کنندہ سربراہان مملکت کو نئی دہلی سے آگے بھی سفر کرتے ہوئے چھوٹے ٹاؤن کے ہندوستان کو بھی دیکھنا چاہئے تاکہ انہیں ملک کی کثرت میں وحدت بہتر طور پر سمجھ میں آ سکے۔ مودی نے وزیراعظم بننے کے بعد گجرات کو اپنے پہلے دورہ پر دہلی سے یہاں اپنی آمد پر کہا کہ مختلف ملکوں ک

مرکز کی بی جے پی حکومت کے ناکام 100دن: سی پی آئی

ایروڈہ۔/16ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی نے آج مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کی 100روزہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ دوران انتخابات عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے، پارٹی ان وعدوں کی تکمیل میں پوری طرح ناکام ہے جس نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔ دوسری طرف افراط زر بھی نئی بلندیوں کو چھورہا ہے اور صنعتی ترقی کا کہیں نام و نشان بھی نہیں۔ سی پی آئ

بی جے پی ۔ سینا میں نشستوں کی عنقریب تقسیم: روڈی

نئی دہلی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان مہاراشٹرا اسمبلی چناؤ کے لئے نشستوں کی تقسیم کے بارے میں جاری تعطل کے درمیان بی جے پی ایم پی راجیو پرتاپ روڈی نے آج کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور عنقریب نتیجہ کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی پرانے حلیف شیوسینا کے ساتھ اتحاد کو اسمبلی چناؤ میں آگے

آسام :کانگریس ،اے آئی یو ڈی ایف امیدوار کامیاب

ناگاؤں؍سنجر۔/16ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور اے آئی یو ڈی ایف کو ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی جبکہ ایک دیگر نشست پر بی جے پی کو سبقت حاصل ہے۔ اے آئی یو ڈی ایف کے عبدالرحیم اجمل کو جمنا مکھ نشست پر حاصل ہوئی جہاں انہوں نے کانگریس امیدوار بشیر الدین لشکر کو 22,959 ووٹوں سے شکست دی۔ صدر اے آئی یو لای ایف ب