مودی انتہا پسند دائیں بازو پر قابو پائیں:سی پی آئی
نئی دہلی۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے آج کہا کہ نریندر مودی نے مسلمانوں کی جو ستائش کی ہے، وہ وزیراعظم کی حیثیت سے دیا ہوا بیان تھا، لیکن انہیں اپنے قول پر عمل کرتے ہوئے سنگھ پریوار کی جانب سے فرقہ وارانہ صف بندی پر روک لگانی چاہئے تاکہ قومی اتحاد کے ان کے پیغام کی حقیقت کا ثبوت مل سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بڑی اچھی بات ہے