دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری اجتماعات بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع مسجد سکندرآباد اور بعد نماز عشاء مسجد محمدیہ عیدگاہ شاہ صاحب پہاڑی نارتھ لالہ گوڑہ میں منعقد ہوں گے ۔ ان اجتماعات کا آغاز قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ مبلغین تحریک اسلامی کے بیانات ہوں گے ۔۔

ریاست کرناٹک میں انضمام کے بعد علاقہ حیدرآباد کرناٹک کو خصوصی موقف

بیدر 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نہرو اسٹیڈیم بیدر میںیوم سقوط حیدرآباد پروگرام منایا گیا۔ ریاستی وزیر و ویمنس اینڈ چلڈرنس ویلفیر کنڑا کلچر اور ضلع انچارج شریمتی اوما شری نے پریڈ کی اور سلامی لی اور پرچم کشائی انجام دی۔ ضلع انچارج وزیر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان 15 اگسٹ 1947 ء کو آزاد ہوا۔ لیکن علاقہ حیدرآباد کرناٹک کو ا

بی ایس ایس کے شکر فیکٹری کی بازآبادکاری کیلئے اقدامات

بیدر 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی ایس ایس کے شکر فیاکٹری کی بازآبادکاری کیلئے ضروری اقدامات کرنے چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا نے تیقن دیا ہے۔ کل رات بیدر سے گلبرگہ روانگی کے وقت بی ایس ایس کے فیاکٹری کے سامنے فیاکٹری انتظامیہ بورڈ کی جانب سے پیش کی گئی تہنیت کو قبول کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر کراٹک مسٹر این دھرم سنگھ

تمام سرکاری اسکیمات کیلئے آدھار کارڈ لازمی

یلاریڈی 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت عمل میں لارہی تمام اسکیمات کیلئے مستحقین کو آدھار کارڈ کی بنیاد پر ہی منتخب کیا جائے گا۔ آر ڈی او وینکٹیشورلو نے مزید کہاکہ اگرک سی کے پاس ابھی تک آدھار کارڈ نہیں ہے تو وہ می سیوا سے رجوع ہوکر آدھارکارڈ کیلئے تصویر کشی کرائیں۔ اُنھوں نے آدھار سنٹر چلانے والے ذمہ داران کو 50 روپئے لے کر

اسلامک ویلفیر سنٹر حیدرآباد کے وفد کا دورہ ضلع نلگنڈہ

نلگنڈہ 19 سپٹمبر (فیاکس) 21 سپٹمبر بروز اتوار کو قاری ذاکر حسین ناظم مجلس شوریٰ اسلامک ویلفیر سنٹر سنتوش نگر حیدرآباد کی قیادت میں ایک وفد جن میں قاضی رفیع الدین ناصر، حکیم ناظر حسین ، محمد عبدالرحیم مطہر اور خورشید علی شامل ہیں، نلگنڈہ میں جاری ملی فلاحی اور دعوتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

کشمیر ریلیف فنڈ کیلئے تعاون کی اپیل

کریم نگر 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حافظ عبدالحکیم نائب صدر کی اطلاع کے مطابق مرکزی صفا بیت المال حیدرآباد کی جانب سے کشمیر میں آئے سیلاب کے لئے ریلیف فنڈ وصول کیا جارہا ہے۔ مرکزی صدر مولانا غیاث احمد رشادی اراکین کے وفد کے ساتھ کشمیر پہنچ چکے ہیں اور ریلیف خدمات میں مصروف ہیں۔ کشمیر سیلاب کے متاثرین کے لئے صفا بیت المال شاخ کری

بوسیدہ مکانات منہدم کرنے کی ہدایت

کریم نگر 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر میں قدیم بوسیدہ مخدوش مکانات کی نشاندہی کی جاکر انھیں منہدم کردیا جائے گا۔ سردار رویندر سنگھ نے عہدیداروں کو یہ ہدایات دیں۔ ٹاور سرکل میں منہدم شدہ مکان کا اُنھوں نے مشاہدہ کیا۔ بوسیدہ مکانات کی نشاندہی کی جاکر مالکان جائیداد کو پہلے نوٹس دی جائے۔ ایک ہفتہ بعد کوئی جواب نہ آنے پر منہدم کیا

قانونی معلومات پر سمینار کا اہتمام

سرسلہ 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غیر مقیم ہندوستانیوں کو اپنے حقوق کیا ہیں۔ اس تعلق سے تمام تر قانونی معلومات کا رکھنا ضروری ہے تاکہ بہ وقت ضرورت اُن کے کام آسکے۔ سینئر سیول جج تڑکا مڈلہ مرلی دھر نے مشورہ دیا۔ سرسلہ عدالت میں جمعرات کو اُنھوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانیوں کو بیرون ملک کی طرح کے قانونی

کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کا مطالبہ

آرمور 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت تلنگانہ انتخابات میں کئے ہوئے وعدے کے مطابق تمام کسانوں کے قرضہ جات بغیر کسی شرط کے معاف کرے۔ ان خیالات کا اظہار تلگودیشم حلقہ انچارج بھیمگل ملیکارجن ریڈی نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت انتخابات میں کئے گئے وعدوں سے منحرف ہوتے ہوئے تمام کسانوں کو ان

آمنگل میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم کا جائزہ

آمنگل 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ماڈگل براہمنن پلی موضع کے ہائی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے ایم پی پی جئے پال نائک نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ دوپہر کے کھانے کی اسکیم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے طلباء و طالبات کو غذا فراہم کرنے والی ایجنسی کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے مقررہ خوراک فراہم کریں۔ دریں اثناء انھیں انتب

محبوب نگر میں جلسہ اعتراف خدمات

محبوب نگر 19 سپٹمبر (فیاکس) سید جلیل الدین معتمد نشر و اشاعت کی اطلاع کے بموجب لٹریری اینڈ کلچرل فورم کے زیراہتمام شاگردان استاذ الاساتذہ جناب محمد افضل خان موظف صدر مدرس کی جانب سے 21 سپٹمبر اتوار بوقت 10 بجے دن بمقام جے جے آر گارڈن محبوب نگر میں جلسہ اعتراف خدمات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اِس جلسہ میں بطور مہمان خصوصی، پروفیس

کلواکرتی میں ورلڈ بمبو ڈے

کلواکرتی 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی مستقر ایم آر او آفس کے روبرو آدمیندرا سنگم کے اراکین نے ان کے پیشہ بمبو سے جو مختلف اشیاء بنائی جاتی ہیں اس کا بمبو ورلڈ ڈے منایا۔ جہاں پر ایم ایل اے وشی چندر ریڈی نے شرکت کی اور ان کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا اور خوب سراہنا کی اور اس صنعت کو خوب ترقی دینے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر مہندرا س

شادی

مہادیو پور 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زمیندار محمد فضل الرحمن سابق سرپنچ چنتا کالونی کاٹارام منڈل ضلع کریم نگر کے فرزند محمد شاذی الرحمن کا عقد 12 سپٹمبر بروز جمعہ ایس ایف ایس گارڈن فنکشن ہال رضوی چمن، پداپلی روڈ کریم نگر میں عرشیہ انجم دختر عبدالحمید موظف اے ایس آئی کے ساتھ انجام پایا۔ دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تمام مزدوروں کو اسکیم کے کام فراہم کرنے کا مشورہ

یلاریڈی 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے تمام مواضعات میں موجودہ ضامن روزگار اسکیم کے مزدوروں کو سرکاری احکامات کے مطابق کام فراہم کرنے منڈل پریشد صدر گنگادھر نے مشورہ دیا۔ اُنھوں نے ایم پی ڈی او سریندر کے ساتھ مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے فیلڈ اسسٹنٹ سے اجلاس میں مزید کہاکہ تمام مزدوروں کو 100 دن کام فراہم کرتے ہوئے

درگا مورتیوں کی ایستادگی سے قبل اجازت ضروری

نظام آباد:19؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انچارج ایس پی مسٹر پانڈو نائیک نے صحافت کیلئے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ ضلع میں درگا مورتیوں کی ایستادگی سے قبل پولیس کی اجازت حاصل کریں درگا مورتیوں کی ایستادگی کیلئے زبردستی رقم وصول نہ کرے اور منڈپومیں بیٹھنے والی خواتین و لڑکیوں سے چھڑ چھاڑ کے واقعات پیش آنے نہ دیا جائے ۔ انہوں نے لا

اقلیتوںکی فلاح و بہبود کیلئے ممکنہ اقدامات

ایچوڑہ۔19ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایچوڑہ منڈل کے جملہ 15مساجد کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے 3لاکھ روپئے کی ماہ رمضان المبارک کے موقع پر مساجد کی آہک پاشی اور مرمت کیلئے منظوری عمل میںلائی گئی تھی ۔ آج ماہ رمضان المبارک گذر جانے کے بعد وزیر جنگلات جوگو رامنا کے ہاتھوں چیکس مساجد کے ذمہ داروں کو عطا کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے

گورنمنٹ جونیئر کالج مدہول میں بنیادی سہولتوں کا فقدان

مد ہول /19 ستمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز )گو رنمنٹ جو نیر کالج مد ہول میں بنیادی سہولیات کا فقدان اردو میڈیم کے دو گروپ کیلئے صرف دو لکچرارس معنی خیز اردو میڈیم کے ساتھ حکو مت کا سو تیلا سلو ک اس بات اظہار جناب اعجا زالدین نا ئب صدر نیشن منڈل پر یشد مدہول نے منڈل پر یشد مد ہول میں منعقدہ ایک پر یس کا نفر نفس سے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ اردو میڈ